(گھربنانے، گھر سجانے، گھر سنوارنے اور گھربھر کی صحت کے لئے)
چہرے سے چیچک کے داغ دھبے دور کریں
چیچک کے داغ دھبے اگر چہرے پر ہوں تو چہرے کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔ ان داغوں کی وجہ سے آپ کی جاذب نظر شخصیت نہیں بن سکتی۔ ان چیچک کے داغ دھبوں کو دور کرنے کا علاج بہت آسان ہے۔ روغن زیتون اور روغن کدو ہم وزن لیکر داغوں پر لگائیں۔ مستقل مزاجی سے لگائیں کافی عرصہ تک یہ نسخہ استعمال کریں۔
خوبصورت چمک دار دانت
دانت سفید نہ ہوںتو چہرہ برا لگتا ہے۔ دوسرے یہ کہ دانتوں کی گندگی ہماری خوراک کے ساتھ معدے میں جا کر خرابی پیدا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دانتوں کی صفائی کرنے کے لئے مسواک پربہت زور دیا ہے۔ دانت صاف ہوں گے تو صحت بھی اچھی ہو گی پہلے زمانے میں اتنے ٹوتھ پیسٹ نہیں ملتے تھے جتنے کہ آج کے دور میں دستیاب ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بے شمار دانتوں کی تکالیف بھی بچوں اوربڑوں میں شدت کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ دانت چمک داربنانے کیلئے ایک چائے کا چمچہ کھانے کا، میٹھاسوڈا ایک چمچہ، پسا ہوا نمک، پسا ہواسہاگہ لے کر شیشی میں رکھ لیں۔ روزانہ اس سے دانت صاف کریں دانت چمک جائیں گے اور اگر نمک صرف تیل سرسوں میں ملا کر دانتوں پر ملا جائے تو دانتوں کی پیلاہٹ دور ہو جائے گی اور آپ کے دانت خوبصورت اور چمکدار ہو جائیںگے۔
آنکھیں خوبصورت بنائیں
خوبصورت آنکھیں کسے اچھی نہیں لگتیں۔ بڑی آنکھیں ہمیشہ لوگوں کے لئے کشش رکھتی ہیں۔ آنکھوں کو خوبصورت بنانا اب آپ کے ہاتھوںمیں ہے۔ آنکھوں کی حفاظت کریں۔ آنکھوں میں جلن محسوس ہو تو عرق گلاب آنکھوں میں ڈالا کریں۔
جلے ہوئے گوشت کا سالن
اگر کبھی بے احتیاطی سے گوشت جل جائے تو پتیلی نیچے اتار کر فورا ڈھکن اتار دیں اوربالکل اوپر والا صاف مصالحہ نکال لیں۔ جلی ہوئی بوٹیاں چھری سے کاٹ ڈالیں۔ اب دوسری پتیلی میں نئے سرے سے مصالحہ تیار کریں۔ پیاز وغیرہ گلا لیں۔ جو مصالحے میں نظر نہ آئے اب گوشت بھونیں۔ بھنائی میں ٹماٹر یا دہی ضرور شامل کریں۔ بھوننے کے دوران سفید زیرہ اورذرا سا جائفل ڈال کر پانی ڈال دیں۔ حسب پسند شوربہ رکھ کر گرم مصالحہ چھڑک کرپیش کریں۔ اگر سبز دھنیا اور ادرک بھی ڈالیں تو زیادہ اچھی بات ہے۔ لیجئے مزیدار سالن تیار ہے اور ذرا سی بھی جلے ہوئے گوشت کی بو نہیں آئے گی۔
کنگھے صاف کرنے کے لئے
کنگھے میلے بہت برے لگتے ہیں۔ ویسے بھی کنگھے زیادہ میلے ہو جائیںتو اس میں جراثیم پیدا ہونے لگتے ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ ہر پندرہ روز کے بعد کنگھوں کو دھو لینا چاہئے ایک برتن میں پانی گرم کریں اور کسی تسلے میں کنگھے ڈال دیں۔ اب کنگھوں پر سرف چھڑک دیں۔ کھولتا ہوا پانی کنگھے میں ڈالیںاور رکھ دیں۔ پانی نیم گرم رہ جائے تو آپ برش سے کنگھے صاف کریں۔ صاف پانی میں دھو کرتھوڑے سے پانی میں ڈیٹول کے چند قطرے ڈالیں۔ اس میں کنگھے بھگو کر نکال لیں۔ دھوپ میں سکھائیں کنگھے صاف ستھرے ہو جائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 22
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں