جس نے اندھیروں میں اللہ کے ساتھ موانست کی تو اس کیلئے کل کو جھنڈے پھیلادئیے جائیں گے
ابوالقاسم سے مروی ہے کہ میں نے سری سقطیؒ سے سنا ہے کہ میں ایک دن گاؤں سے گزر رہا تھا تو ایک پہاڑ کے پاس مجھے رات ہوگئی‘ وہاں میرا کوئی جاننے والا نہیں تھا جب آدھی رات ہوئی تو مجھے ایک آواز دینے والے نے محبت کے انداز میں آواز دی اور کچھ محبت بھری نصیحت کی میں نے تعجب کیا اور میں نے کہا کہ یہ جن آواز دے رہا ہے یا انسان ہے؟ تو اس نے کہا نہیں جن ہے اور اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور میرے ساتھ میرے بھائی بھی ہیں۔ میں نے کہا کہ ان کے پاس بھی وہی کچھ ہے جو تیرے پاس ہے۔ اس نے کہا ہاں اور زیادہ بھی ہے پھر ان میں سے دوسرے نے مجھے آواز دی کہ بغیر تفکر کے کوئی لمحہ بھی نہیں گزرنا چاہیے۔ میں نے اپنے دل سے کہا کہ یہ کلام کتنا مفید ہے؟ پھر تیسرے نے کہا جس نے اندھیروں میں اللہ کے ساتھ موانست کی تو اس کیلئے کل کو جھنڈے پھیلادئیے جائیں گے۔ تو میں بے ہوش ہوگیا۔ جب ہوش میں آیا تو میرے سینے پرنرگس کا پھول تھا۔ میں نے اس کو سونگھا تومیرے دل میں جو وحشت اور ڈر تھا وہ نکل گیا اور میں مانوس ہوگیا۔ تو میں نے کہا اللہ تم پر رحم کرے مجھے کوئی وصیت کرو۔ انہوں نے کہا اللہ ایسا نہیں کرے گا کہ اپنے ذکر سے پرہیزگاروں کے دل کے علاوہ کسی اور کو زندہ اور مانوس کرے اور اگر کسی نے اس کے علاوہ کسی اور بات پر امید رکھی تو اس نے غیرصحیح جگہ پر امید رکھی۔ اللہ ہم کو اور تم کو اس کی توفیق دے۔ پھر انہوں نے مجھے الوداع کہا اور چل دئیے اور مجھ پر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میں ان کے کلام کی ٹھنڈک اپنے میں محسوس کرتا تھا۔ (بحوالہ: حیات الحیوان جلد اول صفحہ نمبر 433 علامہ کمال الدین الدمیری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں