Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

برکت کا حصول نہایت آسان

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

محبوب رب کریمﷺ کی دعا ایسی پوری ہوئی کہ میرے پاس اتنا مال تھا کہ سونے کی اینٹوں کو میں لکڑی کاٹنے والے کلہاڑے سے توڑا کرتا تھا۔ فرماتے تھے کہ میرے گھرمیں درہم و دینار کا اتنا ڈھیر لگ جایا کرتا تھا کہ اس کے پیچھے بندہ چھپ جایا کرتا تھا

ایک بزرگ اور انفاق فی سبیل اللہ:ایک بزرگ رحمۃ اللہ علیہ کا یہ حال تھا کہ جب کبھی اخراجات کرتے کرتے پیسے کم ہوجاتے تو جو رہ جاتے تھے ان کو بھی جلدی سے صدقہ کردیتے تھے اور فرماتے تھے کہ جب جیب خالی ہوجائے گی تو اللہ تعالیٰ خود جیب کو بھر دیتے ہیں اور ہماری یہ حالت ہے کہ جو بچ جائے اس کو ہم سنبھال سنبھال کر رکھتے ہیں۔ کیوں؟ اس لیے کہ دل پیسوں سے لگا ہوا ہے۔
رزق کی برکت کی ایک عجیب مثال:ایک بزرگ دامت برکاتہم نے اپنے وعظ میں فرمایا کہ اچھی طرح سمجھ لیں کہ ہمارے مسائل کا حل برکت میں ہے۔ مال کی برکت‘ رزق کی برکت‘ عمر کی برکت‘ وقت کی برکت‘ علم میں برکت غرض جس چیز میں بھی اللہ تعالیٰ برکت دے دیں گے وہ چیز اس کی ضرورت سے زیادہ ہوجائے گی۔ چنانچہ ہمارے ایک بزرگ تھے ان کے بیٹے نے کہا کہ باباجی! برکت کا لفظ تو سنتےرہتے ہیں مجھے وضاحت سے سمجھائیں کہ یہ برکت ہے کیا؟ فرمانے لگے کہ ادھر آؤ۔ چنانچہ وہ اسے لے گئے اور گھر کا گیزر دکھایا۔ فرمانے لگے کہ یہ برکت ہے۔ وہ گیزر دیکھ کر بڑا حیران ہوا‘ کہنے لگے اباجی! یہ برکت کیسے ہوگئی۔ وہ کہنے لگے کہ بیٹا! آپ کی عمر بیس سال ہے اور آپ کی پیدائش سے پہلے میں نے یہ گیزر لگوایا تھا آج تک اس میں خرابی نہیں آئی۔ اسی کو رزق میں برکت کہتے ہیں۔ تیس تیس سال تک چیزیں خراب ہی نہیں ہوتیں۔ ڈاکٹر کے پاس جانا بندے کو یاد ہی نہیں ہوتا‘ کبھی سر میں بھی درد نہیں ہوتا۔ یہ رزق کی برکت ہوتی ہے۔
اسلاف کی زندگیوں میں برکت:ہمارے اسلاف کی زندگیوں میں برکت تھی۔ اسی لیے ان کو دو روپے کافی ہوتے تھے اور تیسرا روپیہ جو مدرسے سے ملتا تھا وہ بھی غریبوں میں صدقہ کردیتے تھے یا وہ بھی اسی دارالعلوم میں واپس دے دیا کرتے تھے اور آج تو سلیمان علیہ السلام کی مچھلی کی طرح ہم نے منہ کھولے ہوئے ہیں بس رزق ڈالا جارہا ہے اور ہم کہتے ہیں کہ (اور ہے‘ اور ہے)
صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے رزق میں برکت:صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے مال میں اللہ رب العزت نے اتنی برکت دی تھی کہ ایک بندہ مدینہ میں اپنے مال کی زکوٰۃ لے کر نکلتا کہ میں کسی مستحق کو دے سکوں۔ سارا دن مدینے میں پھرتا‘ لوگوں سے پتہ کرتا مگر اسے ایک بندہ بھی زکوٰۃ کا مستحق نظر نہیں آتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے سب کے رزق میں برکتیں دے رکھی تھیں۔ سب لینے کی بجائے دینے والے تھے۔
حضرت انسؓ کے رزق اور اولادمیں برکت:حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے مجھے دعا دی کہ’’ اللہ! اس کے رزق اور اولاد میں برکت عطا فرما۔‘‘ محبوب رب کریمﷺ کی دعا ایسی پوری ہوئی کہ میرے پاس اتنا مال تھا کہ سونے کی اینٹوں کو میں لکڑی کاٹنے والے کلہاڑے سے توڑا کرتا تھا۔ فرماتے تھے کہ میرے گھرمیں درہم و دینار کا اتنا ڈھیر لگ جایا کرتا تھا کہ اس کے پیچھے بندہ چھپ جایا کرتا تھا۔ اللہ تیری شان۔ اولاد اتنی کہ میں نے اپنی زندگی میں ایک سو سے زیادہ پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔
برکتوں کا حصول کیسے ممکن ہے؟ اگلا سوال یہ ذہن میں آتا ہے کہ یہ برکت ہماری زندگی میں کیسے آئے گی؟ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں (اگر یہ بستی والے ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے ہم آسمان اور زمین سے ان کے لیے برکتوں کے دروازوں کو کھول دیتے) تو معلوم ہوا کہ تقویٰ اور پرہیزگاری سے انسان کی زندگی میں برکتیں آتی ہیں اور جب انسان پرہیز گاری کی بجائے گناہگار بن جاتا ہے تو پھر برکتوں کے دروازے بند ہوجاتے ہیں۔ اب اس دروازے کو کھولنے کا سوئچ ہمارے ہاتھ میں ہے اس دروازے کو کھولنے کی کنجی ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہم اگر گناہوں والی زندگی گزاریں گے تو دروازہ بند ہوجائے گا اور اگر ہم پرہیزگاری والی زندگی گزاریں گے تو دروازہ کھل جائے گا۔ شکوے اللہ تعالیٰ کے کرتے پھرتے ہیں اور یہ پتہ نہیں کہ برکتوں کو تو ہم نے روکا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ برکتیں دیتے ہیں لیکن ہمارے گناہ ان برکتوں کو پیچھے ہٹا دیتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 610 reviews.