آیت الکرسی کا عالم بننے کے لےے متعلقہ شخص ایک وقت ایسا متعین کر ے جس کی پابندی کرسکے ۔ یہ عمل اکتالیس روز کا ہے۔ وقت معینہ پر با وضوہو کر بیٹھے اور پھر گیا رہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور آیت الکرسی تین سو مرتبہ پڑھے اور پھر آخر میں درود شریف گیا رہ مرتبہ پڑھ کر اٹھ کھڑاہو ۔اسی طرح روزانہ باوضو ہو کر یہ عمل دہراتا رہے ۔درود شریف اول بھی گیا رہ مرتبہ اور آخر میں بھی گیارہ مرتبہ پابندی سے پڑھے اور آیت الکرسی تین سو بار پڑھے ۔اس تعداد سے نہ کم ہو نہ زیادہ۔ اکتالیس دن کے بعد عامل ہو جائے گا ۔پھر جس مرض کے لےے بھی اسے استعمال کرے گا انشاءاللہ مریض صحت یاب ہوجائے گا ۔ اسے پڑھ کر مریض پر صبح وشام دم بھی کردیا کرے اور پانی پر بھی دم کرکے دے اور کم ازکم گیارہ دن پانی پینے کی تاکید کرے ۔ان گیارہ دنوں میں دم کےے ہوئے پانی کے علاوہ پانی نہ پئےے ۔اس کی تاکید کردی جائے ۔
سورة فاتحہ کا عمل
سورةفاتحہ کے لےے کسی وظیفہ کی ضرورت نہیں ہے ۔اسے جب بھی موقع ملے دن رات میں اکیس با ر پڑھ کرے ۔یہی عمل کافی ہے ۔اس پہلی سورة پاک کے بہت سے نام ہیں جن میںسے ایک نام سورة شفاءبھی ہے ۔اس لےے ہر مریض پر دم کے لےے بھی یہ مفید ہے اور پانی پر دم کرکے پلانا بھی مفید ہے ۔مریض کو نماز کی پابندی کی تاکید کے سا تھ اس کو پڑھنے کی بھی تاکید کریں کہ وہ خودبھی پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کرے ۔اپنے جسم کے اوپر ہاتھ پھیر لیا کرے اور جسم کے جس حصہ میں درد معلوم ہو وہاں خصو صی طور پر تین بار پڑھ کردم کرنے سے فائدہ ہو گا ۔ یہ پند رہ پندرہ منٹ کے وقفے سے تین بار دم کرے ۔
آج کل تعوےذگنڈوں کا کاروبار بہت چل رہا ہے ۔بیشتر لوگوں نے اسے پیشہ بنا لیا ہے ۔غرےب مریضو ں سے ٹھونک بجاکر پیسے وصول کرتے ہیں ۔میری درخوست ہے کہ اسے پیشہ نہ بنایا جائے ۔اللہ کی رضا کے لےے ہی خدمت کی جائے اور اللہ ہی سے دنیااور آخرت کی فلاح طلب کی جائے ۔ (صفحہ نمبر 271)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 383
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں