چند عملیات پیش خدمت ہیں‘ ہو سکتا ہے کسی دکھی بہن ‘ بھائی کے کام آ جائیں۔
اگر کوئی بچہ یا شخص بیمار ہو یا کمزور ہو یا سوکھتا چلا جا رہا ہو اور بظاہر کوئی بیماری نظر نہ آتی ہو تو اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر 21 دن تک 141 دفعہ اس کو پڑھے
وَ کَذَلِکَ مَکَّنَّا لِیُو سُفَ فِی الاَرضِ ۵ یَتَبَوَّاُ مِنھَا حَیثُ یَشَآئُ ۱ نُصِیبُ بِرَحمَتِنَا مَن نَّشَآءُ وَلَا نُضِیعُ اَجرَ المُحسِنِینَ o (سورة یوسف‘ آیت نمبر 56)
ناف ٹل جائے
یہ آیت بسم اللہ سمیت لکھ کر ناف کی جگہ باندھیں‘ ناف اپنی جگہ آ جائے گی اور اگر بندھا رہنے دیں توپھر نہ ٹلے گی۔
اِنَّ اللّٰہَ یُمسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضَ اَن تَزُولَا ۵۶ وَلَئِن زَالَتَآاِن اَمسَکَھُمَا مِن اَحَدٍ مِّن۰ بَعدِہ اِنَّہ کَانَ حَلِیمًا غَفُورًاo(سورہ فاطر آیت 41)
دفع بواسیر کیلئے
صبح کی سنتوں میں پہلی رکعت میں سورۀ الانشرح اور دوسری رکعت میں سورة الفیلَ پڑھا کرے‘ بواسیر رفع ہو جائے گی۔
ہاتھ پاﺅںسن ہو جانے کیلئے عمل
جب ہاتھ یا پاﺅں سن ہو جائیں تو جس سے زیادہ محبت ہو اس کا نام لے۔ ( عن ابن عباس رضی اللہ عنہ بحوالہ حصن حصین)
عمل برائے روزگار (سید بشیر علی حیدر‘ بھکر)
قارئین کی خدمت میں روزگار کے حصول کیلئے ایک تجربہ شدہ نادر و نایاب عمل پیش ہے۔ جو لوگ نوکری کیلئے صبح اپنے گھر سے ڈگریاں لے کر نکلتے ہیں سارا دن دفتروں کے چکر لگا لگا کر شام کو مایوس ہوکر گھر لوٹ آتے ہیں کہ نوکری نہیں ملتی یا پھر وہ لوگ جنہوں نے درخواست دی ہوئی ہے مگر جواب نہیں آرہا ہے یا پھر ملازمت ہے مگر گھر میں خیروبرکت نہیں ہے ان کیلئے یہ عمل ایک تحفہ ہے۔
ترکیب عمل
نئے چاند کی پہلی جمعرات یا اتوار کو بعد از نماز عشاءقبلہ رخ اور باوضو ہوکر سورۀ آل عمران کی آیت نمبر 26 (قُلِ اللّٰھُمَّ مٰلِکَ المُلکِ.... شَی ئٍ قَدِیرo) ایک سو ایک (101) مرتبہ تلاوت کریں۔ اول و آخر گیارہ، گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ کسی دوسری طرف خیال نہ جائے اور مقصد کو ذہن میں رکھیں۔ انشاءاللہ 21 روز میں مراد پوری ہوگی۔ نہیں تو پھر چالیس روز تک کریں۔ عمل شروع کرنے سے پہلے دو رکعت نماز حاجت پڑھیں۔ عمل بلاناغہ اور ایک ہی جگہ پر کریں۔
نوٹ: دوران عمل پرہیز جمالی ضرور کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 011
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں