Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پانچ جادوئی الفاظ سے ہر جگہ عزت و آبرو پائیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

کہنے لگیں کہ پرنسپل صاحبہ بھی حیران ہوتی تھیں کہ تم چاہے جو بھی غلطی کرلو اور مجھے بہت غصہ آیا ہو لیکن جیسے ہی تم آفس میں انٹر ہوتی ہو میرا غصہ ختم ہوجاتا ہے‘ پتہ نہیں کونسا جادو کردیتی ہو؟ تو میڈم کہنے لگیں کہ آج تم لوگوں کو وہ راز اور وہ جادوئی الفاظ بتاتی ہوں

 

پانچ چھ سال پہلے جب ہم لوگ گاؤں کے سکول میں تھے تو ہماری اسلامیات کی ٹیچر جب سکول سے جارہی تھیں تو آخری دن ہم سے ملتے ہوئے انہوں نے اپنی عزت اور ہردلعزیزی کا راز بتایا۔ کہنے لگیں کہ آج جب کہ میں جارہی ہوں تم لوگوں کو اپنی عزت کا راز بھی بتاتی جاؤں اگر تم لوگ بھی اس پر یقین سے عمل کروگے تو بہت عزت پاؤ گے۔ انشاء اللہ۔
کہنے لگیں کہ پرنسپل صاحبہ بھی حیران ہوتی تھیں کہ تم چاہے جو بھی غلطی کرلو اور مجھے بہت غصہ آیا ہو لیکن جیسے ہی تم آفس میں انٹر ہوتی ہو میرا غصہ ختم ہوجاتا ہے‘ پتہ نہیں کونسا جادو کردیتی ہو؟ تو میڈم کہنے لگیں کہ آج تم لوگوں کو وہ راز اور وہ جادوئی الفاظ بتاتی ہوں‘ وہ ہیں سورۂ مریم کا پہلا لفظ (کھیعص) ہر حرف پر ایک ایک انگلی بند کرتے جائیں یوں آخر میں مٹھی بند ہوجائے گی جب بھی کسی کے سامنے جائیں ‘ چاہے کسی نئے گھر‘ نئی جگہ‘ انٹرویو کیلئے‘ چاہے جہاں پر بھی اپنی جائز بات منوانی ہو‘ بحث مباحثے میں کامیابی حاصل کرنے کی خواہش ہو وہاں جاکر مٹھی کھول دیں۔ یہ نہایت ہی مجرب حروف ہیں۔ میرا یقین تو اتنا پختہ ہوچکا ہے کہ اچانک کوئی افتاد پیش ہو صرف دل میں بھی ان الفاظ کا صرف خیال ہی لے آتی ہوں حیرت انگیز اثرات ہوتے ہیں۔ دوسرے کی آنکھوں اور دماغ پر تو جیسے پردہ پر جاتا ہے۔ بچپن میں جب میں اور میری بہن گھرلیٹ آجاتے تو امی کے غصے کا ڈر رہتا لیکن جیسے یہ الفاظ پڑھ کر اندر آتے امی یوں ہنس کر ملتی تھیں جیسے کوئی کارنامہ کرکے آئے ہوں۔ کیونکہ ایسے ہی انجانے میں کھیل کود میں کبھی دیر ہوہی جاتی کیونکہ امی نے کہا تھا کہ شام کی اذان سے پہلے پہلے گھر آنا ہے۔ اسی طرح جب ہم لوگ نئے سکول میں داخل ہوتے میں نے اندر فارم رکھتے ہوئے پہلے دن یہ الفاظ پڑھ کر مٹھی بند کردی اور اندر داخل ہوتے ہوئے کھولی تو دوسال تک میری اتنی عزت رہی کہ سکول کے پرانے ٹاپرز کو بھی نہیں ملی ہوگی۔
سسرال میں عزت پانے کا راز: دو سال ہی گزارے تھے‘ اسی طرح سسرال میں قدم رکھتے ہوئے (شادی کے پہلے دن) یہی الفاظ دہرائے تھے ماشاء اللہ اتنی عزت ہے کہ ساس سسر اپنی بیٹیوں کو ڈانٹ لیتے ہیں‘ بھائی‘ بہن آپس میں غصہ ہوجائیں گے‘ ایک دوسرے کو کچھ بھی کہہ دیں گے لیکن میرا یہ حال ہے کہ ہر چھوٹا بڑا اتنی عزت کرتا ہے کہ خود حیران ہوجاتی ہوں۔ سوائے ایک دیور کے باقی سب گھر والے مجھ سے بڑے ہیں لیکن سب ہی میری عزت کرتے ہیں تو ہر چیز میں مجھے پریفرنس دیتے ہیں۔ الغرض جہاں بھی کامیابی‘ عزت اور ہردلعزیزی کی خواہش ہو وظیفے کو اپنا لیں۔ حضرت مریم علیہاالسلام کی عزت کی بحالی کا حال تو سب کو معلوم ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 344 reviews.