درحقیقت رمضان المبارک اللہ رب العزت کی جانب سے ایک بہت بڑا انعام ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ انعام کی قدر کی جائے تب ہی اس کی اصل روح کو سمجھا اور پایا جاسکتا ہے۔ اس ماہ مبارک کے کچھ آداب اور کچھ خصوصیات ہیں۔
اس مبارک ماہ میں جہاں پر مسلمان روحانی اعتبار سے ترقی کرتا ہے وہاں رمضان کے متصل بعد آنے والی عید کیلئے بھی مناسب تیاری کرتا ہے۔ عید کی تیاری کے سلسلے میں عقلمندی یہی ہے کہ رمضان سے پہلے کرلی جائے ورنہ کم از کم رمضان کے پہلے عشرہ م یں کرلی جائے۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ بازار سے بیزار رہنا چاہیے۔ خاص طور پر خواتین اس بات کی فکر کریں کہ گھر میں رہتے ہوئے محرم مردوں کے ذریعے ضرورت کی اشیاءمنگوالیں اور بلاضرورت بازار میں قدم نہ رکھیں۔ اس لیے تمام دیندار خواتین سے ہماری گزارش ہے کہ رمضان کے مبارک لمحات ایسے نہیں کہ انہیں بازار جیسی ناپسندیدہ جگہ پر صرف کیا جائے۔
رمضان کے پورے مہینے میں بازاروں کی رونقیں اس قدر بحال ہوجاتی ہیں کہ دکاندار حضرت عام معمول سے ہٹ کر رات گئے تک بیٹھتے ہیں اور بعض جگہ ساری رات خریدو فروخت جاری رہتی ہے جو آخری عشرہ اور چاند رات میں اپنے عروج پر ہوتی ہے بازاروں کی یہ رونق دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ رمضان المبارک اللہ کی عبادت اور روحانیت میں ترقی کیلئے نہیں بلکہ عیدالفطر کی تیاری کیلئے آیا ہے۔ رمضان کا مہینہ اللہ کا وہ مہمان ہے جس کا اکرام ضروری ہے اور اس کا اکرام یہی ہے کہ یہ جس مقصد کیلئے بھیجا گیا ہم اس مقصد پر نظر رکھیں اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں اگر ہم اس کے مقصد میں کامیاب ہوگئے تو عید کی یہ خوشی واقعتا ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔
اگر خدانخواستہ ہم نے روزہ کے مقصد کو پس پشت ڈالے رکھا اور خود کو عام ایام کی طرح دنیاوی مشاغل میں کھپائے رکھا اور روحانیت میں ترقی اللہ سے تعلق اور حصول تقویٰ کی کوشش نہ کی تو یقین جانیے عید کے دن اگر ہمارے جسم پر قیمتی لباس ہو‘ پائوں میں اعلیٰ جوتا ہو‘ جیب میں نئے نوٹ ہوں ہم عید کی حقیقی خوشی کو نہیں پاسکتے جبکہ تک کہ تقویٰ سے مزین نہ ہوں۔ عیدالفطر ہمارا اسلامی تہوار ہے جو اللہ پاک کی طرف سے مہمانی اور انعام و اکرام کا دن ہے خلاف معمول اس دن کا آغاز نماز عید سے ہوتا ہے اور بارگاہ خداوندی میں اجتماعی نماز پڑھ کر رمضان کا شکریہ اور حصول تقویٰ کی دعائیں کی جاتی ہیں۔ یقیناً اصل عید انہی لوگوں کی ہے جنہوں نے رمضان کے لمحات کی قدر کی اور حسب توفیق خود کو اعمال صالحہ میںمصروف رکھا اور ذاتی خواہشات کے مقابلہ میں شریعت کے احکام کو مقدم سمجھا.... ایسے ہی لوگ اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں عید کے دن مبارک دی جائے۔
اللہ پاک اس ماہ مبارک کو عالم اسلام کیلئے حقیقی خوشیوں کا ذریعہ بنائے اور ہم سب کو لباس تقویٰ سے آراستہ فرمائے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 401
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں