عبدالجبار کا شمار شہر کے دین پسند رﺅ سا ءمیں ہوتا ہے ، ان کا وسیع کا روبار ہے، ان کی منجھلی بیٹی رخسانہ کو کئی سالو ں کی تمنا کے بعد اللہ نے ایک بیٹا نوید عطا کیا ہے جواتنا خوبصورت و پیارا اور معصوم ہے کہ جو کوئی اس کو دیکھتا ہے گودمیں لیے بغیر نہیں رہتا لیکن نوید جب سے پیدا ہوا ہے وقفہ وقفہ سے بخار میں مبتلا رہتا ہے اور اچانک یہ ہنستا کھیلتا لاڈلہ بچہ گم سم رہنے لگتا ہے ، عبدالجبار اپنے اس نواسہ کا ہرطرح کا علاج کرواتے ہیں ، کچھ دنو ں کے لیے تو وہ شفا یاب ہو جاتاہے لیکن وقفہ وقفہ سے آنے والے اس بخار کا سلسلہ رکتا نہیں ہے بالآخر وہ شہر کے ایک بہت بڑے عالم دین سے رجو ع کرتے ہیں۔ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بچہ کو لو گوں کی نظر لگ جاتی ہے جس سے اس کا یہ اثر ہونا ہے ، حدیث میں بھی آیا ہے ، کہ نظر لگنا برحق ہے ، اس کے بعد جب جب بھی نو ید کو بخار آتا ہے تو عبدالجبار کسی سے اس کو دم کروا دیتے ہیں جس سے بچہ صحت یاب ہو جاتا ہے۔
ایک دفعہ باتوں با توں میں مجھ سے انہوں نے اس کا ذکر کیا تو میں نے ان سے کہا کہ حدیث شریف میں ایک ایسا نسخہ بھی بتا یا گیا ہے کہ اس پر عمل کرنے سے پیشگی نظربد سے حفاظت ہو جا تی ہے ، وہ یہ ہے کہ آپ جب بھی اپنے اس لاڈلے نواسہ کو دیکھیں تو یہ کلمات پڑھ کر اس پر دم کریں ، اگر ممکن ہو تو ہر دن ورنہ جب بھی مو قع ملے کہ اے اللہ میں ہر شیطان، بری چیز اور نظربد سے تیرے تمام کلمات کی پنا ہ مانگتا ہوں ”اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ ، مِن کُلَّ شَیطَانٍ وَ شَرًّ وَ ھَآ مَّةٍ وَ مِن کَلِّ عَینٍ لآ مَّةٍ “ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی اپنی صا حبزادی فاطمہ کے گھر تشریف لے جاتے تو اپنے نواسو ں حسنرضی اللہ عنہ و حسینرضی اللہ عنہ کو بلا کریہ کلمات پڑھ کر ان پر ضرور دم کیا کرتے تھے۔ کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی اپنے صاحبزادوں حضرت اسحاق علیہ السلام و اسماعیل علیہ السلام پر یہ کلمات پڑھ کر دم کیاکرتے تھے۔
کچھ ہی دنو ں کے بعد عبدالجبار صاحب سے میری ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے اس معجزانہ دعا کے اثرات بتائے کہ تب سے الحمداللہ ان کا منا نوید ہر طر ح کی نظربد سے محفوظ ہو گیا ہے اوربخا ر کا سلسلہ بھی رک گیا ہے ، میں نے ان سے کہا کہ آپ کی اس نواسہ سے محبت کا یہ عالم ہے کہ اس کو چھوڑ کر ایک ہفتہ سے زائد باہر رہنا آپ کے لیے دشوار و مشکل ہے ، اس کی ہر طر ح کی دنیا وی خواہش و ضرورت کی تکمیل کے لیے آپ ہمیشہ کمربستہ رہتے ہیں ، سفر سے آتے ہیں تو کھلونے اور چاکلیٹ و ٹا فی لانانہیں بھولتے ، اب آپ نے اس کو ایسے تحفے دیے ہیں جس میں اس کی دنیا کی بھی بھلا ئی ہے اور آخرت کا بھی نفع ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لاڈلو ں و چہیتو ں کو کچھ ایسے ہی روحانی تحفے دیا کرتے تھے ، ایک دفعہ حضرت معا ذ بن جبل رضی اللہ عنہسے جن سے آپ کو بے پنا ہ محبت تھی آپ نے فرمایا کہ معا ذ : دیکھو مجھے تم سے محبت ہے اس لیے تم سے کہتا ہوں کہ ہر فرض نما ز کے بعد اس دعا کے پڑھنے کو نہ بھولنا کہ اے اللہ میری اپنے ذکر، شکر اور اچھی عبادت پر مدد فرما۔
اَللّٰھُمَّ اَعِنِّی عَلٰی ذِکرِ کَ وَشُکرِکَ وَ حُسنِ عِبَادَتِکَ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں