Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان کی غذائیت بھری غذائیں (پروفیسر سعید‘ اسلام آباد)

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دودھ تمام غذائوں کا شہنشاہ ہے۔ جدید تحقیقات نے بھی دودھ کو ایک مکمل غذا قرار دیا ہے۔ ایک کلو دودھ اپنی غذائی افادیت کے لحاظ سے ایک کلو گوشت کے برابر ہے۔ دودھ ہر عمر کے لوگوں کیلئے یکساں مفید غذا ہے روزہ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے اور ہر مسلمان پر فرض ہے۔ قرآن مجید نے روزہ کا مقصد تقویٰ بیان کیا ہے۔ اسلام دین فطرت ہے اور فطرت کا ہر عمل انسان کی فلاح کیلئے ہے۔ روزہ کا دینی پہلو اپنی جگہ مسلمہ مگر فطری دین ہونے کے ناطے اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔ روزہ فاقہ نہیں ہے‘ رمضان المبارک میں بہترین غذائی اور شفائی خصوصیات کی حامل درجہ ذیل غذائیں ہیں۔ کھجور کھجور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب غذا ہے‘ کھجور سے افطار سنت نبوی ہے۔ کھجور غذائیت خصوصاً حیاتین سے بھرپور پھل ہے اور جلد ہی جزوبدن بن جاتا ہے۔ اس طرح دن بھر کے وقفے سے جو حرارے خرچ ہوتے ہیں یہ ان کا نعم البدل بن جاتے ہیں اور جسم میں چستی و توانائی آجاتی ہے۔ جدید طبی تحقیقات نے بھی کھجور کو ایک بہترین توانائی بخش پھل قرار دیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ کھجور گلوکوز اور فرکٹوز کی شکل میں قدرتی شکر پیدا کرتی ہے جو فوراً جزوبدن بن جاتی ہے۔ ایک سوگرام کھجور میں 315 کیلوریز ہوتی ہیں جو ایک صحت مند زندگی گزارنے کیلئے روزمرہ کی مناسب غذا ہے۔ کھجور مقوی اثرات رکھتی ہے۔ زودہضم ہے بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ یہ گرم ہے اور اس کا استعمال صرف موسم سرما ہی میں مناسب ہے مگر تحقیق نے یہ بات غلط ثابت کی ہے توازن کے ساتھ سارا سال استعمال کی جاتی ہے کھجور ضعف قلب‘ حیض‘ آنتوں کے امراض‘ بچوں کے امراض‘ جسم کو فربہ کرنے اور نشہ آور اشیاءکیلئے مفید ہے۔ شہد شہد کے بارے میں ارشاد ربانی اور فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ شہد میں شفاءاور موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے۔ جدید تحقیقات نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہد مختلف امراض میں مختلف طریقوں سے استعمال کرنے کے علاوہ صحت و توانائی کیلئے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ لہٰذا نوزائیدہ بچے سے لیکر جاں بلب مریض تک کو دیا جاتا ہے شہد کے ایک سوگرام میں 319 کیلوریز ہوتی ہیں جو ایک صحت مند جسم کیلئے روزانہ کی ضرورت کیلئے کافی ہیں۔ شہد استعمال کرنے والے طویل العمر‘ صحت مند اور خوبرو ہوتے ہیں۔ شہد یوں تو تقریباً تمام امراض میں استعمال ہوتا ہے مگر معدہ کے السر‘ نظام ہضم کی اصلاح‘ خون کی کمی‘ خون صاف کرنے‘ گلے کے امراض اور پھوڑے پھنسیوں کا بہترین علاج ہے۔ شہد کے فوائد حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ شہد خالص ہونا چاہیے روزہ داروں کو چاہیے کہ دودھ میں شہد دو چمچ ملا کر روزہ افطار کرلیا کریں۔ پھر نماز مغرب کے بعد معمول کی سادہ غذا کھائیں۔ دودھ دودھ ایک مکمل غذا ہے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دودھ تمام غذائوں کا شہنشاہ ہے۔ جدید تحقیقات نے بھی دودھ کو ایک مکمل غذا قرار دیا ہے۔ ایک کلو دودھ اپنی غذائی افادیت کے لحاظ سے ایک کلو گوشت کے برابر ہے۔ دودھ ہر عمر کے لوگوں کیلئے یکساں مفید غذا ہے۔ اس سے دماغی قوت حاصل ہوتی ہے۔ بیماری کے بعد ہونے والی نقاہت دور ہوتی ہے۔ خون پیدا ہوتا ہے۔ دودھ سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں‘ قبض کشا اور پیشاب آور ہے۔ عمر بڑھتی ہے‘ رنگت صاف ہوتی ہے اور زودہضم ہے۔ دودھ صبح سحری کے وقت اورافطاری کے وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر افطار میں ہمراہ تین کھجوریں کھالی جائیں تو مفید ہے۔ سوتے وقت دودھ کا پینا مناسب نہیں ہے کیونکہ اس طرح ہضم نہیں ہوتا سونے سے کم از کم دو گھنٹے قبل پیا جائے توکہ ہضم ہوجائے۔ روزہ داروں کیلئے دودھ میں شہد ملا کر یا کھجوروں کا استعمال بہترین افطاری ہے۔ زیتون زیتون کا شمار ان غذائوں میں ہوتا ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے اور اسے مثل نور قرار دیا ہے۔ قرآن حکیم سے قبل تورات میں بھی اس کا ذکر آیا ہے۔ زیتون کے درخت کا شمار دنیا کے قدیم ترین پودوں میں ہوتا ہے۔ یہ معدہ اور نظام ہضم کیلئے مفید غذا ہے جدید تحقیقات طب نے بھی اس کی تصدیق کی ہے روزہ دار کے معدہ کی اصلاح کیلئے اس کا استعمال مفید ہے۔ زیتون‘ بواسیر‘ جلدی امراض‘ سوزش‘ پھوڑے پھنسیاں‘ منہ کے چھالوں اور عرق النساءپتے کی پتھری‘ دمہ‘ فلو‘ نزلہ زکام میں مفید ہے۔ عرب ممالک میں اسے ایک اچھی خوراک و غذا کے علاوہ بالوں کی افزائش کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 391 reviews.