Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں شکرگزار ہوں!

ماہنامہ عبقری - جون 2012

میں عبدالحکیم ضلع مظفرگڑھ کے نواحی علاقے سے لکھ رہا ہوں۔ پچھلے سال آنے والے سیلاب نے ہمارے پورے علاقے میں جو تباہی مچائی وہ میڈیا والے بھی مکمل نہیں دکھاسکے لیکن اس سے بڑا دکھ اور تباہی لوٹ مار کرنے والوں نے مچائی وہ سیلاب سے کہیں بڑھ کر ہے۔
جب ہم اپنے گھر بار چھوڑ کر مال مویشی چھوڑ کر بچوں کو لے کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوئے تو لوٹنے والوں نے کشتیاں لے کر ہمارے زیورات‘ برتن اور دوسری اشیاء لوٹ لیں لیکن ہم بے بس کیا کرسکتے تھے؟ ہمارے پاس تو کھانے کو کچھ نہیں تھا اور امداد کا انتظار کررہے تھے لیکن امداد بھی صرف سفارشیوں کو اور زور والوں کو مل رہی تھی۔ غریب آدمی کی کون سنتا؟ بس ایک ہی سہارا تھا اور اسی رب کی طرف امیدیں لگا کر بیٹھے تھے۔ امدادی اداروں کی طرف سے ہم مایوس ہوچکے تھے۔ ایک دن ایک صاحب آئے لیکن وہ خالی ہاتھ تھے وہ ہمارے درمیان گھومتے پھرتے رہے ہم سے حال احوال پوچھتے رہے۔ ہم نے زیادہ توجہ نہیں دی کیونکہ ہماری نظریں تو امدادی سامان سے بھرے ہوئے ٹرکوں پر لگی تھیں وہ صاحب نام اور کیمپ نمبر لکھتے رہے۔
کچھ دن بعد وہ صاحب اور ان کے ساتھ چند اور صاحبان امدادی سامان راشن خیمے اور دوسری ضروریات زندگی لے کر آئے۔ وہی لوگ جو پہلے بھی تمام سامان پر ہاتھ صاف کرلیتے تھے ان کی طرف بڑھے لیکن انہوں نے سب کو ہٹا دیا اور جو نام لکھ کر لے گئے تھے یعنی جو واقعی حقدار تھے صرف ان کو دیا اور باقاعدہ ان کے کیمپوں تک خود پہنچایا۔ ہمیں ایسی امداد کی توقع ہی نہیں تھی۔ خوشی کے آنسو بہہ رہے تھے اور دل کی گہرائیوں سے دعائیں نکل رہی تھیں۔ پوچھنے پر پتا چلا کہ یہ عبقری ٹرسٹ والے ہیں جن کا نہ کوئی بینر تھا‘ نہ کوئی اشتہار تھا‘ نہ پبلسٹی تھی‘ نہ کوئی ویڈیو بنائی گئی۔ اسی لیے امداد صرف حقداروں تک پہنچی۔ اس کے بعد بھی گھر واپسی میں عبقری ٹرسٹ نے مدد کی اور عبقری ٹرسٹ کی معاونت سے ہم نے نئی زندگی شروع کی۔ ہمارے پاس ان لوگوں کیلئے صرف دعائیں ہی دعائیں ہیں جو ہم دن رات کرتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 935 reviews.