Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لہسن سے دل کی شریانوں کی سختی دور

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

شریانوں کی سختی سے نجات اور محفوظ رہنے کیلئے لہسن کو استعمال کرنے کاطریقہ معالجین کے ہاں بہت عام ہے۔ اس مقصد کیلئے لہسن کو باریک کاٹ کر شیشے کے ایک مرتبان میں ایک تہائی بھرکر اسے انگور کے سرکہ میں بھردیا جاتا ہے

لہسن ایک مصالحہ دار سبزی ہے جو بے حد استعمال کی جاتی ہے اس کے بیشمار طبی فوائد ہیں۔ طبی خواص اور علاج: معدہ کی رطوبت خشک کرتا ہے‘ سدے کھول دیتا ہے‘ آواز کو صاف کرتا ہے‘ دمہ‘ کھانسی‘ اعصابی امراض‘ رعشہ‘ فالج وغیرہ کیلئے بے حد فائدہ مند ہے۔ لہسن کیڑوں کو مارتا ہے‘ بچھو اور سانپ کے زہر کیلئے مریض کوکھلانے پر زہر کا اثر زائل کرتا ہے۔ ڈنگ کے مقام پر لگایا جائے تو درد دور کردیتا ہے۔ بلڈپریشر کیلئے اکسیر ہے۔ پیٹ میں پانی پڑجانے پر بھی بے حد مفید ہے۔ خشک تاثیر ہے اور ہاضم ہے ریاح اور بلغم کو ختم کرتا ہے۔آواز صاف کرنے کیلئے مفید ہے‘ گنٹھیا اور لقوہ کو ختم کرتا ہے سردیوں میں استعمال کرنے سے گرمی پیدا ہوتی ہے اگر لہسن کو کوٹ کر پھوڑوں پر لیپ کریں اور باندھیں تو وہ پھٹ جائیں گے اور فاسد مادہ خارج ہوجائے گا۔ یورپ کے ماہرین طب نے سل اور دق کیلئے لہسن کو بہترین علاج قرار دیا ہے۔پنجاب کے دیہاتی معالج صدیوں سے سل اور دق کے پرانے مریضوں کو دودھ میں لہسن ملا کر استعمال کرواتے ہیں۔ دودھ بھینس کا ہونا چاہیے اور لہسن کے عرق کی مقدار دو ماشے سے شروع کرکے چھ ماشہ تک پی جاتی ہے۔ اس کا استعمال بڑھاپے میں بے حد فائدہ مند ہے لہسن کھانے سے منہ بدبودارہوجاتا ہے اگر لہسن کو رات بھر چھاچھ میں بھگو کر رکھ دیں تو صبح لہسن کی بدبو ختم ہوجاتی ہے۔
لہسن کو چھاچھ میں چھیل کر رات بھر بھگوئے رکھیں اور اسی میں چار گنا دودھ ملا کر پکائیں کھویا سا بن جائے گا اس میں چینی ملا کر رکھ دیں نصف سے ایک تولہ تک کھائیں سردیوں میں اسے کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوجاتی ہے اور نئی توانائی کا احساس ہوتا ہے۔ لہسن چھیل لیں اور الگ الگ رکھ لیں پہلے روز ایک کھائیں اور دوسرے روز دو اس طرح چالیس روز کھاتے رہیں ار چالیس مغز کھائیں پھر گھٹاتے جائیں۔ چالیس سے انتالیس اور پھر اٹھتیس اور اس طرح اسی دن تک کھائیں۔ گنٹھیا،فالج، لقوہ جیسے سنگین امراض ختم ہوجائیں گے۔ لہسن کو رگڑ لیں اور پھر اس میں نوشادر ملالیں اور برص یعنی پھلبہری کے سفید داغوں پر لیپ کرتے رہیں شفاء حاصل ہوگی۔
لہسن پیس کر دانتوں کےسوراخ میں رکھ دیں‘ دانت درد کو فوری آرام آجائے گا اور کیڑا ختم ہوجائے گا۔ لہسن کا رس قدرے گرم کرکے کان میں ڈالیں‘ کان کا شدید درد اور کان کے پھوڑے کو فوری شفاء ہوگی۔ لہسن کے چند مغزلیں اور اسے پیس کر گولی بنالیں‘ پھر نگل لیں‘ سخت سے سخت پیٹ درد کو شفاء ہوگی۔ لہسن پیس کر اس میں شہد ملا کر کھانے سے بھوک زیادہ لگتی ہے۔ چہرے کا رنگ سرخی مائل نکھر جاتا ہے۔ لہسن کو تلوں کے تیل میں پکائیں اور تمام اثر تیل میں نکال لیں اس کی مالش سے سردی کی دردیں‘ نمونیہ‘ گنٹھیا اور پیشانی کا درد دور ہوجاتا ہے۔
لہسن اور شریانوں کی سختی: شریانوں کی سختی سے نجات اور محفوظ رہنے کیلئے لہسن کو استعمال کرنے کاطریقہ معالجین کے ہاں بہت عام ہے۔ اس مقصد کیلئے لہسن کو باریک کاٹ کر شیشے کے ایک مرتبان میں ایک تہائی بھرکر اسے انگور کے سرکہ میں بھردیا جاتا ہے۔ اس مرتبان کو دو ہفتوں تک روزانہ دھوپ میں رکھ کر چھان لیا جاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد اس مشروب کے دو قطرے گرم پانی میں ملا کر دئیے جاتے ہیں اور روزانہ ایک قطرے کا اضافہ کیا جاتا ہے۔25 قطروں کے بعد روزانہ ایک قطرہ کم کرکے دو قطروں تک استعمال کے بعد یہ سلسلہ روک دیا جاتا ہے۔ دوہفتوں کے وقفے کے بعد اسے دوبارہ اسی طرح استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح شریانوں کی سختی جوڑوں کے درد‘ ہائی بلڈپریشر کے لیے لہسن کا ایک اور انتہائی زوداثر اور آزمودہ نسخہ ہے: خالص شہد ایک درمیانے سائز کے پیالے کی مقدار لے لیں اور کسی اچھی کمپنی کا فروٹ سرکہ (اگر سیب کا ہو تو بہتر ہے) اسی پیلے کی مقدار لے لیں۔ درمیانے سائز کے 8 عدد لہسن اچھی طرح گرائنڈ کرلیں اور ان تینوں چیزوں کو اچھی طرح آپس میں ملالیں پھر کسی بوتل میں بھر کر آٹھ دن تک اس آمیزے کو کسی اچھی جگہ رکھ دیں۔ آٹھ دن کے بعد روزانہ نہار منہ ایک چمچ لے لیں اور ناشتہ آدھے گھنٹے بعد کریں انشاء اللہ بہت جلد ان امراض سے پیچھا چھوٹ جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 361 reviews.