ایک تحقیق کے مطابق دن میں ایک کپ سبز چائے پینے سے دانتوں کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں تو دوسری تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنکھوں کی بیماری ”گولوکوما“موتیا کے مضراثرات کو زائل کرنے میں سبز چائے مجرب ثابت ہوئی ہے
بچوں کو دل کا مریض نہ بنائیے
جدید تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنے بچوں کے خیر خواہ ہیں تو انہیں جوانی میں قلب کی تکالیف اور ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھنے کیلئے بچپن ہی میں ایسی غذائیں دیجئے جن سے ان کے خون میں کولیسٹرول کی سطح نہ بڑھنے پائے۔ نیویارک کے ماﺅنٹ سنائی سکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر ایڈورڈ اے فشر کے مطابق جن خاندانوں میں کولیسٹرول کی کثرت اور قلب کی تکالیف عام ہوں ان کے بچوں کے خون میں دو سال ہی کی کم عمر سے کولیسٹرول کی سطح کا کھوج لگانا چاہیے۔ اگر ان بچوں کے خون میں کولیسٹرول کی مجموعی سطح 70 یا زیادہ ہو ‘( ایل ڈی ایل) کولیسٹرول 110 یا اس سے زیادہ ہو تو ایسے بچوں کو ورزش کرنے کی ترغیب زیادہ دینی چاہیے اور انہیں روغنی اشیاءکم کھانے کو دینی چاہئیں۔ اس پروگرام پر چھ مہینے عمل کرنے کے بعد ان کے خون میں کولیسٹرول کی سطح دوبارہ چیک کرنی چاہیے۔ پھر یہ سلسلہ دو سال کے بعد شروع کرنا چاہیے‘ اس سے پہلے نہیں۔ والدین کوچاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کم چکنائی اور زیادہ کیلشیم والا دودھ پلائیں۔ کینو‘ سنگترے کا رس اور پھل زیادہ دیں۔ بازار والی اشیاءکی بجائے گھر کے تیار کردہ کھانے‘ اسنیکس وغیرہ‘ کم چکنائی کے ساتھ تیار کر کے دیں۔ بغیر چربی کی مرغی آگ پر سینک کر دیں۔ گھی‘ تیل لگی روٹیاں نہ دیں۔ اسی طرح مکھن‘ بالائی کا استعمال کم سے کم کر دیں۔
جسمانی فٹنس کیلئے بلڈ گروپ کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا
جدید طبی تحقیق کے مطابق بھر جسمانی فٹنس کیلئے اب خون کے گروپ کو مدنظر رکھ کر خوراک کا چارٹ مرتب کرنا ہوگا۔ جمخانوں میں جاکر ورزش کرنا ، یوگا کرنا ، دوڑ اور تیراکی کرنا ماضی کی باتیں ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق خون کا گروپ ایک ایسا خفیہ نظام رکھتا ہے جس سے خوراک کو ہم آہنگ کرکے ہمیشہ کیلئے فٹ رکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین طب نے خون کے گروپ کو مدنظر رکھ کر مختلف غذائی چارٹ مرتب کرلئے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ایکاٹائیڈون کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر آدمی کے بلڈ گروپ کا خوراک سے متعلق ایک خاص نوعیت کا رد عمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے خوراک اور جسمانی نشوونما میں ہم آہنگی نہیں ہوتی۔ اس سے یا تو جسم کو خوراک لگتی ہے یا پھر وہ جسم کو موٹا کرنے لگتی ہے۔ بلڈ گروپ ڈائٹ پر مبنی تحقیق میں خوراک میں شامل کیلوریز کو جسم میں جلنے اور جسم کا حصہ بننے کے بارے میں مکمل تفصیل دی گئی ہے۔
سبزچائے آنکھوں کی بیماریاں کم کرتی ہے
طبی ماہرین نے ایک دفعہ پھر سبزچائے کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کو دانتوں اور آنکھوں کیلئے مفید قرار دے دیا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دن میں ایک کپ سبز چائے پینے سے دانتوں کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں تو دوسری تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنکھوں کی بیماری ”گولوکوما“موتیا کے مضراثرات کو زائل کرنے میں سبز چائے مجرب ثابت ہوئی ہے۔ دانتوں سے متعلق تحقیق کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر الفریڈو موریب نے مکمل کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے بغیر چینی کے استعمال کرنی چاہیئے تاکہ یہ دانتوں میں پلنے والے خطرناک بیکٹیریا کو ختم کرسکے۔ دوسری تحقیق میں اسی نوعیت کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے جسم میں زہریلے مادوں کو ختم کرتی ہے اور ان زہریلے مادوں کی وجہ سے آنکھوں کے عضلات میں خرابیوں سے موتیا اور دیگر بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ اس تحقیق کو پروفیسر جائی پیوئی پانگ نے مکمل کیا۔ اس تحقیق میں انہوں نے سبز چائے کے ہمراہ وٹامن سی ، وٹامن ای، لیوٹائن اور زیکستھان مادوں پر بھی تحقیق کی ۔ لیبارٹری تجربات کے بعد معلوم ہوا کہ سبز چائے کے اثرات اس سے زیادہ بہتر ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں