(یہ صفحہ خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لئے وقف ہے۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرور تحریر کریں۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں، چاہے بے ربط ہی کیوں نہ لکھیں۔ )
کالے مکوڑے گھر میں نکلتے ہیں
ڈیڑھ سال سے ہمارے گھرمیں کالے مکوڑے نکلتے ہیں۔ سارے گھر میں پھرتے ہیں۔ دیوار میں سوراخ بناتے ہیں۔ وہ بند کرتے ہیں تو دوسری جگہ سے باہر آجا تے ہیں۔ کچن میں کام کرنا محال ہے۔ ان کے لیے بتائیے اور دوسرا مسئلہ فرنیچر پا لش کا ہے۔ پا لش گھر میں بن سکتی ہے یا بازار میں کہاں سے ملے گی؟ ( عدیل فاطمہ ، ملتان )
٭ بازار میں ” کو پیکس “ کے نام سے چھوٹا ڈبہ ملتا ہے۔ اس پو ڈر کو آپ رات کے وقت کالے مکو ڑو ں کے بلو ں کے پا س اچھی طر ح چھڑک دیجئے۔ اور دو چار روز پڑا رہنے دیجئے۔ ہر روز تھوڑا سا پا ﺅڈر چھڑکنا ہے۔ امید ہے اس سے ختم ہو جائیں گے۔ ان کے سوراخ سیمنٹ سے بند کرنے سے فرق پڑے گا۔ فرنیچر پالش کے لیے آپ کسی فرنیچروالے سے بات کیجئے۔ پرانے فرنیچر پر خود پالش کرنا مشکل ہے۔ وہ پالش کر دیں گے۔ آپ خود نہیں کر سکیں گے۔ دو تین چیزیں ملا کر پالش کی جا تی ہے۔ گھرمیں آپ اتنے پرانے بد رنگ فرنیچرپر خود پالش نہیں کر سکتیں اور نہ ہی اس پر چمک آئے گی۔
پالک کے فوائد
مجھے آپ پالک کے متعلق بتائیے۔ مجھے پسند ہے۔ اور یہ کن کن طریقوں سے پکا ئی جا سکتی ہے ، اس کے فائدے کیا ہیں؟ ( ع۔ ب)
٭ پچھلے شماروں میں ساگ، پالک پر ایک مضمون چھپا تھا۔ آپ نے شاید پڑھا نہیں۔ پالک زود ہضم ہے۔ کھل کر پیشاب لاتا ہے۔ اس کا مزاج ٹھنڈا ہے۔ دما غ کی خشکی کے لیے بہتر غذاہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں صحت کے لیے مفید ہیں۔ پا لک ان سبزیو ں میں شامل ہے جو خون کو صاف کرنے، وزن گھٹانے اور شوگر کے لیے مفید ہیں۔ پالک کے پتے کھلے پانی میں اچھی طر ح دھونے چاہئیں اور ان کو ہلکی آنچ پر پکانا چاہیے۔ وہ اپنے ہی پانی میں گل جا تے ہیں۔ اس میںپکا تے وقت دار چینی کا ایک درمیا نہ ٹکڑاڈال دیا جائے تو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ مونگ کی دال اور پالک بڑے مزے کا بنتا ہے۔ پالک، میتھی ، شلجم ملا کر پکاتے ہیں۔ پالک گوشت بنتا ہے۔ پالک میں کوفتے ڈالے جاتے ہیں۔ پالک گو شت اور شلجم پکتا ہے۔ آلو پالک کی بھجیا بنتی ہے۔
پالک قیمہ بنتا ہے۔ پالک کے پکو ڑے بڑے مزیدار ہوتے ہیں۔ مونگ کی دال اور پالک مفید غذا ہے۔ میتھی پالک بنتا ہے پالک قیمہ چاول اور مونگ ملا کر اس کی کھچڑی بنتی ہے۔ پالک میں آئرن وافر مقدار میں ہوتا ہے۔ اور حیاتین الف بھی۔
صابن کی تیزابیت سے ناخن پک گئے ہیں
ہمارے ہا ں خواتین کی اکثریت آج کل اس بیماری سے پریشان ہے۔ ہم لو گ صا بن سے کپڑے دھوتے ہیں۔ نا خن پک گئے ہیں کھا ل میں درد ہوتاہے جس کی وجہ سے ہاتھ سے کھا نا بھی مشکل ہے اور مرچوںوالا کام بھی نہیں کر سکتے۔ کوئی صابن ایسا ہے جس میں تیزابیت نہ ہو۔ ( ام سہیل بھٹو۔ شکا ر پو رسندھ )
٭ لگتا ہے شکا ر پور میں جو صابن بنتا ہے۔ اس میں کاسٹک سوڈا کی مقدار زیا دہ ہے۔ اس کی وجہ سے ہا تھوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ آپ لو گ فوراً اس صابن کا استعمال بند کر دیں اور کوئی دوسرا صابن استعمال کیجئے۔ صوفی سوپ، روشن سوپ ، سن لا ئٹ، آپ کی طر ف ملتے ہیں یا نہیں؟ یہ تکلیف صابن کا استعمال بند کر نے پر دور ہو گی۔ یا آپ خود گھر میں صابن بنائیے۔ دستانے پہن کربھی ڈھیر سارے کپڑے نہیں دھوئے جا سکتے۔ شکا ر پورمیں نیم کے درخت ہوں گے۔ آپ نیم کے تھوڑے پتے پانی میں پکا کر ٹھنڈا کر کے رکھ لیں۔ صبح شام نیم کے پانی میں چند منٹ ہا تھ ڈبوئیں اور پھر نکال کر خشک ہونے پر نا ریل کا تیل لگا ئیں۔ اس سے ہا تھ نرم ہو جا ئیں گے۔ گیندے کے پھو ل پتے مل جا ئیں تو ان کو اچھی طرح کو ٹ کر آپ تھوڑے سے تیل میں پکا کر چھا ن کرر کھ لیں۔ یہ تیل آپ ہا تھو ں پر لگائیں۔ صابن سے آپ خواتین کو الرجی ہے اورباربار کپڑے دھونے سے یہ اوربڑھ جائے گی۔
بچوں کو کھانسی بہت ہے
ایک دور افتادہ گاﺅں سے خط آیا ہے۔ بچو ں کو کھا نسی بہت ہے اس کے لیے نسخہ بتائیں۔ آس پا س کوئی دوا نہیں ملتی چھوٹے اوربڑے بچو ں کا کھا نس کھا نس کربر احال ہے۔
٭ انہوں نے اپنا پتہ بھی نہیں لکھا۔ میرے لیے خود مشکل ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں کیا دوا بتائی جائے اور کونسا ٹوٹکہ ایسا ہو جس سے آرام آ جائے۔ اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم خشک کھا نسی ہے یا کالی کھا نسی ہے۔ چیڑ کے درخت گاﺅں میں ہوں تو ان کا پھل جلا کر شہد میں ملا کربچو ں کو دو تین بار چٹائیے۔ کھا نسی کالی ہو تو اس کا ٹوٹکہ ہے۔ تھوڑی سی ادرک لیکر کچل کر رس نکالیے۔ اس میں شہد ملا کر چٹائیے۔ کھانسی ، زکام اوربلغم میں مفید ہے۔ خشک کھا نسی میں گھر کے تازے مکھن میں سات بادام پیس کر چٹا ئیے۔ چھوٹے بچو ں کوآپ شہد چٹائیے۔ فرق پڑے گا۔ ملٹھی کے ٹکڑے لیکر گرم گرم راکھ میں دبائیے۔ پھر ان کو چھیل کر چھوٹاٹکڑا کا ٹ کر منہ میں رکھ کر چو سنے سے کھا نسی میں فرق پڑے گا۔
دھاگے الجھ جاتے ہیں
میں مختلف دھا گے لیکر ان سے دیوار پر لٹکا نے کے لیے ایک ڈیکو ریشن کی ہینگینگ بنا رہی ہوں۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ چھ رنگ کے مو ٹے دھاگے ہیں جو آپس میں الجھ جا تے ہیں۔ اس کے لیے بتائیے کیا کر وں؟ میں اتنا کام نہیں کرتی جتنا انہیں سلجھا تی رہتی ہوں۔ دھا گے سوت کے موٹے ہیں پھربھی الجھ جاتے ہیں۔ ( نائلہ اعوان)
٭ نائلہ بی بی ! آپ اس ہینگینگ کو کسی کیل کے ساتھ دیوار پر لٹکا ئیے اور چھ مو تی یا تسبیح کے دانے لیجئے۔ ہر دھاگے میں ایک مو تی ڈال دیجئے۔ مو تی دھاگے سے نیچے نہیں گر نا چاہئے۔ اب اطمینا ن سے کام کیجئے دھا گے الجھیں گے نہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 23
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں