Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قاریٗن کے جواب

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

فروری کے جوابات

1۔محمد فرقان بھائی آپ ادرک چھیل کر چھوٹا سا ٹکڑا لے کر بال چھڑ کی جگہ پانچ منٹ تک اچھی طرح مساج کریں ایک جگہ استعمال کیا ہوا ٹکڑا دوسری جگہ استعمال نہ کریںاس کے ایک گھنٹہ بعد زیتون کے تیل میں آدھا لیموںکاٹ کر مکس کرکے وہ تیل لگائیں۔ انشاء اللہ چند ہفتوں میں ہی واضح فرق سامنے آئے گا۔سورہ والتین کی آیت نمبر4 ہروقت پڑھیں۔(شارق اسماعیل‘ لاہور)
2۔محترم بھائی!یہ ٹوٹکہ بہت آزمودہ لیکن نہایت آسان ہےشاید اسی وجہ سے جس کو بتایا جائے وہ یقین نہیں کرتا کہ اس سے جلد اور چہرہ کتنی جلدی صاف ہوجاتا ہے۔اگر آپ ادویات کھاکر تنگ آچکے ہیں تو تمام سٹرائیڈ اور کیمیکل والی ادویات چھوڑ کر یہ آزمائیں ۔جب دودھ کو دوہا جاتا ہےتو اس کے اوپر ایک جھاگ سی آجاتی ہےاس جھاگ کو کریم کے طور پر چہرے پر استعمال کریں لیکن خیال رہے کہ یہ جھاگ صرف بیس پچیس منٹ ہی باقی رہتی ہے لیکن جلد کیلئے بہت زبردست ٹانک ہے اگر تازہ دودھ ممکن نہ ہو توخالص دودھ کو ابالنے کے بعد اس پر جو بالائی آتی ہے وہ بالائی نیم گرم اپنے چہرے پر اچھی طرح مساج کریں یہاں تک کہ وہ چہرے میں جذب ہوجائےاس کے کم از کم دو گھنٹے بعد چہرہ نہ دھوئیںانشاء اللہ کچھ ہی عرصے میں تمام کریموں سے بے نیاز ہوجائینگے۔(آسیہ بٹ‘ ملتان)
3۔آپ ہر نماز کے بعد 21 بار یہ آیت وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ (القمر17)اول و آخر تین بار درودشریف پڑھیں۔ انشاء اللہ قرآن یاد کرنا اور اس کو سمجھنا نہایت آسان ہوجائے گا۔ بشرطیکہ گناہوں سے پرہیز بھی رہے۔ یہ عمل میری مدرسہ کی باجی نے بتایا تھا۔ (کہکشاں‘ کراچی)
4۔یہ عمل بہت سو ں کاآزمایا ہوا ہے اور مجھے کہیں سے ہدیےکے طور پر ملا ہےمیں جب بھی اس کی پابندی کرتا ہوںمجھے خود پر بھی بہت خوشگوار اثر محسوس ہوتا ہے اور نیکی کی طرف رغبت بڑھ جاتی ہے۔ آپ کو اجازت ہے ضرور کیجئے اور مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے۔ عمل نہایت مختصر اورجامع ہے:۔ ہر ایک گھنٹے بعد دل کی جگہ ہاتھ رکھ کر یَابَاعِثُ یَانُوْرُسانس روک کر صرف سات مرتبہ پڑھیں۔ (ساجد علی‘ راولپنڈی)

مارچ کے سوالات

1۔محترم قارئین! میں شوگر کا مریض ہوں میں نے طاقت کیلئے کہیں سے زنک کا پڑھا تھا تو میں نے شاید برتنوں والا زنک کھالیا اس کے بعد سے بندہ صفر ہوگیا۔ شوگر کی وجہ سے زیادہ کمزوری ہے۔ شوگر کو مدنظر رکھتے ہوئے اس زنک کو خارج کرنے کی کوئی ترکیب بنادیں۔ اس کے علاوہ مجھ پر اور میرے پورے گھر پر جادو کے اثرات ہیں اور مجھ پر سخت بندشیں ہیں براہ مہربانی اس حوالے سے بھی اگر کسی قاری کے پاس کوئی آزمایا ہواعمل ہو تو مجھے ضرور عبقری کے ذریعے بتادیں۔ محترم قارئین !میری ایک بچی جس کی عمر 18 سال ہے اس کی گردن سامنے سے پھولی ہوئی معلوم ہوتی ہے اس بیماری کانام اور علاج بھی بتادیں۔ (عبدالستار‘ لیاقت پور)
2۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال بہت ہی بُری شکل اختیار کرگئے ہیں‘ میرے بال بہت ہی گھنگھریالے اور سخت ہیں‘ کنگھی کروں تو بہت مشکل سے نکلتی ہے‘ اگر نہالوں تو پھر بال کنگھی کرنے کے قابل ہوتے ہیں مگر آدھ گھنٹے بعد پھر وہی روکھے اور بے رونق بال ۔۔۔ میں بازار سے ملنے والے ٹانک استعمال کرکرکے تھک گیا ہوں اور ان کی بدولت میرے بال پہلے سے بھی بدتر ہوگئے ہیں ۔ ثواب سمجھ کر کوئی نسخہ یا کوئی ترکیب بتادیں۔(حمزہ‘ میلسی)
3۔عرصہ 25 سال سے دل و دماغ پر نفسانی شہوانی خیالات کا غلبہ ہے جو ہر وقت گناہ پر مجبور کرتا رہتا ہے‘ دل و دماغ کو کیسے صاف کروں؟ تاکہ اس کام سے نفرت ہوجائے۔ شدید دماغی کمزوری لاحق ہے‘ دماغ میرا کہنا نہیں مانتا۔ سوچتا مثبت ہوں لیکن عمل منفی ہوتا ہے جس سے ناقابل تلافی نقصان ہوتا رہتا ہے۔ قارئین!کوئی نسخہ یا روحانی عمل بتادیں۔ہر وقت آپ کو دعائیں دیتا رہوں گا۔ (نامعلوم‘ خانیوال)
4۔میرا دل بعض اوقات شدید مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے بندہ سے نمازیں قضا ہوجاتی ہیں‘ کیونکہ میرے گھر پر شدید جادوئی اثرات ہیں‘ میں جو کام نہیں چاہتا ہوں وہ بھی ہوجاتا ہے۔ شدید غصے میں میرے منہ سے ایسے نازیبا کلمات ادا ہوجاتے ہیں ‘ خاص کر نماز میں نیت سے پہلے شدید قسم کے وساوس کا شکار ہوجاتا ہوں جس طرح کوئی چیز آپ کو نماز ادا کرنے سے روک رہی ہو۔(بشیراحمد‘ لاچی کوہاٹ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 562 reviews.