Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہرلاعلاج مرض سے نجات کی پڑیا

ماہنامہ عبقری - جون 2012

(مظہرالحق‘ راولپنڈی)
میرا ایک دوست ڈاکٹر جو کہ دل کا ڈاکٹر ہے اس کے پاس ایک مریض جو کہ میانوالی کا ہے آیا وہ گردوں کا مریض تھا اور ہر ہفتہ کے بعد اس کے گردے صاف ہوتے تھے نوبت یہاں تک پہنچ چکی تھی کہ ڈاکٹر نے کہا اس کا گردہ تبدیل کرالیں ٹیلی فون پر اس نے یعنی ڈاکٹر صاحب نے مجھ سے مشورہ کیا میں نے آپ کی بتائی ہوئی دوائی جو کہ شوگر والے مریضوں کو فری دیتا ہوں‘ وہ دوائی میں نے اپنے دوست ڈاکٹر کو دے دی۔ ایک ہفتہ کے بعد ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ مریض کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے اور خوشی کی بات یہ کہ ڈائیلاسز بھی نہیں ہورہے ہیں اب تقریباً ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے مریض 50%تندرست ہے اور اس کی صحت بھی کافی بہتر ہے۔
اب یہ عالم ہے کہ آپ کی بتائی ہوئی یہ دوا وہ ڈاکٹر کیپسول میں بھر کر مریضوں کو دیتا ہے اور بہت زیادہ رقم بھی لیتا ہے۔ جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے اس ڈاکٹر کو سختی سے منع کردیا کہ آئندہ جو بھی مریض آئے اسے یہ دوا مفت دیں۔ آپ کی یہ دوائی پتھری‘ بخار‘ ہیپاٹائٹس‘ طاقت خاص‘ جوڑوں کا درد‘ دمہ حتیٰ کہ ہر قسم کے مریض کو دیتا ہوں اور اللہ کے فضل و کرم اور آپ کی دعاؤں سے مریض بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔ نسخہ مندرجہ ذیل ہے۔
ھوالشافی: تمہ خشک‘ کلونجی‘ گوند کیکر‘ تخم سرس‘ گھٹلی جامن تمام چیزیں 50گرام لینی ہیں۔
طاقت خاص میں کمزوری والے مریضوں کو قسط شیریں 25گرام اس دوا میں شامل کردیتا ہوں۔ معدے کے مریض بھی اس دوا سے شفا یاب ہورہے ہیں۔  آپ کا یہ نسخہ شفاء کی پڑیا ہے۔ میں یہ دوائی ہر ماہ تقریباً 20کلو بنا کر مریضوں میں مفت تقسیم کررہا ہوں اور لوگوں کی لاتعداد بیماریاں ختم ہورہی ہیں۔
جوہرشفاء مدینہ کا انوکھا کمال
(ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
فروری کی رات تھی اب لوگ رات کے فنکشن کو ترجیح دیتے ہیں‘ قریبی عزیزوں کی تقریب تھی‘ راقمہ نے بھی دعوت نامہ وصول کیا تو دعوت میںشرکت ضروری تھی‘ میرے پیارے نبی ﷺ کی سنت ہے۔ مغرب کی نماز اطمینان سے ادا کی لیکن عشاء کی نماز جلد ہی ادا کرلی‘ انبیاء علیہ السلام کی بتائی ہوئی دعائیں مانگیں‘ آسانی اور خیریت سے گھر واپسی ہوجائے تو آٹھ بجے جانا ہوا‘ جہاں یہ تقریب ایک وسیع گراؤنڈ میں تھی‘ شامیانے لگائے گئےتھے‘ راقمہ جہاں پر تھی اس طرف کافی سرد ہوائیں تھیں ناک اور منہ کے ذریعے حلق میں ٹھنڈی ہوا یوں داخل ہورہی تھی جیسے تیروں کی بارش۔ اپنے منہ اور ناک کو ہوا سے محفوظ کرتے ہوئے یہ تقریب ختم ہوئی۔ اب واپسی کا مسئلہ تھا گھر پہنچنا تھا تب بارہ بجے سردی پورے عروج پر تھی‘ جونہی شامیانے سے باہر آئے مزید برفانی ہوا پوری قوت کے ساتھ ناک اور منہ میں داخل ہوگئی۔ جونہی گھر میں قدم رکھا سکون کا احساس ہوا۔ عشاء کی نماز پڑھ گئی تھی چائے کی طلب تھی لیکن بنانے کی ہمت نہیں تھی گرم لحاف لیا اور دعائیں پڑھتے‘ اپنے رب سے رازو نیاز کرتے سکون کی وادی میں کھوگئی۔ جلدی ہی دوبارہ آنکھ کھلی تو حلق میں شدید خراشیں تھیں‘ شدید دکھن تھی‘ حلق سے نیچے پانی کی بوند بھی جانے کو تیار نہیں تھی‘ بس جی راقمہ تو یَارَحْمٰنُ‘ یَارَحِیْمُ یَاوَدُوْدُ پڑھتی ہوئی باورچی خانے کی طرف دوڑی‘ دو چمچ جوہرشفاء مدینہ لی‘ بارش کا پانی ہمیشہ محفوظ رکھتی ہوں ایک کپ پانی لیا‘ ایک چمچ بارش کا پانی لیا اور چولہے پر سوس پین رکھا اور آب بارش پانی میں ملایا اور ابلنے رکھ دیا اس میں جوہر شفاء مدینہ شامل کیا پھر گرم گرم گھونٹ گھونٹ کرکے پیا‘ جونہی یہ چائے پیتی گئی حلق یوں صاف ہوتا گیا جیسے کسی نے اس کی صفائی ہاتھ سے کی ہو۔ جیسے ہی آخری گھونٹ ختم ہوا تو گلے کی خراشیں یوں غائب ہوئیں جیسے کبھی یہ تکلیف ہوئی نہ تھی۔ چائے پیتے ہوئے یَاسَلَامُ کا ورد جاری رکھا۔ پھر گردن کی اچھی طرح مالش کی گرم پٹی لی اور اچھی طرح گردن پر لپیٹ لیا۔ لیجئے جی علاج مکمل ہوا۔ ساتھ ہی فجر کی اذان ہوگئی بہت سکون سے نماز ادا کی‘ تسبیحات مکمل کیں‘ آخر میں دعا مانگی فجر کی نماز کے بعد دعاؤں کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ لذت اور سکون ملتا ہے۔ میں اور میرے ہمسفر فجر کی نماز کے بعد چائے اکٹھے پیتے ہیں۔ میرے ہمسفر کہتے ہیں کہ فجر کی نماز کا مزہ اور اس کے بعد چائے پینے کا مزہ سارا دن مسرور رکھتا ہے۔ چائے کے ساتھ میں نے اپنے ہمسفر کو جوہرشفاء مدینہ کا کمال بتایا اگر جوہرشفاء مدینہ استعمال نہ کرتی تو ہفتوں کیلئے بستر ہوتا۔ یہ گلے کی خراشیں شدید نزلے کی شکل اختیار کرکے ایک بہت بڑا وبال بن جاتیں۔
عبقری کا قرض: میری عبقری کی قاری بہنوں سے گزارش ہے کہ آپ پر عبقری کا قرض ہے۔ اس پرچے کو شوق سے استعمال کریں۔یہ واحد پرچہ ہے جو بغیر اشتہار اور بہت ہی کم قیمت میں دستیاب ہے۔ عبقری خود اپنی مثال ہے۔ لیکن قارئین پر یہ قرض ہے وہ اس کا قرض لوٹائیں تمام قارئین خاص طور پر خواتین بے حد نسخے جانتی ہیں براہ مہربانی وہ نسخے عبقری کو ارسال کریں یہ ان پر قرض ہے اور قرض کی ادائیگی میں عجلت کرنی چاہیے۔ قارئین سے گزارش ہے وہ عبقری غور سے پڑھا کریں۔ تمام نسخہ جات اس میں ہوتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 961 reviews.