آج میں آپ کے سامنے وہ دعائیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مصائب و مشکلات، پریشانی اور تفکرات کے وقت مانگنے کی اپنی امت کو تعلیم و تلقین فرمائی ہیں پیش خدمت کرتا ہوں۔
سخت خطرے کے وقت
اَللّٰہُمَّ استُر عَورَا تِنَا وَاٰمِن رَوعَاتِنَا (مسند احمد)
”اے اللہ! ہماری پردہ داری فرما اور گھبراہٹ کو بے خوفی اور اطمینان سے بدل دے“۔
فکر اور پریشانی کے وقت
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ العَظِیمُ الحَلِیمُ لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الاَرضِ رَبُّ العَرشِ الکَرِیمِ (بخاری و مسلم)
مصائب اور مشکلات کے وقت
جب ایسی مشکلات آن پڑیں کہ جن سے نکلنے کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہوتو درج ذیل آیت کا خلوص دل سے ورد کریں انشاءاللہ سب مشکلات حل ہوجائیں گی۔
لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحٰنَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰلِمِینَ
(سورة الانبیاءآیت نمبر 87 پارہ نمبر17)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! نے فرمایا کہ جب کوئی مشکل اور بھاری معاملہ پیش آئے تو یہ کلمات کہو
حَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ (سورة ال عمران)
”ہمیں اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہی سب کام سپرد کرنے کے لئے اچھا ہے“۔
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! نے فرمایا: جو بندہ (کسی مشکل اور پریشانی میں) اللہ جل سبحانہ کی بارگاہ میں ان کلمات سے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی مشکل کو آسان کرکے اسے پریشانی سے نجات عطا فرمائینگے ۔ (مکارم الاخلاق للخرائطی)
اَللّٰہُمَّ رَبُّ السَّمٰوَاتِ السَّبعِ وَرَبُّ العَرشِ العَظِیمِ اِکفِنِی کُلَّ مُہِمٍّ مِن حَیثُ شِئتَ مِن اَینَ شِئتَ
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 489
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں