جو شخص ہر نماز کے بعد سورۂ الم نشرح تین بار‘ الحمد شریف ایک بار اور سورۂ قدر گیارہ بار پڑھا کرے‘ اللہ تعالیٰ اس پر بغیر محنت و مشقت کے رزق کی بارش کردے گا۔ (آزمودہ ہے)
میاں بیوی میں محبت کے اضافہ کیلئے: جو چاہتا ہو کہ اس کا شریک حیات اس سے بے پناہ محبت کرے اُسے پانی پر 786 بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھ کر دم کرکے پلائیں‘ انشاء اللہ اسے شدید محبت ہوجائیگی۔ (مسز حامد‘ پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں