السلام علیکم حکیم صاحب! عرض ہے کہ عبقری ایک لاجواب اور انتہائی شاندار رسالہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں اور وہ جسمانی اور روحانی پریشانیوں سے نجات پارہے ہیں۔ عبقری ملنے سے پہلے میں دوسرے ڈائجسٹوں کا شوق سے مطالعہ کرتی تھی لیکن جب سے عبقری ملا ہے افسانوی کہانیاں پڑھنے سے جان چھوٹ گئی ہے۔ اب میں ہر ماہ شدت سے عبقری کا انتظار کرتی ہوں یہاں میں آپ کو روحانی محفل سے اپنی پریشانی اورمسائل حل ہونے کا ایک واقعہ بتاتی ہوں ماہنامہ عبقری ہمارے گھر میں آنے سے پہلے ہمارے گھر میں چھوٹی چھوٹی بات پر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور آپس میں رنجشیں ہوتی تھیں میں ثواب کی نیت سے ماہانہ روحانی محفل کرنے لگی لیکن حیرت انگیز طور پر ہمارے گھر میں سکون ہوتا گیا چھوٹی چھوٹی تلخیاں ختم ہونے لگیں میں اور زیادہ شوق اور توجہ سے روحانی محفل کرنے لگی الحمدللہ تب سے اب تک میں پوری پابندی سے ہر ماہ ماہانہ روحانی محفل کرتی ہوں۔ اس کا ناصرف میری ذات کو فائدہ ہوا ہے بلکہ ہمارے گھر میں بھی چین اور سکون آگیا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 992
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں