Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

سازش سے نقصان خواب: کچھ اس طرح ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ ہم دونوں دوست آپس میں باتیں کررہے ہیں کہ اچانک کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی اور میرا دوست مجھ سے ناراض ہوگیا میں نے اپنے دوست کو راضی کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ میرا دوست مجھے بہت زیادہ عزیز ہے لہٰذا مجھے سے اس کی جدائی برداشت نہیں ہوتی۔ جب وہ مجھ سے راضی نہ ہوا تو دل میں اک درد سا ہوا اور میری آنکھ کھل گئی۔ (ایس۔ ٹیکسلا) تعبیر: ایسی کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ آپ اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اور وقار کے ساتھ زندگی گزاریں۔ برے ماحول سے اجتناب کریں کسی کی سازش سے نقصان ہوسکتا ہے۔ اختلافات دور کریں خواب: میری دادی امی (مرحومہ) ڈیڑھ سال سے میرے تایا کے بیٹے کے گھر میں ہیں اور وہ بیمار ہیں (تایا کے بیٹے سے ہماری حقیقت میں لڑائی ہے‘ وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ہمارے محلے میں ہی رہتا ہے) دادی امی ان کے صحن میں چارپائی پر لیٹی ہوئی ہیں‘ میرا کزن اور اس کی بیوی پاس ہیں‘ ایسا لگتا ہے کہ ہم بھی اپنی دادی سے ناراض ہیں‘ ابو بھی ان سے ملنے نہیں جاتے جب مجھے پتا چلتا ہے کہ دادی بیمار ہیں تو میں بھاگ کر اپنے کزن کے گھر چلی جاتی ہوں۔ (حقیقت میں ہماری ان سے لڑائی ہے) اور دادی مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہیں۔ میں ان سے گلے ملتی ہوں اور پھر ان کو اپنے گھر لے آتی ہوں‘ وہ صحن میں آتی ہیں تو سب ان سے گلے ملتے ہیں ایسا کہ جیسے ہماری کوئی ناراضگی نہ ہو۔ میں ان کو کمرے میں لے جاتی ہوں وہ مجھے کہتی ہیں کہ تمہارے ابو مجھ سے ناراض ہیں جب ابو آتے ہیں تو وہ بھی دادی سے بڑے خوش ہوکر ملتے ہیں۔ دادی بیڈ پر بیٹھی ہیں ابو ان کے گھٹنوں سے لگ کر نیچے بیٹھ جاتے ہیں بس پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (سمیرا ذوالفقار‘ لاہور) تعبیر: خواب اچھا ہے۔ آپ لوگ دادی کو ایصال ثواب کریں اور خاندانی جو بھی اختلافات ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ کی عزت میں اور اضافہ ہوگا اور خوشحالی آئےگی۔ خوب برکت ہوگی خواب: میں نے دیکھا کہ میں‘ امی اور میری چھوٹی بہن بازار جارہے ہیں۔ بازار میں گھوڑے فروخت ہورہے ہوتے ہیں۔ میں ایک گھوڑا خریدتی ہوں اور امی سے کہتی ہوں کہ آپ گھاس خرید لائو۔ امی گھاس کا ایک بڑا سا گٹھڑ لے آتی ہیں اور ہم گھر کی طرف روانہ ہوجاتے ہیں۔ راستے میں ایک بڑا سا میدان آتا ہے‘ میدان میں بہت سی گائیں ہوتی ہیں تین گائیں آپس میں لڑرہی ہوتی ہیں میں امی سے کہتی ہوں ایک طرف کو ہوجائیں کہیں ہمیں چوٹ نہ لگ جائے۔ پورا میدان گھوم کر ہم گھوڑا لے کر گھر آجاتے ہیں۔ (ثروت‘ عبدالغنی۔ کراچی) تعبیر: بہت اچھا خواب ہے۔ آپ کے مال میں خوب برکت ہوگی اور عزت میں بھی خوب اضافہ ہوگا۔ آپ خوب غریبوں کا خیال رکھیں اور زیادہ سے زیادہ صدقہ خیرات کریں۔ انکار نہ کریں خواب: میں نے دیکھا کہ جیسے کوئی تقریب ہے اور میرا کزن (ک) مجھے سفید اور گلابی چم چم (مٹھائی) کھلاتا ہے۔ (حقیقت میں ہم نے سنا ہے کہ ان کے گھر سے رشتہ آئے گا مگر ابھی تک وہ لوگ نہیں آئے)۔ (ک) کے برابر میں ایک اور لڑکا کھڑا ہے جسے حقیقت میں‘ میں نے دیکھا تو ہے مگر میں اسے جانتی نہیں ہوں وہ بھی مجھے مٹھائی کھلانے کی کوشش کرتا ہے مگر میں کھاتی نہیں ہوں۔ اس کے ہاتھ میں پیلے رنگ کی مٹھائی ہوتی ہے اور اس کے اوپر لال اور ہرا کچھ لگا ہوتا ہے۔ جس وقت میری آنکھ کھلی اس وقت فجر کی جماعت ہورہی تھی۔ (شمائلہ طارق‘ اوکاڑہ) تعبیر: خواب تو آپ کے حق میں بہت اچھا ثابت ہوگا۔ بہت ساری خوشیاں نصیب ہوں گی اور ہر طرح کی پریشانی سے حفاظت ہوگی اگر اس طرف سے رشتہ کی بات ہو تو انکار نہ کریں۔ اچھی طرح دیکھ بھال کر فیصلہ کریں۔ گندے اثرات خواب: میں نے دیکھا کہ رات کا وقت ہے میں سو رہی ہوں جب جاگتی ہوں‘ کروٹ لیتی ہوں‘ دوپٹہ کا صرف ایک پلو میری گردن پر ہے۔ باقی سارے کا سارا دوپٹہ فرش پر پڑا ہے جب میں اسے کھینچتی ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ دوپٹہ کہیں اٹکا ہوا ہے جب آنکھیں کھول کر نیچے دیکھتی ہوں کہ ایک کبوتر ہے اور میرا دوپٹہ اس کے پنجوں کے ساتھ اٹکا ہوا ہے کبوتر اڑتا ہے اور اڑتے اڑتے دیوار کے ساتھ جالگتا ہے۔ دوپٹے کا ایک پلو میرے ہاتھ میں ہے اور دوسرا کبوتر کے پنجوں میں‘ میں اپنی طرف کھنچتی ہوں لیکن کبوتر اڑرہا ہے۔ میں دیکھتی ہوں وہ کبوتر کبھی مرغی بن جاتا ہے اور کبھی کوئی اور چیز اور کبھی کوئی اور پرندہ۔ میرے دل میں خیال آتا ہے کہ یہ تو کوئی اور مخلوق ہے جو صورت تبدیل کررہی ہے پھر میں آیت الکرسی پڑھنا شروع کردیتی ہوں۔ چار دفعہ پڑھنے کے بعد پانچویں دفعہ پڑھتی ہوں تو کبوتر کی گرفت کمزور ہوجاتی ہے اور دوپٹہ میری طرف آنے لگتا ہے‘ اتنے میں میری والدہ باہر سے آکر دروازہ کھولتی ہیں۔ میں کہتی ہوں الحمدللہ امی جان آگئی ہیں۔ مجھے اکیلے ڈر لگ رہا تھا پھر وہ کبوتر تین چار لڑکیاں بن جاتا ہے ان کی عمریں اٹھارہ سے بیس سال تک ہوتی ہیں۔ میں اندر سے خوفزدہ ہوں لیکن ان پر یہ ظاہر نہیں ہونے دیتی۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ یہ محسوس ہی نہ کریں کہ میں ڈر گئی ہوں پھر وہ میری امی کے ساتھ دروازے سے باہر نکل جاتی ہیں۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں پھر منظر بدلتا ہے‘ میں ایک جگہ بیٹھی ہوئی ہوں اور بھی کچھ عورتیں میرے ساتھ بیٹھی ہوتی ہیں میں ان سے باتیں کررہی ہوں۔ باتوں کے دوران میرا دوپٹہ پھسل کر کندھوں پر آجاتا ہے میں اسے سر پر لینے لگتی ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ دوپٹہ کہیں اٹکا ہوا ہے میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو واقعی دوپٹہ اٹکا ہوا ہوتا ہے۔ اتنے میں میری کزن آتی ہے وہ اسے زور سے کھینچنا شروع کردیتی ہے میں اس سے کہتی ہوں دوپٹہ پھٹ جائے گا آرام سے نکالو۔ دوپٹہ اس چارپائی کے پائے کے نیچے دبا ہوتا ہے جس پر چند عورتیں بیٹھی ہوتی ہیں اس کے بعد وہ عورتیں کسی طرح وہاں سے اٹھ جاتی ہیں اور میری کزن دوپٹہ پائے کے نیچے سے نکال دیتی ہے۔ تعبیر: خواب کے مطابق آپ کو گندے اثرات تنگ کررہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ تنگ کیا جائے۔ آپ تھوڑی احتیاط کریں وضو کا اہتمام کریں اور ہر فرض کے بعد تین بار آیت الکرسی پڑھ کر بدن پر دم کریں۔ اس کزن سے آپ مشورہ کرسکتی ہیں اس سے آپ کو نفع ہوگا۔ ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 140 reviews.