Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مناقب صحابہ و اہل بیعت (قسط نمبر 6)

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوحج کے دوران عرفہ کے دن دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قصواءاونٹنی پر سوار خطاب فرمارہے ہیں پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ”اے لوگو! میں نے تم میں وہ چیز چھوڑی ہے کہ اگر تم اسے مضبوطی سے تھام لو تو تم کبھی گمراہ نہیں ہوگے۔ اور وہ چیز کتاب اللہ اور میری عترت یعنی اہل بیت ہیں۔ (ترمذی) حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک فرشتہ جو اس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہ اترا تھا اس نے اپنے پروردگار سے مجھے سلام کرنے کی اجازت مانگی اور مجھے بشارت دی کہ بے شک فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔ اور بے شک حسن اور حسین رضی اللہ عنہ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں ۔ (ترمذی) حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری بیٹی کا نام فاطمہ رضی اللہ عنہا اسی لیے رکھا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اور اس سے محبت رکھنے والوں کو دوزخ سے جدا کردیا ہے۔ (مسند دیلمی) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس عرب کے سردار کو بلائو میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ عرب کے سردار نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تمام اولاد آدم کا سردار ہوں اور علی رضی اللہ عنہ عرب کے سردار ہیں۔ (حاکم) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا حضرت علی رضی اللہ عنہ کا کرنا بھی عبادت ہے۔ (مسند دیلمی)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 501 reviews.