Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

امتحانات سے گھبراہٹ یا اول پوزیشن

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

اگر امتحان کاوقت نزدیک آجائے اور نصاب کی مکمل تیاری کا وقت نہ ہو توایسی صورت میں ضروری ہے کہ وہ چیزیں منتخب کریں جو سب سے زیادہ اہم ہیں اور انہیں پہلے پڑھیں۔ اس دوران غیراہم چیزوں پر زیادہ توجہ نہ دیں اور ایسی حرکتوں سے گریز کریں جن سے وقت ضائع ہوتا ہے

ہمارا مشاہدہ یہ ہے کہ زندگی میں کامیابی طرز عمل سے مشروط ہے۔ یہی اصول ہم امتحانات میں کامیابی کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں کہ کوئی طالب علم جو امتحان میں بہترین مارکس حاصل کرنا چاہتا ہے اس کا اپنے کورس کی تیاری کے سلسلے میں کیا طرز عمل ہے۔ کسی بھی کلاس کا کورس تیار کرتے وقت اس بات کو پیش نظر رکھا جاتا ہے کہ اس کورس کو پڑھنے کے بعد طالب علم کی ذہنی سکت میں کس قدر اضافہ ہوگا اور اسی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے امتحانات میں مارکس ملتے ہیں جس میں کچھ طلبہ ٹاپ کرتے ہیں کچھ اچھے گریڈ لیتے ہیں کچھ پاس ہوتے ہیں اور کچھ فیل ہوجاتے ہیں۔ اگر بہترین گریڈ والے طلبہ کا جائزہ لیا جائے تو ان میں ایک بات یکساں نظرآتی ہے کہ انہیں اپنے کورس کی کتابوں پر مکمل عبور حاصل ہوتا ہے اور ان کی مرکزی یا اہم مضامین پر بہترین تیاری ہوتی ہے۔ اگر کوئی نصاب اوسط طالب علم کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک سال پڑھنے کیلئے تیار ہوتا ہے تو ایک سال مسلسل محنت و مطالعہ کے بعد نصابی پوائنٹس ذہن نشین ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی بہت ذہین طالب علم ہے تو اس نصاب کو 8 ماہ میں مکمل کرلے گا لیکن ایسا ممکن نہیں ہے کہ ایک سال کا نصاب ایک یا دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے۔
لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ سالانہ نصاب میں بہترین کامیابی پورے سال کی محنت پر منحصر ہے۔ A گریڈ حاصل کرنے کیلئے نصابی تیاری کی سالانہ پلاننگ بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ کتابوںکاٹائم ٹیبل بناتے وقت یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ آسان کتابوں سے مشکل کتابوںکی طرف بتدریج پڑھا جائے۔ عام طور پر سکول یا کالج کے کورس کی تیاری کیلئے روزانہ 4 گھنٹے کافی ہوتے ہیں ان چار گھنٹوں کی پڑھائی میں یہ بات ذہن میں رکھنی ضروری ہے کہ توجہ پوری طرح تیاری پر مرکوز ہو۔ کچھ طلبہ پڑھنے کا وقت مقرر کرنے کی بجائے کام کی خاص مقدار مقررکرتے ہیں کہ روزانہ کتناپڑھنا ہے مثلاً یہ کہ ایک اب پڑھنا ہے‘ ایک مضمون لکھنا ہے یا ایک مشق مکمل کرنی ہے۔
یہ طریقہ بھی بہت مفید ہے یوں ہر دن کے اختتام پر خوشی محسوس ہوتی ہے کہ تیاری تسلی بخش طور پر ہورہی ہے اور پڑھنے کے بعد ذہن مطمئن اور پرسکون رہتا ہے اگر امتحان کاوقت نزدیک آجائے اور نصاب کی مکمل تیاری کا وقت نہ ہو توایسی صورت میں ضروری ہے کہ وہ چیزیں منتخب کریں جو سب سے زیادہ اہم ہیں اور انہیں پہلے پڑھیں۔ اس دوران غیراہم چیزوں پر زیادہ توجہ نہ دیں اور ایسی حرکتوں سے گریز کریں جن سے وقت ضائع ہوتا ہے مثلاً نوٹس سنبھالنا‘ کتابیں ترتیب سے رکھنا‘ پنسل تراشنا یا قلم میں سیاہی بھرنا‘ میز یا کرسی بہتر جگہ پر رکھنا یا بہت زیادہ فکرمند ہونا جس سے ذہن ماؤف ہوجائے۔ فوری طور پر پڑھائی شروع کریں اور یاد کیا ہوا مواد لکھتے وقت محسوس کریں کہ آپ کمرۂ امتحان میں موجود ہیں۔
