Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مردوں کی جوانی صدابہار کیسے رہے؟ (ژوئوئی یانگ ،ہانگ کانگ)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

بری صحت کا سبب انسان خود نہیں ہوتا بلکہ اس کی ایک اہم وجہ اس کے اردگردکا ماحول ہوتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں مرد کی طاقت کو سراہا جاتا ہے لہٰذا بہت سے مرد حضرات یہ سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر کے پاس جانا ان کی شان کے خلاف ہے جب تک وہ زخمی یا بیمار نہ ہوں مردوں اور عورتوں کی تفریق ہر معاشرے میں دیکھنے کو ملتی ہے لیکن عوامی شعور میں کمی کے باعث یہ تفریق چند چیزوں تک ہی محدود ہے لیکن سائنس کی دنیا میں اس تفریق سے بہت سی باتیں جڑی ہوئی ہیں انہیں میں سے ایک اہم اور غور طلب مسئلہ مردوں کی کم عمر یا زندگی کا ہے۔ سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ عورتوں کی نسبت مردوں کی عمر کم ہوتی ہے اور زیادہ تر مرد اپنی صحت کی خرابی کے باعث موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں۔ مردوں کے روزگار کا انداز اور ضروریات بھی مختلف ہوتی ہیں بعض خطرناک اور محنت طلب پیشے مردوں کے روزگار ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ 93 فیصد مرد دوران کام یعنی نوکری کے دوران ہی فوت ہوجاتے ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں مرد کو سخت جان تصور کیا جاتا ہے اور محنت و مشقت والے تمام کام مردوں کیلئے وقف ہیں۔ دوسری وجہ مردوں کی صحت سے تعلق رکھتی ہے اور عورتوں کی نسبت مردوں میں صحت کی خرابی زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحقیقی مطالعے سے واضح ہوجاتا ہے کہ مردوںمیں شرح اموات عورتوں کی نسبت زیادہ ہے اور ان کی عمریں کم ہیں۔ اب ہم ان وجوہات کو دیکھتے ہیں جو مردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہیں۔ مرد طاقتور ہوسکتا ہے لیکن صحت مند نہیں یہ بات کافی حد تک درست ہے۔ اگرچہ مرد طبعی طور پر عورتوں سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ صحت مند بھی ہوں۔ اسی لیے وہ جلد ہی موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ملائیشیا کے ماہر ڈاکٹر ڈاٹو کی نگرانی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق 60 سال تک کے عرصے میں مردوں کی آبادی عورتوں کی نسبت زیادہ ہوتی جبکہ 60 سال کی عمر کے بعد اس تعداد میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ آہستہ آہستہ عورتوں کی آبادی میں اضافہ ہوجاتا ہے یعنی عورتوں کی عمریں زیادہ لمبی ہوتی ہیں۔ اس تحقیق کے نتیجے کے طور پر یہ بیان کیا گیا کہ 60 سال کی عمر کے بعد مردوں کی زندگی کا تعین پانچ سال کم ہوجاتا ہے۔ مختلف بیماریوں کا حملہ تحقیقی مطالعے کے مطابق مغربی ممالک میں تقریباً 82 فیصد لوگ ہر سال اپنا طبی معائنہ کراتے ہیں جبکہ ملائیشیا میں یہ تعداد صرف 38.4 فیصد تھی جو گزشتہ سال اپنا معائنہ کراچکی ہے۔ بہت سے لوگ صرف سیڑھیاں چڑھنے سے فٹ نہیں رہ سکتے اور بعض لوگ مختلف بیماریوں سے مقابلہ کی قوت نہ ہونے کی وجہ سے متاثر رہے۔ ملائیشیا میں 25 سے 64 سال کی عمر کے درمیانی عرصے میں عورتوں کی نسبت مردوں کی اموات تین گنا زیادہ ہیں۔ جن میں سے زیادہ مرد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے کچھ مرد خودکشی اور ایڈز کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ بعض مردوں میں کینسر اور جگر کی شکایات سے موت واقع ہوئی۔ مردوں کی غلط سوچ بری صحت کا سبب انسان خود نہیں ہوتا بلکہ اس کی ایک اہم وجہ اس کے اردگردکا ماحول ہوتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں مرد کی طاقت کو سراہا جاتا ہے لہٰذا بہت سے مرد حضرات یہ سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر کے پاس جانا ان کی شان کے خلاف ہے جب تک وہ زخمی یا بیمار نہ ہوں انہیں ایسا کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ حالانکہ طبی معائنہ ان کے جسم کی ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ کھانے میں لاپرواہی ایک اور بڑی اور اہم وجہ مردوں کی کھانے پینے میں لاپرواہی ہے۔ مرد اپنی خوراک کا اتنا خیال نہیں رکھتے جتنا خواتین۔ عورتوں کی نسبت مرد کم سے کم پھل کھاتے ہیں ان کی خوراک میں چکنائی کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے۔ وہ سگریٹ نوشی کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔ ان کی روزمرہ غذا توانائی کی صحیح مقدار جسم کو فراہم کرنے سے قاصر ہوتی ہے۔ وقت بے وقت کھانے کی بری عادت بھی مردوں کی کم عمری کا باعث بنتی ہیں۔ ذہنی دباو مردوں کی کم عمری کا باعث بہت حد تک ذہنی دباو بھی ہوتا ہے نہ صرف کام کی ٹینشن انہیں پریشان کرتی ہے بلکہ معاشرتی اور سماجی حالات بھی اعصاب کو متاثر کرتے ہیں۔ سکون آور ادویات عورتوں کی نسبت مردوں کی کثیرتعداد ایسی سکون آور ادویات کا استعمال بھی کرتی ہے جو آہستہ آہستہ ان کی جسمانی صحت متاثر کردیتی ہیںاور وہ زندگی کی رعنائیوں سے جلد دور ہوجاتے ہیں۔ نشہ آور اشیاءکا استعمال مرد حضرات بکثرت سگریٹ نوشی کی عادت میں گھرے رہتے ہیں جو نہ صرف ان کی صحت کی خرابی کا باعث بنتے ہیں بلکہ دماغ کے اعصاب بھی اس کی وجہ سے اپنا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ مردوں میں صحت کے حوالے سے یہ مختلف اہم باتیں بیان کی گئی ہیں تاکہ وہ لوگ جو صحت کے شعور سے لاعلم ہیں ان تمام چیزوں کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں اور زندگی کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے غفلت نہ برتیں۔ ان وجوہات کے علاوہ نیند کی خرابی کھانے میں بے احتیاطی‘ ورزش میں کمی جیسے مسائل بھی مردوں کی عمر گھٹانے کا باعث بنتے ہیں۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 124 reviews.