اَللّٰھُمَّ یَسِّرْلَنَا اُمُوْرَنَا گیارہ مرتبہ‘ وضو کریں اور پاک کپڑے پہنیں اور خوشبو ملیں اور قبلہ ہوکر داہنی کروٹ پر لیٹ کر سورۂ شمس سات بار‘ والیل سات بار اور سورۂ اخلاص سات بار پڑھ کر ہاتھ اٹھا کر دعا مانگیں اور یوں کہیں کہ اے اللہ! مجھ کو میرے خواب میں آسانی اور عافیت والی راہ دکھادے جو میرے دین ودنیا کے حق میں بہتر ہو۔پھر دو رکعات نفل پڑھیںاوریہ عمل تین راتوں تک مسلسل کریں۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں