Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرق

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

بچے کی پیدائش میں آسانی کیلئے

بچے کی پیدائش میں آسانی کیلئے جسے تکلیف شروع ہو عورت کا محرم مرد نیا کورے مٹی کے پیالے میں ذرا سی ڈاڑھی کے بال ڈبو کر اسی پیالے میں تسبیح ڈبو کر درود ابراہیمی سو دفعہ پڑھ کر وہی پانی عورت کو پلائیں اور اس کے اوپر چھڑک دیں۔

ولادت انتہائی مختصر اور آسانی سے ہوجاتی ہے۔ عورت اس وقت سورہ یٰسین کی آیت نمبر82 اِنَّمَا اَمرُہ اِذَا اَرَادَ شَیئًا اَن یَّقُولَ لَہ کُن فَیَکُونُ پڑھے۔(ڈاکٹر غزالہ خالد‘ لاہور)

٭٭٭٭٭

شوگر‘ کولیسٹرول اور بلڈپریشر کا آسان علاج

کریلے لیکرچھیلنے کے بعد خشک کرلیں اور پھر اسے بیج سمیت گرائنڈ کرکے سفوف کی شکل میں محفوظ رکھیں۔ صبح + شام آدھی چمچی کھانے سے شوگر‘ بلڈپریشر اور کولیسٹرول کے مرض میں بے انتہاءمفید ہے۔ (محمد جمیل‘ لاہور)

٭٭٭٭٭

ہائی بلڈ پریشرکیلئے گراں قدر تحفہ

اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ”فشاری“ ایک لاجواب حیرت انگیز ذود اثر دوا ہے ۔اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔

 قیمت:200/-روپے علاوہ ڈاک خرچ

ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟ اس کیلئے ماہنامہ عبقری کی گراں قدر کتاب ”ہائی بلڈپریشر کا سائنسی روحانی علاج“ پڑھنا نہ بھولیں!

٭٭٭٭٭

بالوںکو ہمیشہ خوبصورت رکھنے کیلئے

بیر کے پتے ایک پائولیکر تھوڑا سا کوٹ کر پھر ایک کپڑے میں رکھ کر پوٹلی سی بنائیں۔ آدھ گھنٹے بعد ان پتوں سے بال دھولیں۔ بال لمبے‘ خشکی ختم اور ہمیشہ خوبصورت رہیں گے۔ تین دفعہ بیر کے پتوں سے سر دھوئیں۔(اعجاز حسین‘ کوہاٹ)

٭٭٭٭٭

نسبت کی وجہ سے ایک بڑا اعزاز

اصحاب کہف کے ساتھ ایک کتا چل پڑا تھا۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے انسانی شکل عطا کریں گے اور جنت عطافرمادیں گے۔ نیکوں کے ساتھ نسبت حاصل ہونے سے اگر کتے کو جنت مل سکتی ہے تو اگر مومن اللہ والوں کے ساتھ نسبت پکی کرے تو نجات کیوں نہیں ہوگی۔انشاءاللہ ضرور ہوگی۔ (فرزانہ صغیر‘ سرگودھا)

٭٭٭٭٭

تنگدستی اور قرض سے ہمیشہ کیلئے نجات

بعد نماز عشاءبیٹھ کر یَاوَھَّابُ 1414 بار پڑھ کر یہ دعا سومرتبہ پڑھا کریں۔ یَاوَھَّابُ ھَب لِی مِن نِّعمَةِ الدُّنیَا وَالاٰخِرَةِ اِنَّکَ اَنتَ الوَھَّابُ۔ اول آخر تین مرتبہ درود شریف۔ یہ عمل ہمیشہ جاری رکھیں۔

٭٭٭٭٭

عبقری ادویات لاجواب ہیں

بندہ نے کچھ عرصہ قبل آپ کی خدمت میں خط لکھا تھا گلے وغیرہ کی مرض کے سلسلہ میں آپ نے بنفشی قہوہ‘ جوہرشفاءمدینہ‘ شفاءحیرت تین ماہ استعمال کرنے کا حکم دیا تھا الحمدللہ دو ماہ ہوگئے استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوا۔ میری ہمشیرہ کو کافی عرصہ سے پرانی کھانسی تھی اس کو بنفشی قہوہ استعمال کرایا الحمدللہ وہ اب بالکل ٹھیک ہے۔اللہ جانتا ہے دل سے آپ کیلئے دعائیں نکلتی ہیں۔(ابومحمد احسان اللہ احسان‘ ڈیرہ اسماعیل خان)

٭٭٭٭٭

لیکوریا کیلئے مفید نسخہ جات

ھوالشافی: الائچی خورد‘ تالمکھانا‘ سفید موصلی انڈیا‘ طباشیراصلی‘ مصطگی رومی سب دوائیں ایک ایک تولہ کوٹ چھان کر سفوف بنالیں اور مصری چار تولے ملالیں‘ ہمراہ پانی صبح‘ دوپہر‘ شام ‘ چائے کی آدھی چمچے کھائیں۔

ھوالشافی: تخم حرمل اور مصری ایک ایک تولہ برابر وزن جتنا سفوف بنالیں۔ صبح و شام ایک ایک ماشہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ کیپسول بھی بھرسکتے ہیں۔

ھوالشافی: خوب کلاں‘ ناگ کیسر دو‘ دو تولے‘ مصری چار تولے کوٹ چھان کر سفوف بنالیں‘صبح و شام چائے کی چھوٹی چمچی پانی کے ساتھ۔

(صوفی محمداقبال‘ سرائے عالمگیر)

٭٭٭٭٭

بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری

مایوس‘ لاعلاج‘بے اولاد ازدواجی جوڑے کہ جن کے مردوں میں نقص ہو‘ا ن کیلئے حکیم صاحب کی طرف سے دم کیا ہوا شہد کلام الٰہی کے فیضان سے معطر قیمتی تحفہ۔ تفصیلات کیلئے عبقری کے دفتر خط بمع جوابی لفافہ بھیج کر ایک بروشر منگوائیں جس میں آپ کو عام ملنے والی سستی سبزی کا حیرت انگیز استعمال کہ جس سے اب تک بے شمار جوڑے اولاد نرینہ کی دولت سے فیض یاب ہوچکے ہیں اور اس بروشرمیں موجود سالہا سال سے آزمودہ روحانی عمل کاتحفہ کہ اس روحانی عمل کی تاثیر آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ ساری دنیا پھر کر تھک ہار کر آنے والوں نے بھی جب یقین اور اعتماد سے اس کو اپنایا‘ اللہ تعالیٰ نے ان کے آنگن کو اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خرید لیں۔ باقی تفصیلات اور روزانہ استعمال کیلئے ایک مختصر دوائی شہد کے ہمراہ ملے گی۔نوٹ:دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد دم کیا ہوا شہد لے جائیں۔ مرض کی نوعیت کے مطابق کم از کم3، 5یا 6 ماہ استعمال کریں۔(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفااللہ عنہ)

٭٭٭٭٭

ہم آپ کے تاثرات کے منتظر ہیں

سارے عالم کو محبت و رواداری اور امن وسلامتی کی مہکتی خوشبوئوںسے معطر کرنے والے عبقری کو قارئین نے کیسا پایا؟ عبقری نے ان کو کیا دیا؟قارئین آپ زندگی کے جس شعبے سے بھی چاہے وہ سیاسی ‘سرکاری ‘پرائیویٹ یا کسی تجارتی شعبہ سے ہوں‘ عبقری کے سلسلے میں اپنے قیمتی تاثرات ہمیں ضرور لکھیں۔ ہم آپ کے تاثرات کے منتظر ہیں۔ (ادارہ)

٭٭٭٭٭

سردرد کا عجب روحانی علاج

روم کے بادشاہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں خط لکھا کہ میرے سر میں ہمیشہ درد رہتا ہے‘ کوئی دوا بھیجیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کیلئے ایک ٹوپی بھیجی کہ اسے پہن لے۔ چنانچہ بادشاہ جب وہ ٹوپی پہنتا تو سر کا درد اچھا ہوجاتا اور جب ٹوپی اتارتا تو پھر درد شروع ہوجاتا اسے اس پر بڑا تعجب ہوا جب ٹوپی میں غور سے دیکھا تو اس میں بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم لکھا ہوا تھا۔(بابرعلی سکھیرا‘ ملتان)

٭٭٭٭٭

گنج کیلئے آسان ترین نسخہ

میرا ایک آزمودہ ہوا علاج جو کہ گنج کیلئے ہے وہ یہ ہے کہ جہاں سے بال اتر چکے ہوں وہاں صرف انڈے کا تیل لگائیں ہے تو مہنگا مگر اس کے استعمال سے شرطیہ نئے بال آجائیں گے اور سر کے بال بہتر بھی ہونا شروع ہوجائیں گے۔ چند دن نہیں بس چند ماہ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ دوچار دن میں یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ خالی جلد جہاں پر بال نہیں بسم اللہ شریف ضرور پڑھیں۔ ہرکام‘ ہر دوا‘ ہر علاج کھانے‘ لگانے اور کام کرنے سے پہلے بسم اللہ شریف کو ضرور بضرور پڑھ لیا کریں‘ برکت بھی ہوگی اور شفاءبھی....!(ط۔ م۔ گوجرانوالہ)

٭٭٭٭٭

چوٹ کے درد اور کمزوری کیلئے

ابلے گرم دودھ میں کچا انڈا ڈال کر پھینٹ لیں اور وہ دودھ گرم گرم پی لیں‘ چوٹ کے درد اور کمزوری کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔(محمد نعیم‘اٹک)

٭٭٭٭٭

گویا حق ادا کردیا

ایک روایت میں آیا ہے کہ جو شخص اپنے والدین کی طرف سے حج کرے تو ان کو ایک حج کا ثواب ملتا ہے اور حج کرنے والے کو 9 حج کا ثواب ملتا ہے۔

علامہ عینی رحمة اللہ علیہ نے شرح بخاری میں ایک حدیث نقل کی ہے کہ جو شخص ایک دفعہ یہ دعا پڑھے اور اس کے بعد یہ کہے۔ ”یااللہ! اس کا ثواب میرے ماں باپ کو پہنچا دے“ تو اس نے والدین کا حق ادا کردیا۔ دعا یہ ہے:۔

اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِینَ، رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبِّ الاَرضِ رَبِّ العٰلَمِینَ وَلَہُ الکِبرِیَآئُ فِی السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ وَھُوَ العَزِیزُ الحَکِیمُ لِلّٰہِ الحَمدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبِّ الاَرضِ رَبِّ العٰلَمِینَ وَلَہُ العَظمَةُ فِی السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ وَھُوَ العَزِیزُ الحَکِیمُ ھُوَ المَلِکُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَرَبُّ الاَرضِ وَرَبُّ العٰلَمِینَ وَلَہُ النُّورُ فِی السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ وَھُوَ العَزِیزُ الحَکِیمُo (عدین شمسی‘ لاہور)

٭٭٭٭٭

ادارہ اشاعت الخیر اور عبقری

”عبقری“ کی ایجنسی اور اس سے متعلقہ معاملات اور عبقری کی آزمودہ ادویات کیلئے ادارہ اشاعت الخیر اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ ملتان کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔

061-4514929, 0300-7301239

عبقری کے تمام سابقہ شمارے بھی دستیاب ہیں۔

٭٭٭٭٭

 ہوشیار رہیں....!

بارہا یہ شکایات موصول ہورہی ہیں کہ آن لائن لوگ حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) سے اورماہنامہ عبقری سے اپنا تعلق ظاہر کرتے ہیں اور دکھی انسانیت کو اپنے جعلی عاملین اور غیرشرعی معاملات میں پھنساتے ہیں۔عبقری کی طرف سے اعلان ہے کہ ان دھوکہ بازوں سے بچنے کی کوشش کریں اور صرف مندرجہ ذیل رابطے ہی استعمال کریں۔

facebook.com/ubqari۔www.ubqari.org

پتہ: دفتر”عبقری“ مرکز روحانیت و امن 78/3 قرطبہ چوک نزدگوگا نیلام گھر سابقہ یونائیٹڈ بیکری عبقری اسٹریٹ مزنگ چونگی لاہور۔فون:(042)-37552384, 37597605,۔نوٹ: عبقری کی طرف سے روحانی و جسمانی معالجے کیلئے کسی شہر میں کوئی اور نمائندہ مقرر نہیں ہے۔

٭٭٭٭٭

بواسیر‘ جوڑوںکا درد‘ ٹینشن

قبض کیلئے لاجواب نسخہ

ھوالشافی: مرمل (اپسند) ایک چھٹانک‘ بائوبڑنک ایک چھٹانک‘ نمک لاہوری ایک چھٹانک۔ برابر وزن سفوف کرکے صبح اور عصر کے وقت نہار منہ ایک پیالہ دہی کیساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر دہی نہیں تو پانی کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔ فوائد: بواسیر بادی و خونی‘ کرم شکم‘ جوڑوں کا درد‘ ٹینشن‘ قبض کیلئے لاجواب ہے۔یہ نسخہ تقریباً 300 آدمیوں پر استعمال کیا فوائد بے شمار اور سارے دوستوںکو بھی بتایا اور سب حکماءصاحبان کو بھی بتایا تو واقعی بے شمار فوائد ملے۔

روزگار کی کامیابی کیلئے

ایک مولانا صاحب نے یہ وظیفہ بتایا ہے۔11 بار اول و آخر درود شریف اور 121 بار درج ذیل کلمات پڑھے۔ یَاعَلِیمُ یَاحَکِیمُ یَارَوفُ یَاشَافِی یَاوَھَّابُ الحمدللہ پھر اس وظیفے کے کمالات دیکھئے۔

(حکیم عمران رضا قریشی نقشبندی‘ بنوں)

٭٭٭٭٭

مولف کا تمام نظریات سے متفق ہونا ضروری نہیں

 1 الحمدللہ لاکھوں قارئین پڑھتے اور پھر لکھتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔تحریر پر اپنا موبائل یا فون نمبر ضرور لکھیں۔ 2 ایڈیٹر کی کتابیں‘ رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہوں گے۔ایڈیٹر کی کتابیںدراصل تالیفات ہیں جس کیلئے دوسری کتب اور رسائل اور جرائد سے استفادہ کیا گیا ہے یہ وضاحت کرنا لازم سمجھتے ہیںکہ جس کتاب سے حوالہ لیا گیا ہے مولف کا انکے تمام نظریات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بطور حوالہ مختلف لوگوں کی تحریریں اور نظریات شائع کیے گئے ہیں۔ (ادارہ)

 3 حکیم صاحب کو موصول ہونیوالی ڈاک میں سے بعض کیساتھ جوابی لفافہ نہیں ہوتا لہٰذا ان کا جواب نہیں دیاجاتا۔ قارئین! جوابی لفافہ ساتھ ضرور ارسال کیا کریں۔نوٹ: بعض قارئین اخبارات و رسائل سے تحریریں من وعن نقل کرکے اپنے نام سے ارسال کرتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہ کریں۔ ورنہ آئندہ ان کی قلمی تحریر بھی شائع نہیں کی جائیگی۔

٭٭٭٭٭

ایجنسی ہولڈر حضرات کی شکایات کا ازالہ

ایجنسی ہولڈر حضرات کو رسالہ‘ کتابیںیا ادویات ملنے میں پریشانی یا مشکلات ہوں یا اس کی بہتری کیلئے کوئی تجویز ہو تو اپنے فون نمبر کے ساتھ عبقری کے پتے پر تفصیلاً لکھیں۔ ازالہ کیا جائے گا۔          ( ادارہ)

٭٭٭٭٭

مجھے شفاءکیسے ملی؟

بحوالہ صفحہ 198 کتاب مجھے شفاءکیسے ملی؟۔ غدود مثانہ(پراسٹیٹ) کیلئے ملٹھی‘ سونف‘ ہلدی کا ہموزن سفوف بنالیں۔ خوراک 2 ماشہ‘ صبح‘ دوپہر‘ شام ایک پڑیا 40 روز مسلسل استعمال کی۔ دوا کے استعمال سے قبل الٹراسائونڈ رپورٹ کے مطابق پراسٹیٹ کا وزن 6.2gm گرام تھا اب چالیس روز کے بعد الٹراسائونڈ رپورٹ کے مطابق 5.2 گرام ہوگیا یعنی دس گرام کا فرق آیا ہے۔ (جہانگیرعالم‘ پشاور)

٭٭٭٭٭

عبقری ادویات سے نقصان

عبقری دواخانہ کی ادویات نہایت احتیاط سے تیار کی جاتی ہیں۔ اگر کسی کو اس سے نقصان یا علامات میں کمی بیشی ہو یا فائدہ نہ ہو تو یہ اس دوا کا نقص نہیں ہے بلکہ طریقہ استعمال اور مواقع استعمال کا فرق ہے کیونکہ ہزاروں میں سے کسی ایک کو نقصان ہونا یا فائدہ نہ ہونا دوا کا نقص نہیں بلکہ طبیعتوں کا فرق ہوتا ہے۔ لہٰذا اس شکل میں کسی قسم کا کوئی کلیم قابل قبول نہیں ہوگا۔ حسب طبیعت مقدار کم یا زیادہ کرلیں۔ (ادارہ)

٭٭٭٭٭

حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ(بیرون ملک)

 حضرت حکیم صاحب ہر ہفتے کی شام 7 بجے سے 9 بجے تک صرف بیرون ملک کی کالیں سنیںگے۔ قارئین کا اندرون ملک رسالہ‘ خط اور ملاقات کے ذریعے حکیم صاحب سے رابطہ ہے‘ بیرون یہ ذرائع نہیں ہیں۔ براہ کرم اندرون ملک سے کال نہ کریں بیرون ملک مجبور لوگوں کا حق نہ ماریں۔ اندرون ملک موصول کالیں کاٹ دی جائینگی۔ مجبوری کی صورت میں پیشگی معذرت۔ موبائل:0343-8710009

٭٭٭٭٭

عبقری کی ادویات آپ کے شہر میں

علاج معالجے کے سلسلے میں ادارہ کا کوئی نمائندہ مقرر نہیں

نوٹ: اعتماد سے صرف عبقری ہی کی ادویات خریدیں۔

لکھی ہوئی قیمت سے زیادہ ہرگز ادا نہ کریں۔

احمد پور شرقیہ: فارابی دواخانہ 0622272198۔اٹک:مکتبہ ظفراقبال 0321-5247893 ۔علمی بک ڈپو اٹک 057-2602020 ۔ باغ آزادکشمیر: بلال میڈیکل سٹور 0312-5619880۔ اُگی ضلع مانسہرہ شالیمار سویٹ‘خان محمد۔0300-2753463۔ بہاولنگر: المدینہ سٹیشنرز ۔ 0333-6320766 ۔ بہاولپور: قاسمی نیوز، 0333-6367755۔٭عبقری ہائوس بہاولپور۔فون نمبر: 0301-6367755۔ بوریوالا: تنویراحمد 118/Mبوریوالا0673352712۔پشاور: افتخاراللہ جان 0314-9007293۔پشاور: شاہ ہومیو اینڈ ہربل سٹور 0333-9161237 ۔ٹانک: صوفی سنز یونانی میڈیسن کمپنی 0963511209301-8790927۔ جھنگ صدر:غلام قادرہراج 0333-6756493 ۔جہانیاں: محمودیہ کتب خانہ0321-7359861۔ چکوال: مکہ موبائل 0333-5783167 حیدرآباد: محمداقبال قریشی 0300-3790255۔راولپنڈی: اسلامیہ ٹریڈرز۔ 0333-5648351۔ ڈھڈیال آزادکشمیر:الجمال اسلامی بک وکیسٹ ہائوس 0302-5898995۔ ڈیرہ اسماعیل خان: خواجہ ٹریڈرز 0966-710887۔سلانوالی: الوہاب کتب خانہ‘ 0300-5665317۔سرگودھا:میاں احمد حسن 0301-6762480 ۔سکھر: زلفی ٹریڈرز 057-5625019۔شیخوپورہ: حکیم ناصر حسین‘ 0321-4716370فیصل آباد:رحمان میڈیکل سٹور ٭٭٭٭٭٭۔کنگری ضلع لورالائی:ھوالشافی کلینک 0828-601084۔ کنڈیارو: ماشاءاللہ پیسٹی سائیڈ 0300-3215348 ۔کراچی: عبقری اکیڈمی 0300-3218560۔ کوئٹہ: غزنوی کتب خانہ 081-2824617۔گجرات: غوثیہ گفٹ سنٹر 0302-6292132۔ گوجرانوالہ: شافی دواخانہ 0300-6453745 گلگت :عمرخطاب اینڈ برادرز ۔لاہور: غوری برادرز0324-4280213۔ ملتان: ادارہ اشاعت الخیر 0322-6748121۔ منڈی بہائوالدین: حذیفہ دواخانہ ۔ 0345-6810615۔ مظفرگڑھ: الحبیب نیوز ایجنسی0333-6031077۔میلسی: امتیاز احمد۔ 0321-7982550۔میانوالی: مکتبہ جاوید 0303-7523280۔چشتیاں: اکبر بوٹ ہائوس‘0321/0300-6989035۔نارووال: قاری عبدالرشید‘ 0322-4861522۔

٭٭٭٭٭

شہد سے امراض جلد کا موثر علاج

امراض جلد ایگزیمااور دیگر سکن انفیکشن کے علاج کیلئے برابر مقدار میں شہد اور سفوف دار چینی جلد کے بیمار حصہ پر لگانے سے شفاءنصیب ہوجاتی ہے۔شہد ایک حصہ نیم گرم پانی دوحصے میں سفوف دارچینی ایک چھوٹا چمچ ملا کر پیسٹ تیارکرلیں۔ جسم کے خارش شدہ حصے پر اس سے آہستہ آہستہ مالش کریں۔ ایک یا دومنٹ کے اندر درد ختم ہوجائیگا۔

 باغات کا خالص شہد قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کلو اور 330 گرام کی لاجواب پیکنگ میں دستیاب ہے۔

330 گرام کی پیکنگ صرف 200/- روپے۔

ایک کلو: 600/- روپے۔

شہد کے مزیدحیرت انگیز فوائد کے لئے ادارہ ”عبقری“ کی ”شہد کی کرامات“ کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔

٭٭٭٭٭

ہاضمہ چورن چٹنی

کشمش 5 تولہ‘ پودینہ خشک ایک تولہ‘ زیرہ سیاہ ایک تولہ‘ مرچ سیاہ ایک تولہ‘ مگھاں آدھا تولہ‘ تخم پیاز تین تولہ‘ دانہ الائچی کلاں دو تولہ‘ دھنیا خشک ایک تولہ‘ سنڈھ ایک تولہ‘ گودہ املی پانچ تولہ‘ نمک لاہوری دو تولہ‘ قندسیاہ چار تولہ‘ مرچ سرخ آدھا تولہ‘ تمام خشک چیزوں کو سفوف کرلیں۔ سرکہ تیزانگوری حسب ضرورت لے کر تمام سفوف ملا کر رکھ دیں اور بوقت ضرورت چمچہ دو چمچہ استعمال کریں ہر قسم کی بدہضمی کیلئے مفید ہے۔

کمزوری باہ و دل و دماغ مثانہ وغیرہ

کمزوری باہ دل و دماغ مثانہ وغیرہ میں مجرب ہے یہ گولیاں خون صالح پیدا کر کے وزن بڑھاتی ہیں اور جسم کو طاقتور بناتی ہیں یہ نسخہ بلغمی طبیعت والوںکیلئے اکسیر ہے

ایکسٹریکٹ بیلاڈون8 ماشے‘ ایکسٹریکٹ نکس ومیکا 14 ماشے‘ کونین سلفاس 30 ماشے‘ سلفیٹ آف آئرن 2 ماشے۔ گولڈ کلورائیڈ و سوڈیم ایکسٹریکٹ جنسنگ ایک ڈرام۔ سب کوملا کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ صبح و شام کھانے کے بعد دودھ کے ہمراہ کھائیں۔ ایک ماہ استعمال کریں۔

نسوار نزلہ زکام:کنیرکے سفید پھول ایک تولہ ‘ کچور ایک تولہ‘ نک چھکنی ایک تولہ‘ بالچھڑ ایک تولہ‘ اسطخودوس ایک تولہ‘ کافور تین ماشہ سب ادویہ کو کوٹ چھان لیں اور نسوار کی طرح ناک میں دیں۔ مدتوں کا بگڑا ہوا نزلہ وزکام ٹھیک ہوجاتا ہے۔ سردرد کیلئے مفید ہے۔(ملک بشیر حسین‘ چکوال)

٭٭٭٭٭

امرود چند فوائد:جن لوگوںکو دل کا عارضہ ہو‘ دل تیز تیز دھڑکتا ہو‘ بلند فشار خون ہو تو امرود کھانے سے افاقہ ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگوں کو بھوک نہیں لگتی‘ وہ کھانے کے بعد دو امرود کھالیں تو ان کی بھوک بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح جن کا نظام انہضام ٹھیک نہ ہو‘ قبض رہتا ہو‘ آنتوں میں خشکی ہو تو ناشتے میں پیٹ بھر کر امرود کھائیں۔ کالی مرچ اور ذرا سا نمک چھڑک سکتے ہیں۔چند دن نہارمنہ کھانے سے قبض دور ہوجائیگی۔(راحیلہ ‘ لاہور)

٭٭٭٭٭

علامہ لاہوتی پراسراری خاص نمبر

پچھلے ماہ قارئین سے ”جنات کا پیدائشی دوست“کے دوصفحات کے حوالے سے رائے مانگی گئی جس کا قارئین نے بہت گرم جوشی سے مثبت رائے کا اظہار کیا۔ لیکن علامہ صاحب کے گو ناگوں معمولات سے ایسا ممکن نہ ہوسکے گا لیکن قارئین کے بے پناہ اصرار اور طلب کو سامنے رکھتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ قارئین کیلئے آپ اپنے ڈھیروں انوکھے پراسرار تجربات و مشاہدات روحانی راز‘ انوکھے بھید کچھ زیادہ عطا فرمائیں۔ لہٰذا انشاءاللہ مئی میں ”جنات کا پیدائشی دوست“ خاص نمبر ہوگا۔

....ابھی سے اپنی کاپی بک کروائیں....

٭٭٭٭٭

پریشانیوں کا آخری علاج

آج کے دور میں ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے‘ ہر گھر کی چھت اٹھا کر دیکھیں کوئی نہ کوئی ایک بندہ آپ کو اداس نظر آئیگا۔ پریشانیاں اسی وجہ سے ہیں کہ ہم نے اللہ کے احکامات کوچھوڑ دیا ہے۔ قرآن پاک سے دوستی توڑ دی ہے۔ آج بھی وقت ہے نماز پڑھیں‘ قرآن پاک سے دوستی رکھیں۔ اللہ کے احکامات کو مانیں بڑا سکون آئے گا۔ پریشانیاں ختم ہوجائیں گی انشاءاللہ ایک بزرگ نے مجھے ہر شر سے بچائو کیلئے دو عمل بتائے کرکے دیکھ لیں انشاءاللہ رزلٹ دوسوفیصد ملے گا۔

عمل نمبر ایک: نَصرمِّنَ اللّٰہِ وَفَتح قَرِیبُ۔ یہ آیت آپ کو عشاءکی نماز کے بعد اول و آخر درودشریف سو مرتبہ کر اپنے سینے پر دم کرنی ہے۔ عمل نمبر2:سو مرتبہ یہی اوپر والی آیت پڑھ کر آنکھیں بند کرتے ہوئے پڑھیں اورشر پہنچانے والے کاتصور کرکے دم کریں۔ انشاءاللہ وہ مغلوب ہونگے اور آپ سے صلح کرلینگے۔ایک اور عمل 21 مرتبہ سورہ قریش پڑھنے کا ہے۔ پڑھ کے جس کام کیلئے بھی جائیں گے اللہ پاک وہ کام کردیں گے سوفیصد آزمایا ہوا ہے۔(غلام مرتضیٰ‘ پنوںعاقل)

٭٭٭٭٭

کیا علم چھپانا ثواب عظیم ہے؟

کیا علم چھپانا ثوابِ عظیم ہے؟ ایسا نہیں تو پھر علم کو چھپا کر قبر میں آخر لوگ کیوں لے جاتے ہیں؟ ہاں! تمام انگلیاں برابر نہیں‘ مخلص بھی اس دنیا میں موجود ہیں۔ بندہ کے پاس لوگ وظائف‘ عملیات یا طب و حکمت کا علم سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں‘بندہ کے پاس جو کچھ ہے اپنا نہیں اللہ تعالیٰ کی امانت ہے لہٰذا جو فرد سیکھنا چاہے عام اجازت ہے۔ چونکہ بندہ کی زندگی مصروف ہے اس لئے پہلے اوقات کا تعین کر کے ملاقات کریں‘ پھر چاہے گھر بیٹھے بھی سیکھ سکتے ہیں۔ خط و کتابت کے ذریعے سیکھنا ممکن نہیں۔ بندہ خلوص دل سے راہنمائی کرے گا۔ کوئی نذرانہ یا فیس نہیں۔ ( بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

٭٭٭٭٭

دفتر عبقری کی بددیانتی اور بے ایمانی

اس سے پہلے بھی کئی بار یاددہانی کرائی گئی ہے کہ ہم دیانتداری سے رسالہ محکمہ ڈاک کے حوالے کردیتے ہیں رسالہ آپ تک بھی پہنچے یہ ذمہ داری آخر ہم کیسے لے سکتے ہیں؟ امید ہے کہ آپ عبقری پر اعتماد کریں گے۔ ہم ایمانداری سے رسالہ مطلوبہ پتے پر ارسال کردیتے ہیں۔ آخر آپ عبقری کو بددیانت‘ بے ایمان اور خائن کیوں کہتے ہیں؟

٭٭٭٭٭

٭....عبقری کی سابقہ فائلیں....٭

گھریلو ناچاقیوں رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں کے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات نسلوں کا روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے ۔

(قیمت فی جلد 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ )

٭٭٭٭٭

چہرے کے دانوں کیلئے روحانی عمل

صَوَّرَ کُم فَاَحسَنَ صُوَرَکُمo 21 مرتبہ روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیں۔ یہ عمل میں نے جس کسی کو بھی دیا ہے اللہ نے اس کو شفاءدی ہے۔(بیگم منظور‘ حویلی لکھا)

٭٭٭٭٭

مسافران آخرت

تسبیح خانہ کے مخلص خادم ہیڈالیکٹریشن استادمحمد یونس کے چچا محمد حنیف انتقال کرگئے ہیں۔ ادارہ عبقری کے مخلص ساتھی انجینئر نویداختر کی والدہ محترمہ وفات پاگئی ہیں۔

قارئین سے ایصال ثواب کی اپیل کی جاتی ہے۔

٭٭٭٭٭

اس ماہ کی موصول منتخب تحریریں

حافظ محمد عمرعثمان‘پتوکی۔ ع۔ ق‘ خانیوال۔عامرحنیف‘ خانیوال۔ حکیم محمد سلیم سمرا‘ دنیا پور۔ ا۔ ج۔ لاہور۔ محمدعمران‘ شاہ کوٹ۔ ن۔ا‘ لاہور۔ فیصل منصور‘ پاکپتن۔ ڈاکٹر حمید ملک‘ اٹک۔ہ۔ ق‘ خانیوال۔ حافظ محمدعثمان ‘ پتوکی۔ بلقیس‘ بہاولپور۔ کلثوم‘ بہاولپور۔ف۔ خ۔

٭٭٭٭٭

اپنے مقاصد کے حل کیلئے یہ پڑھیں....

میری تمام قارئین سے گزارش ہے کہ جہاں آپ اپنے مقاصد کو حل کرنے کیلئے اتنے لمبے لمبے و

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 826 reviews.