امتحان کا دن محنت و کوشش کی آزمائش کا دن ہے جس میں ممتحن سال بھر کی پڑھائی کا جائزہ لے گا اس دن ساری کی ساری کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہوگا جو جوابات آپ دے رہے ہیں کہ اس میں کتنی نالج موجود ہے۔ امتحان کا معیار عام طور پر اس طرح مقرر کیا جاتا ہے کہ طلبہ کی قابلیت بہتر طور پر سامنے آسکے۔ امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے نتائج کے امکانات پر سوچنا بندکردیں اور اس کی بجائے اس بات کا مضبوط ارادہ کریں کہ اپنی صلاحیت اور مہارت سے پورا پورا کام لیں گے۔ اپنی کامیابی کے بارے میں سوچتے وقت کتنی ہی انکساری سے کام لیں لیکن پرچے حل کرتے وقت اس عزم کو سامنے رکھیںکہ اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنی ہے۔ امتحانات سے چند ہفتے قبل یہ تصور روزانہ کریں کہ آپ امتحان کے ہال میں بیٹھے نہایت اعتماد سے پرچہ حل کررہے ہیں اس عمل کو مسلسل دہرائیں۔ اس طرح آپ امتحان کے دن اسی اعتماد کامظاہرہ کرسکیں گے جس کا آپ نے تصور کیا تھا۔ امتحان سے پہلے اعادہ کے طور پر ایک پرچہ پر مضامین کے وہ مرکزی پوائنٹ ضرور تحریر کریں جس کی آپ نے تیاری کی ہے۔ امتحانی مرکز جانے سے پہلے ہلکی خوراک ضرور لیں تاکہ پرچہ حل کرتے وقت بھوک پریشان نہ کرے۔ اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ بعض طلبہ امتحان شروع ہونے سے پہلے دوستوں سے باتیں یا مذاق کرتے رہتے ہیں یہ طریقہ صحیح نہیں ہے بہتر یہ ہے کہ امتحان شروع ہونے سے پہلے خاموشی سے اپنے موضوع کے بارے میں سوچیں اور ذہن کو اس بات پر آمادہ کریں کہ پرچہ بہت اچھی طرح حل کرنا ہے۔ اس طرح پرچہ حل کرتے وقت ذہن کو یکسو کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ پرچہ حل کرتے وقت جن سوالات کا جواب دینا ہے اس کے بارے میں سوالات کی تعداد کے لحاظ سے وقت تقسیم کرلیں کہ ایک سوال کا جواب دینے میں کتناوقت صرف کرسکتے ہیں جواب لکھتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ جو پوچھا گیا ہو صرف اسی بارے میں لکھیں مثلاً اگر کسی چیز کی تعریف پوچھی جائے تو صرف تعریف لکھیں اس کے خواص اور عمل کے بارے میں نہ لکھیں۔
اب ہم ایسے طالب علموں کی طرف آتے ہیں جو امتحانات میں تیاری کے باوجود ناکام ہوجاتے ہیں یا اچھے نمبر نہیں لے پاتے۔ ایسے طالب علموں کی ناکامی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں یا تو وہ ہدایات کی پابندی نہیں کرتے‘ امتحانی پرچہ کو بغور پڑھے بغیر کہ اس میں کیا پوچھا جارہا ہے غلط جواب تحریر کردیتے ہیں بعض اوقات جواب کا غلط اظہار یا وضاحت کا ناقص انداز بھی کم نمبروں کا سبب بنتا ہے۔ یہ ایسی وجوہات ہیں جن کی ذمہ داری طلبہ پر عائد ہوتی ہے لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ حساس قسم کے طلبہ بوقت امتحان نروس ہوجاتے ہیں گھبرا جاتے ہیں اور سب یاد کیا ہوا ان کے ذہن سے نکل جاتا ہے اس کے علاوہ ایسی ناگہانی پریشانیاں جیسے امتحانات کے دنوں میں بیمار ہوجانا‘ کسی پریشانی میں گھرجانا یا حادثات کا شکار ہوجانا وغیرہ بھی ذہن پر اثرانداز ہوتی ہے۔ امتحانات کے بعد عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 41 مرتبہ سورۂ کوثر رزلٹ آنے تک پڑھیں اور دعا مانگیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 898 reviews.