Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کراماتی پھونک اور ہاتھ

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

میں بچپن سے والد محترم مرحوم کو دیکھتا رہا ہوں کہ بچھو کے ڈنگ زدہ روتے آتے تھے اور اس دم کے بعد ہنستے جاتے تھے

مثل مشہور ہے ’’سانپ کاٹا سووے بچھو کاٹا روئے‘‘ بچھو کاٹے کی تکلیف وہی جانتا ہے جو اس مرحلے سے گزرتا ہے‘ ایسامعلوم ہوتا ہے کہ جان نکلنے کو ہے۔ ذیل میں قارئین کے فائدے کیلئے ماہنامہ عبقری کے ذریعے بچھو کاٹے کے کچھ علاج‘ مخلوق خدا کی خدمت کی نیت سے پیش ہیں:۔
علاج بالقرآن: اول و آخر درود پاک پڑھیں بعد میں سات دفعہ معہ تسمیہ وَاِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَ ﴿الشعرائ۱۳۰﴾ۚ پڑھتے جائیں اور ایک دھاگے کو دونوں سروں سے پکڑ کر متعلقہ مقام پر پھیرتے رہیں اور آخر میں پھونک ماریں۔ میں بچپن سے والد محترم مرحوم کو دیکھتا رہا ہوں کہ بچھو کے ڈنگ زدہ روتے آتے تھے اور اس دم کے بعد ہنستے جاتے تھے۔ حسب حیثیت کچھ صدقہ کردیں۔
کراماتی پھونک: جب کسی کو بچھو ڈنگ مارے تو دوسرا آدمی خاموشی سے کیکر کی لونگ منہ میں اچھی طرح چبائے۔ پانچ منٹ کے بعد لونگ کیکر تھوک دے جس کو بچھو نے ڈنگ مارا ہے‘ تسمیہ پڑھ کر اس کے کان میں تین دفعہ پھونک مارے۔ یادرہے کہ بچھو جسم کے دائیں طرف ڈنگ مارے تو مخالف کان میں پھونک مارنی ہے‘ بائیں طرف ڈنگ مارے تو دائیں کان میں پھونک مارے۔
کراماتی ہاتھ سے علاج: جب آم کوبور آئے تو تین آموں کے مختلف درختوں کا بور لیں سوتے وقت اس بور سے دونوں ہاتھ کم از کم ایک گھنٹہ ملتے رہیں پھر ہاتھ دھوئے بغیر سوجائیں ایک سال کیلئے آپ کے ہاتھ کراماتی بن گئے۔ اب کسی آدمی کو بچھو‘ شہد کی بڑی مکھی‘ چھوٹی مکھی‘ چھوٹا بھڑ‘ بڑا بھڑ کاٹے تو متعلقہ مقام پر تسمیہ پڑھ کر پانچ منٹ تک ہاتھ رکھیں۔ انشاء اللہ مکمل آرام آجائے گا۔ جب اگلے سال نیا بورآئے تو دوبارہ اپنے ہاتھ کراماتی بنالیں۔ میرا یہ مجرب عمل ہے۔
بچھو کےڈنگ مارنے والے مقام پر مولی کا پانی لگائیں‘ فوراً سکون آجائے گا۔ مولی کا پانی نہ ملے تومولی کے ٹکڑے مقام متعلقہ پر ملتے رہیں یا مولی کے ٹکڑے کوٹ کر لیپ کردیں‘ آرام آجائے گا۔دائیں طرف بچھو کاتے تو بائیں آنکھ میں باریک نمک کی ایک سلائی پھیردیں یا عام نمک کے محلول میں سلائی لگا کر مخالف طرف والی آنکھ میں پھیردیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 949 reviews.