Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لازوال حسن کیلئے بہترین غذائیں (صفور اخیری‘ لالہ موسیٰ)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2012

 

قدرت نے ہمیں اپنے اپنے خزانے سے ایسی غذائیں عطا کی ہیں جو صحت و تندرستی کیلئے ناگزیر سمجھی جاتی ہیں چہرے کی جلد کی خوبصورتی بھی انہی خزانوں سے ان گنت فوائد حاصل کرسکتی ہے۔ کچھ غذائیں جلد کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں۔ صحت مند جلد کی جھائیوں جھریوں‘ کیل مہاسوں اور داغ دھبوں سے پاک ہوتی ہے۔ ایسی خوبصورت جلد آپ بھی حاصل کرسکتی ہیں اور وہ بھی روزمرہ عام استعمال کی فطری غذائوں سے آپ نتیجہ دیکھ کر خود حیران رہ جائیں گی۔

 

نارنگی

اس میں موجود وٹامن سی سورج کی الٹروائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے‘ جھریوں سے بچاتا ہے جھریاں دراصل جلد Collagin کے بننے سے اپنا راستہ ہموار کرتی ہیں روزانہ ایک سنگترہ یا مالٹا کھائیں اور اس کے چھلکوں کو سکھا کر پائوڈر بنا کر کسی ایئرٹائٹ جار میں محفوظ کرلیں اور روزانہ دودھ سے اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگالیں۔ چند ہی دنوں میں چونکا دینے والا روپ سروپ آپ کے سامنے ہوگا۔

 

سورج مکھی کے بیج

جلد کیلئے ضروری فیٹی ایسڈز جو جلد کی قدرتی نمی اور آئل میں اضافہ کرنے کیلئے اہم ہیں ان بیجوں میں مناسب تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ جلد کا ٹیکسچر اور بالوں کی مضبوط بڑھاتے جبکہ بلیک ہیڈز بننے کے عمل کو بتدریج ختم کردیتے ہیں ہفتے میں دوبار تین چائے کے چمچ سورج مکھی کے بیج کھالیں یا پھر کھانا سن فلاور کوکنگ آئل میں بنالیں۔

 

پپیتا

یہ ایک کم حراروں والی غذا اور وٹامن اے کا بھرپور ذخیرہ ہے۔ اس میں ایک اینٹی آکسیڈنٹ تاثیر پائی جاتی ہے جس میں جلد کو جوان رکھنے کی خصوصیت ہے۔ روزانہ ایک پیالہ تقریباً دو سے دوسو پچاس گرام پپیتا استعمال کیجئے۔

 

گندم جو اور گیہوں

بی گروپ میں شامل وٹامنز کیلئے انتہائی ضروری ہے یہ قوت مدافعت کے ساتھ جلد میں مردہ خلیات کی جگہ نئے خلیات بناتے ہیں۔ ان کا ایک بنیادی جز Niacin ہے جس میں جلد کے خلیات میں غذائیت کو جذب کرنے اور توانائی کے حصول کی طاقت میں اضافے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اگر آپ کی ڈائٹ میں بیکری کی بریڈ شامل ہے تو اس کی جگہ گندم‘ گیہوںیا جو کو دیجئے۔ ایسے بسکٹس اور پاستا خوراک میں شامل کریں جو ان غذائی اجناس سے تیار کردہ ہوں۔

 

سبز چائے

سبز چائے میںFlavonoids اور Anti Oxidents کی کثیرمقدار پائی جاتی ہے جلد کو سورج کی مضر شعاعوں اور ماحول میں موجود فری ریکل کیمیائی عناصر سے بچاتی ہے۔ یہ داغ دھبے اور جھائیوں کا بہترین علاج ہے دن میں دو مرتبہ پانی میں سبزچائے کی چند پتیاں ابال کر پینے سے جسمانی اور جلدی صحت کیلئے مفید ہے۔

 

دالیں

پروٹین حاصل کرنے کا بھرپور منبع دالیں ہیں‘ پروٹین جلد کی قدرتی چمک کو بحال کرتی ہیں۔ گرتے بالوں کو روکنے کیلئے ان میں Blotin کی وافر مقدار موجود ہے۔ اپنی ڈائیٹ میں بالوں کا استعمال ضرور شامل کیجئے۔ اس کے علاوہ چنے یا لال مسور کی دال کو بھگو کر پیس کر دودھ اور عرق گلاب میں ملا کر لگانے سے سکن برن ٹھیک ہوجاتاہے۔ روزانہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی خواتین کو چھٹی کا ایک دن اپنے لیے مخصوص کرلینا چاہیے اور سورج کی تپش سے ہونے والی ہر نقصان اس ایک دن میں پورا کرسکتی ہیں ایسے تمام گھریلو ٹوٹکے جھلسی ہوئی اور داغدار جلد کیلئے اکسیر ثابت ہوتے ہیں۔

 

خوبانی کا تازہ رس

خوبانی کا تازہ رس چہرے پر پندرہ منٹ تک لگائیے یہ سن برن اور خارش شدہ جلد کو تقویت دیتا ہے اس کے علاوہ ایگزیما اور کھینچی پھٹی جلد کیلئے بھی زود اثر مانا جاتا ہے۔ روزانہ مسلسل دس دن تک لگانے سے نتیجہ ظاہر ہونے لگے گا۔

 

ایلوویرایا گھیگوار

بے شمار فوائد کی وجہ سے اسے معجزاتی یا جادوئی پودا بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا رس خارش جلد کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ کیل مہاسوں اور اسکن پگمینٹیشن کے مسائل بھی ایلوویرا سے ٹھیک کیے جاسکتے ہیں تیس سے چالیس ملی لیٹر ایلوویرا کا جوس پینے سے آپ کی جلد کرشماتی خوبصورتی حاصل کرسکتی ہے لیکن یاد رکھیے آپ یہ رس ایلوویرا سے خود نکالنے سے گریز کریں بلکہ میڈیکل سٹور پر دستیاب محفوظ شکل میں موجود رس خریدئیے۔

ایلوویرا میں کچھ ایسے نقصان دہ اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو جلد پر خارش یا معدہ کی تکالیف کا باعث سبب بن سکتے ہیں لہٰذا ہمیشہ کیمسٹ کی دکان پر دستیاب محفوظ ایلوویرا کا انتخاب کیجئے۔ گھیگوار کا گودا پیسٹ بنا کر بالوں میں لگائیے بال نرم ملائم اور گرنے ٹوٹنے سے محفوظ رہتے ہیں۔

چہرے پر گھیگوار کا استعمال اسے پرکشش و جاذب نظر بناتا ہے اور کوئی مصنوعی کاسمیٹکس چہرے کی تابانی میں تادیر تاثر نہیں چھوڑتی۔

قدرتی غذائیں جنہیں آپ براہ راست جلد پر لگاسکتے ہیں مہنگی کریموں کے متبادل کے طور پر آپ بھی بآسانی دستیاب قدرتی اجزاءکو براہ راست جلد پر استعمال کرسکتی ہیں۔ منرلز اسٹرنجنٹ اور قدرتی ملائمت سے بھرپور یہ قدرتی اجزاءجدید کاسمیٹکس سا اثر رکھتی ہے۔

 

خالص بادام کا تیل

اسے جلد کی فطری نمی بحال اوربرقرار رکھنے کیلئے شہرت حاصل ہے خشک اور کھینچی کھینچی جلد پر اس سے مساج کیجئے۔ چہرے کے ساتھ دیگر کھلے حصے جیسے ہاتھ‘ گردن اور پائوں پر بھی مساج کیا جاسکتا ہے۔ جلد کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ زخم کے نشانات بھی بھرتا ہے۔ خشک موسم میں اس کی افادیت سے بھرپور فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے جب بھی جلد کی نورشنگ کیلئے مصنوعات کا انتخاب کریں پراڈکٹ کے اجزا میں بادام کے تیل کو خریداری کی لسٹ بھی ضرور شامل کرلیں۔

چہرے کے بہت سے بنیادی مسائل مردو خواتین دونوں میں یکساں پائے جاتے ہیں‘ دانے بلیک ہیڈز اور خارش چہرے کے علاوہ بازوئوں اور ٹانگوں پر بھی نمودار ہوسکتی ہیں۔ جلدی مسائل فطری غذائی اجزا سے درست کیے جاسکتے ہیں۔ قدرتی طریقہ علاج ناصرف سستے بلکہ بآسانی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

دانوں سے نجات حاصل کرنے کا ایک آزمودہ اور جلد اثر کرنے والا طریقہ یہ ہے کچے لہسن کا رس لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر دن میں ایک بار لگایا جائے دانوں کے ساتھ ان کے بننے کا عمل بھی ختم ہوجائیگا‘ ہوسکتا ہے کہ جلد پر جلن خارش یا کھچائوکا احساس ہو لیکن یہ نسخہ بہت تیزی سے اثرکرتا ہے آپ یہ ترکیب دن میں دوبار بھی دہرا سکتی ہیں اس کا انحصار جلد کی حالت پر ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 668 reviews.