Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج۔۔۔۔۔۔ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جون 2012

گیس‘ قبض‘ دردشکم اور بے چارگی
میں ایک بے گناہ قیدی ہوں‘ راولپنڈی کی ایک جیل میں دس مربع فٹ کی کوٹھڑی میں تین سال سے بند ہوں‘ اسی کوٹھڑی میں میرے ساتھ نوآدمی اور بھی ہیں اس طرح ہم کل دس آدمی اس چھوٹی سی کوٹھڑی میں قید ہیں۔ مجھ پر قتل جیسے ہولناک جرم کا الزام ہے۔ حقیقت کا علم اللہ کو ہے۔ بات ساری زمین کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کی ہے جس میں میرا بھی حصہ بنتا ہے۔ خیر یہ تو ایک الگ معاملہ ہے آپ کو یہ خط اس لیے نہیں لکھ رہا کہ اپنی بے گناہی ثابت کروں بلکہ مطلب میرا یہ ہے کہ قاتل سمجھ کر آپ مجھے نظرانداز نہ کریں۔ میں قبض اور گیس کا مریض ہوں ہر وقت میرے پیٹ میں گولہ سا پھرتا رہتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے الٹی ہوجائیگی۔ شدید قبض رہتا ہے مجھے غذا کا مشورہ نہ دیں کیونکہ اس جگہ ہمیں سوائے دال روٹی کے کچھ نہیں ملتا‘ ہر روز دال ہے اور روٹی ہے بس یہی ہمارا مستقل مینو ہے اس میں کسی ترمیم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آپ مجھے چلنے پھرنے کا مشورہ بھی نہ دیں کیونکہ یہ دس مربع فٹ کی کوٹھڑی ہے جس میں ہم دس آدمی بند ہیں ہم بے شک کھڑے ہوسکتے ہیں اور بیٹھ بھی سکتے ہیں اور ایک ہی جگہ پر لیٹ بھی سکتے ہیں مگر چل پھر نہیں سکتے۔ تین سال سے بس اسی ایک حالت میں ہیں اوپر سے وہ مصیبتیں اور ذلتیں ہیں جو ہر قیدی کا پہلے دن سے مقدر ہوتی ہیں۔ یہ میں نے اس لیے لکھا ہے کہ آپ کے مشورے اکثر غذا کے بارے میں اور چلنے پھرنے کے بارے میں ہوتے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہمیں یہاں کوئی دوا بھی نہیں مل سکتی نہ ہماری شنوائی ہے نہ میں کوئی دوا باہر سے منگوا سکتا ہوں۔ اب میری یہ تکلیف کیسے دور ہو جس کی وجہ سے میں زندہ درگور ہوں۔ میری تو کچھ سمجھ میں نہیں آتا اور کیا لکھوں؟ (ایک قیدی‘ راولپنڈی)
مشورہ: بہت زمانہ ہوا فارسی کا ایک شعر پڑھا تھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ میرے ہاتھ پیر باندھ کر مجھے بیچ منجدھار کے پھینک دیا اور اب کہتے ہیں کہ خبردار دامن بھیگنے نہ پائے۔ آپ نے بھی وہی کام کیا کہ دوا آپ منگوا نہیں سکتے کیونکہ کوٹھڑی میں بند ہیں۔ غذا آپ دال روٹی کے سوا کوئی دوسری نہیں لے سکتے۔ چل پھر بھی نہیں سکتے ان حالات میں آپ کو کیا مشورہ دوں۔ اگر کسی طرح یہ تحریر آپ تک پہنچ جائے تو آپ کیلئے ان حالات میں میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایک ہی جگہ کھڑے ہوکر ہولو مارچ کریں یعنی ایک ہی جگہ کھڑے کھڑے قدم باری باری اٹھائیں اور زمین پر رکھیں۔ ایک ہی جگہ کھڑے ہوکر جاگنگ بھی کرسکتے ہیں۔ پندرہ منٹ سے شروع کریں ٹائم بڑھا کر پون گھنٹہ تک کریں۔ یہ جاگنگ آپ صبح کے وقت اور شام کو عصر کے وقت کریں اس کے علاوہ ایک بہت ہی سادہ سا علاج آپ یہ بھی کرسکتے ہیں کہ صبح دانت صاف کرکے کم از کم ایک گلاس پانی پی لیا کریں اس سے بھی پیٹ صاف ہوجائیگا۔ دن میں بھی وقفہ وقفہ سے پیاس لگے نہ لگے دس بارہ گلاس پانی پی لیا کریں باقی اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کے مسئلہ کو حل فرمائیں اور آپ کو اس آزمائش سے نکالیں وہی عالم الغیب ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کوظلم سے بچائے۔
بیساکھیاں اور میں…
میں سعودیہ میں ایک سٹور میں کام کرتا تھا‘ وہاں پر کوئی چوری ہوگئی پولیس ہم سب ملازمین کو پکڑ کر لے گئی اوروں کے ساتھ تو پتہ نہیں کیا ہوا مگر مجھے انہوں نے ساری رات برف کی سل پر کھڑا رکھا‘ بیچ بیچ میں میرے پیروں پر ڈنڈے برساتے تھے اور پنڈلیوں کے گوشت پر بھی ڈنڈے مارتے تھے چور تو جو کوئی بھی تھا وہ پکڑا گیا مگر میں اس دن کے بعد سے چل پھر نہیں سکتا‘ نتیجہ یہ نکلا کہ نوکری بھی ختم ہوگئی میں واپس آگیا۔ اب حالت یہ ہے کہ بیساکھیاں لیکر تھوڑا بہت چل لیتا ہوں ہر وقت پیروں میں کرنٹ سا دوڑتا رہتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے پیر سوگئے ہیں۔ (نظیربلوچ‘ بہاولنگر)
مشورہ: اس میں تو کوئی شک نہیں کہ ٹانگیں مفلوج ہوگئی ہیں تاہم ناامیدی کا شکار نہ ہوں۔ غذا کے بعد تین چمچے خالص شہد کھائیں‘ بہت نرم ہاتھ سے زیتون کا تیل نیم گرم کرکے متاثرہ حصوں پر ہلکے ہلکے مالش کریں۔ روزانہ ایک بار نیم گرم پانی میں نمک ملا کر لوٹے میں بھر کر ذرا اوپر سے یہ نیم گرم پانی متاثرہ حصوں پر دھاریں پھر تولیے سے خشک کرکے فوراً کپڑا پہن لیں تاکہ ہوا نہ لگے۔ اس کے علاوہ فزیو تھراپی بھی بہت ضروری ہے مقامی طور پر کسی فزیوتھراپسٹ سے رجوع کریں اور وقت مقرر کرکے ہر روز فزیو تھراپی کروائیں۔ غذا میں دہی‘ لسی‘ دودھ‘ شربت‘ بوتلوں‘ چاول‘ گائے کے گوشت سے پرہیز رکھیں۔ تین ماہ کے بعد اپنی کیفیت دوبارہ لکھیں۔آپ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
آلو اور گوشت
انگلینڈ میں قیام کے دوران  میں نے بے تحاشا آلو کھائے جس سے میری صحت خراب ہوگئی تھی آپ نے میرے لیے گوشت تجویز کیا۔ میں نے آلو چھوڑے گوشت کھانے لگا جس سے حیرت انگیز طورپر میں ٹھیک ہوگیا۔ چونکہ پہلے کبھی اتنا گوشت نہیں کھایا تھا شاید اس وجہ سے میرے پیٹ میں جلن ہونے لگی اور مجھے بار بار حاجت ہونے لگی۔ اب میں گوشت نہیں آلو کھاتا ہوں کبھی کبھی مچھلی کھاتا ہوں یا مٹر یا گوبھی کھاتا ہوں مگر میرے پیٹ کی حالت خراب ہوگئی ہے میں بار بار حاجت کو جاتا ہوں‘ میرے پیٹ کے نچلے حصے میں شدید درد رہنے لگا ہے میں ٹرک مشکل سے چلاتا ہوں اب آپ کے مشورے کا طالب ہوں۔ (مجید خان‘ ومبلے لندن)
مشورہ: آپ صبح صرف دلیہ کھائیں یا دو کیلے کھائیں۔ دوپہر کو کدوتوری یا لوکی پکا کر کھائیں‘ کیلے کھائیں یا دہی چاول کھائیں رات کو بھی یہی غذا کھائیں۔ ایک ہفتہ مکمل آرام کریں پھر بے شک ٹرک چلائیں مگر وقت پر یہی غذائیں کھائیں اور غذا کے بعد ایک گھنٹہ آرام ضرور کریں چائے پی سکتے ہیں‘ باقی کوئی دوسرا ڈرنک نہ لیں۔ بے فکر رہیں معمولی بات ہے اللہ تعالیٰ شفاء دیں گے۔ اگر ایک چائے کی چمچی اسپغول کی بھوسی پانی میں حل کرکے صبح و شام پی لیا کریں ۔آپ غذا نمبر1 استعمال کریں۔
یہ مرگی ہے یا سایہ؟؟؟
مجھے عجیب قسم کے دورے پڑتے ہیں حکیم کہتے ہیں یہ مرگی ہے۔ ڈاکٹر اگر مرگی کا کوئی ٹیسٹ کرتے ہیں ایکسرے دیکھ کر بتاتے ہیں کہ یہ مرگی نہیں ہے اس طرح دونوں سے تنگ آکر ایک عامل سے رجوع کیا وہ کہتے ہیں کہ تم پر سایہ ہے۔ اس مرض یا آسیب کی وجہ سے مجھے سب سے بڑا نقصان یہ ہوا ہے کہ میں قرآن شریف حفظ نہیں کرسکتا میں نے اٹھارہ پارے حفظ کیے ہیں مگر اب بجائے یاد کرنے کے ان کو بھی بھولتا جارہا ہوں۔ حکیم صاحب مجھے اس بات کا بڑا رنج ہے چاہے میرا کچھ نقصان ہوجائے مگر مجھ سے قرآن شریف نہ بھولے‘ بس میں صرف اتنا چاہتا ہوں۔ قرآن شریف میں نے کس مصیبت سے یاد کیا ہے صبح پانچ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک حفظ کرتے ہیں ایک ایک آیت کو بلند آواز سے کئی کئی ہزار مرتبہ پڑھتے ہیں‘ پہلا دورہ بہت تھوڑے وقفے کا تھا ایسے ہی معلوم ہوا تھا جیسے میں سوگیا ہوں اس کے بعد آہستہ آہستہ دورے زیادہ شدت اختیار کرگئے ان کا علاج بتادیں تو آپ کو دعا دیتا رہونگا ساری عمر… (محمد ساجد‘ ملتان)
مشورہ: آپ اکسیرالبدن‘ ستر شفائیں اور جوہرشفاء مدینہ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ سر پر روغن لبوب سبعہ کی مالش کریں‘ ناشتہ میں عمدہ قسم کے بادام 11 دانے کشمش ایک چھٹانک اصلی خالص مکھن ایک اونس ضرور کھائیں۔ کچھ عرصہ آرام کریں۔ بھوک پر غذا لازمی طور پر کھالیں‘ استاد تبدیل کرلیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شفادیں اور حفظ قرآن کی بے بہادولت سے مالامال فرمائیں۔تہجد کے وقت اٹھ کر دعا کریں‘ آپ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
سب بھول جاتا ہوں
پورا جسم درد کرتا ہے۔ نظر اور دماغ کمزور ہوتا جارہا ہے‘ چکر آتے ہیں بھولنے کی بیماری ہے‘ سودا لینے جاتا ہوں تو چیزوں کے نام بھول جاتا ہوں۔ لکھ کر لے جاتا ہوں تو پرچہ پڑھنا بھول جاتا ہوں‘ میرا حفظ بھی متاثر ہو رہا ہے‘ قرآن شریف کبھی یاد آجاتا ہے کبھی بھول جاتا ہوں۔(حافظ ذیشان‘ایبٹ آباد)
مشورہ: کندر‘ وج ترکی‘ سعد کوفی‘ ہر ایک تین تولہ۔ سونٹھ‘ کالی مرچ ہر ایک اٹھارہ گرام کوٹ چھان کر شہد خالص دواؤں کے کل وزن سے دگنا لیکر گرم کرکے جب جھاگ اوپر آجائے تو جھاگ اتار کر اسے نیچے اتار لیں اور شہد میں دوائیں ملالیں اور محفوظ کرلیں ہر روز صبح کو پانچ ماشہ کھاکر پانی پی لیں۔آپ غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
دائمی قبض کی مریضہ
قبض دائمی کی مریضہ ہوں‘ صرف اسپغول سے قبض دور ہوتا ہے مگر جب قبض دور ہوتا ہے تو دل بہت گھبراتا ہے اور دماغ گھومنے لگتا ہے بلکہ باتھ روم سے باہر آکر بستر پر گر جاتی ہوں۔ تعلیم بی ایس سی تک ہے اور صرف خانہ داری میں مصروف ہوں۔ (سامعہ‘باغ)
مشورہ: سوتے وقت تین کھانے کے چمچ اصلی عمدہ گلقند کھائیں۔آپ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 972 reviews.