اس ماہ کی روحانی محفل7 اگست بروز اتوارفجر سے اشراق کے وقت تک‘18 اگست بروزجمعرات دوپہر11 تا12 بجکر 17 منٹ تک 25اگست بروز جمعرات دوپہر 2 تا 3 بجکر23 منٹ تک سورہ اخلاص پڑھیں۔ یہ ذکر، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لےے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں
( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ 2-خواتین ناپاکی کے ایا م میں روحانی محفل میں شرکت نہیںکرسکتی ہیں۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔
( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
روحانی محفل سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے یہ روحانی محفل مہینے میں صرف ایک بار ہی بمشکل نصیب ہوتی ہے۔ اس بار بھی میں نے چونکہ بیماری کی وجہ سے ہفتے کو چھٹی کی ہوئی تھی اس لیے اس میں شرکت کی تھی۔ حکیم صاحب میں آپ کو بتانہیں سکتی کہ مجھے اس روحانی محفل میں کتنا سکون ملتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے اوپر اپنی رحمتوں کی بارش برسا رہے ہیں اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی محفل کے بعد مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا تھا یعنی میرا منہ ایسا میٹھا ہوگیا تھا کہ میںپانی پیتی تو وہ میٹھا محسوس ہوتا تھا۔ یہ سب اس محفل کی برکت سے ہے۔ حکیم صاحب! اس روحانی محفل کی بدولت میرے کچھ لوگوں سے بگڑے ہوئے تعلقات ٹھیک ہوگئے۔ یعنی اس محفل کی وجہ سے میرا دل موم کی طرح نرم اور مکھن کی طرح ملائم ہوگیا سب سے بڑا فائدہ ہی یہ ہوا ہے کہ لوگوں سے تعلقات اچھے ہوگئے یہ سب روحانی محفل کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ (ایک بہن)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 352
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں