Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قوت ارادی اور صحت

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

جو شخص پہلے ہی چھلانگ لگا کر بڑے بڑے کام کرلیتا ہے وہ ہمیشہ ناکام رہتا ہے اور اس کی قوت ارادی بھی کمزور ہوجاتی ہے

قوت ارادی کیلئے سب سے پہلے صحت کا ہونا ضروری ہے۔ ایک بیمار جسم میں موجود دماغ بھی بیمار ہوجاتا ہے اور یوں قوت ارادی کم ہوجاتی ہے۔ اس میں اضافے کیلئے بہتر یہ ہے کہ پہلے چھوٹے چھوٹے کام لیے جائیں اور ان میں کامیابی حاصل کی جائے۔ جو شخص پہلے ہی چھلانگ لگا کر بڑے بڑے کام کرلیتا ہے وہ ہمیشہ ناکام رہتا ہے اور اس کی قوت ارادی بھی کمزور ہوجاتی ہے۔ عام طور پر صحت اور قوت ارادی میں رشتہ ضرور ہوتا ہے۔جسمانی صحت قوت ارادی کو بنانے اور سنوارنے میں بے حد اہمیت کی حامل ہے اور مختلف ذہنی امراض قوت ارادی کو لازماً نقصان پہنچاتے ہیں۔ قوت ارادی بڑھانے کا عمل شروع کرنے سے پہلے ہمیں اپنی جسمانی صحت کا بھرپور جائزہ لینا چاہیے۔ بُری اور نقصان دہ عادت کو چھوڑ کر صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے (گو اس کام کیلئے قوت ارادی کی ضرورت پیش آئے گی) ہوسکتا ہے کہ ایسا کرنا آپ کے لیے وقت طلب ہو لیکن یہ سوچ کر آپ کو تسکین ہوسکتی ہے کہ ان اصولوں پر کاربند ہوکر آپ اپنی صحت کی افزائش ہی نہیں کررہے بلکہ قوت ارادی میں اضافہ کررہے ہیں۔ قوت ارادی کی افزائش کے سلسلے میں بعض ایسے سسٹم ہیں جنہیں ٹوٹکے کہا جاسکتا ہے۔ یہ صدیوں سے محض ذہنی ریاضتوں کے طریقے پر کام کرتےچلے آرہے ہیں لیکن مسلمان عبادت اور دعا کے ذریعے بہت زیادہ قوت ارادی کے مالک بن سکتے ہیں۔ارادے کی مشکل کیلئے باقاعدگی سب سے اہم چیز ہے۔ اگر آپ جس وقت جی چاہے مشق کریں تو اس کا آپ کو کوئی فائدہ نہ ہوگا۔ قوت ارادی کی نشوونما میں صبح سویرے اٹھنا خاص اہمیت کا حامل ہے اس سے آدمی میں جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے اور اس کو دن بھر کام کرنے کیلئے اکساتا ہے۔ بُری اور نقصان دہ عادات ترک کرنے کیلئے شروع شروع میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور قوت ارادی کے بغیر یہ چیز ناممکن ہے لیکن جب چند مرتبہ کوئی کام دہرایا جائے تو پھر اس کام کی عادت پڑجاتی ہے اور وہ کام اتنا مشکل نظر نہیں آتا۔ آپ روزانہ اپنے ارادوں کی مشق کیجئے۔ ہر روز کچھ دیر اس کام میں لگائیں یہ مشق نہ صرف قوت ارادی کی نشوونما میں مفید ثابت ہوگی بلکہ پوری شخصیت کی بناوٹ میں فائدہ مند ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 954 reviews.