Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کے کا کفن میلا نہیں ہوتا

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

مینارہ نور حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ارت نے جونہی اسلام قبول کیا۔ مشرکین مکہ کو فوراً اس کی اطلاع ہوگئی اور انہوں نے حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ظلم وستم کے وہ پہاڑ توڑے کہ جو بھی مسلمان سنتا انگاروں پر لوٹنے لگتا۔ اہل مکہ نے لوہا گرم کرکے ان کا سر داغا کوئلوں کو دہکا کر حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ننگے بدن ان پر لٹایا۔ اب اس ظلم و ستم کے بعد بھی حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کسی کمزوری کا اظہار نہ کیا تو کفار کے دلوں میں مزید غصہ اور بدلہ لینے کا جذبہ پیدا ہوا اور انہوں نے پہلے تو ایک بھاری پتھر حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سینے پر رکھا.... پھر ایک شیطان نے اس پتھر پر چڑھ کر اچھل کود شروع کردی۔ دہکتے ہوئے کوئلے ان کے جسم کو جلا کر کمر میں گھس گئے اور چربی پگھل پگھل کر بہنے لگی اس سے کوئلے بھی بجھ گئے۔ حضرت خباب بن الارت رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر کفار نے اس قدر ظلم کیے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز بے اختیار ان کے حق میں دعا کی ....! اے اللہ خباب کی مدد فرما۔ حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیٹھ پر جلنے کے یہ داغ ہمیشہ موجود رہے۔ ان کی کھال جل گئی اور سفید داغ پڑگئے تھے۔ ان کا چھوٹا بچہ کمر کے ان سوراخوں میں انگلی ڈال کرکھیلا کرتا تھا۔ یہ تھے صبرواستقامت (برداشت کرنا اور دین پر جم جانا) کے زندہ پہاڑ حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ جن کا مبارک نام اسلام کی تاریخ کے صفحات پر جگمگارہا ہے۔ بچو....! دیکھو کتنی مشکلات سے یہ دین ہم تک پہنچا ہے تو ہم ہرگز دینی احکام کو ضائع نہ کریں جو بھی صحیح اوراچھی باتیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتیں اور دعائیں ہمیں علم والوں سے ملیں ہم انہیں یاد رکھیں اور ان پر عمل کریں اور دوسرے دوستوں کو بھی بتائیں اورہمت کرکے گناہ کے سارے کاموں سے بچیں اور دل میں پکاارادہ رکھیں کہ ہر ایک کو اللہ کے سچے دین کی صحیح باتیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک سنتیں ہم ضرور سکھائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 014 reviews.