ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
(آئندہ حلقہ کشف المحجوب 13 فروری بروز اتوار کو ہوگا)
پیر علی ہجویری رحمة اللہ علیہ نے جو فرمایا ہے کہ لوگوں نے ریا کاری کا نام زہد اور فضول جھگڑوں کا مناظرہ رکھ لیا ہے اور اولیاءاللہ کے ملفوظات اور اسرارالٰہی کی مخفی باتوں کو اپنی دنیا کی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے اس کی وضاحت چند مثالوں سے کرتا ہوں۔
آدمی کی نفسانی خواہش جہاں سے پوری ہو وہ وہیں پھسل جاتا ہے۔ شیخ علی ہجویری رحمة اللہ علیہ کے زمانے میں ہندوئوں کی اکثریت تھی اور مسلمان کم تھے۔ ہندوئوں کے جوگی‘ منتر کرنے والے اور جادو کرنے والے بہت تھے۔ جب شیخ علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے پاس دنیا کی غرض کیلئے اور اپنی نفسانی خواہش کی تکمیل کیلئے کوئی آتا تو پیر علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے فلاں جگہ جوگی بیٹھا ہے وہ تیری خواہش پوری کردے گا تو دنیا کیلئے اس کے پاس جا۔ میرا معرفت کابرتن ہے اگر اللہ چاہیے تو میرے پاس آئو ورنہ میرے دل کے برتن میں منہ نہ مار۔ جا یہاں سے چلا جا۔
میرے پاس ایک صاحب آئے جن کا تعلق ایک بڑے محکمے سے ہے۔ کہنے لگے میں فلاں بابا جی سے بیعت تھا۔ بہت پہنچے ہوئے بزرگ تھے۔ بیٹھے بیٹھے بے موسم کے پھل کھلا دیتے تھے۔ ان کی وفات کے بعد مجھے ان جیسا کوئی نہیں ملا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کتنا عرصہ ان کے قرب میں رہے۔ کہنے لگے تقریباً پندرہ سال۔ میں نے کہا یہ بتائیں کیا ان کی زندگی میں شریعت تھی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی جھلک تھی؟ اور ان کے قریب رہنے والوں میں یہ چیز پیدا ہورہی تھی؟(یاد رکھنا یہ اہل حق کی نشانی ہے کہ ان کے قریب رہنے والوں میں شریعت زندہ ہوتی چلی جاتی ہے اور وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی کو اپناتے چلے جاتے ہیں)آپ پندرہ سال ان کے پاس رہے کیا آپ کے اندر اللہ کی طرف رجوع پیدا ہوا؟ رشوت‘ جھوٹ سے نفرت پیدا ہوئی؟وہ خاموش ہوگئے‘ میں نے عرض کیا سچ بتائیں۔ کہنے لگے نہیں۔ بس لوگ آتے تھے اور فیض پاکر چلے جاتے تھے۔ میں نے کہا یہی فیض تو ہندو جوگی بھی دے رہا کہ دنیا کے کام بن رہے۔ یہ فیض نہیں گمراہی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 024
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں