محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے چند سالوں سے مراقبہ کررہی ہوں‘ شروع میں کیفیت یا تصور ہی نہیں بنتا تھا مگر پھر بھرپور کوشش اور پریکٹس سے مجھے مراقبے میں وہ سرور ملنا شروع ہوا اور ایسے ایسے بزرگوں کی زیارتیں ہوئیں کہ انسانی عقل دھنگ رہ جاتی ہے۔ ابھی پچھلے دنوں میں مراقبہ کرنے بیٹھی تو تھوڑی ہی دیر میں میرا دل اللہ اللہ کرنے لگا اور میں پانچویں آسمان پر پہنچی تو میں نے دیکھا کہ وہاں میرے مرشد بیٹھے ہیں اور مجھے بھی کہہ رہے ہیں ادھر ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ جاؤ میں بھی بیٹھ جاتی ہوں پھر فرماتے ہیں کہ ابھی حضور ﷺ آنے والے ہیں اور حوض کوثر کا پانی پلائیں گے‘ پھر مجھے حضورﷺ کا دیدار نصیب ہوتا ہے۔ اس کے بعد میرے مرشد مجھے نماز کا کہتے ہیں‘ پھر مجھے جنت کی سیر کرواتے ہیں‘ ابھی میں نے صرف دودھ کی نہر ہی دیکھی تھی کہ مجھے نیند نے اپنی آغوش میں لے لیا اور میں سوگئی۔ (فرحت‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں