Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوشی کو قربانی میں تلاش کرو (عبداللہ طارق سہیل)

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

حرص خوشی نہیں لاتی قرآن میں ہے: تمہارے پاس جو زیادہ ہے وہ خرچ کرو، اللہ کی راہ میں، غریبوں اور مستحقین پر، مسافروں پر، یتیموں پر، رفا عامہ کے کاموں پر اور یہ بھی ہے کہ جس نے دولت جمع کی وہ برباد ہوگیا۔ بائبل میں اللہ کی انسان پر چودہ رحمتیں اور برکتیں بتائی گئی ہیں۔ سات جسمانی، سات روحانی، جسمانی برکتیں یہ ہیں۔ بھوکوں کو آسودہ کرنا، پیاسے کو سیراب کرنا، ننگے کو کپڑا پہنانا، مسافروں کو جگہ دینا، بیماروں کا حال پوچھنا، قیدیوں کو آزاد کرنا، مردوں کو دفن کرنا، مسیحیت کہتی ہے جو بھی محتاج ہے۔ خیرات کا مستحق ہے خواہ اس کا مذہب کچھ ہو۔ بائبل کے نزدیک سات بڑے گناہوں (seven deadly sins) میں سے ایک حرص اور لالچ ہے اور حرص سے بہت سی خطرناک برائیاں پیدا ہوتی ہیں۔ یہ الو ہی دانش ہے روزمرہ کا تجربہ جس کی تصدیق کرتا ہے۔ جانے کتنے ادیبوں نے یہ سچائی اپنے اپنے انداز میں بیان کی ہے اور یہ وہ سچائی ہے جہاں ادب اور سائنس ایک ہی نکتے پر اکٹھے ہوگئے ہیں۔ سائنس دانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں یہ لکھا ہے کہ جو لوگ رقم خرچ کرتے ہیں وہی خوش رہتے ہیں۔ امریکا کی برٹش کولمبیا یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اپنی تحقیقات کا خلاصہ ان الفاظ میں بیان کیا ہے ”دل کا اطمینان اور خوشی براہ راست کسی آدمی کے اپنی دولت خرچ کرنے سے منسلک ہے“۔ اس ریسرچ کی تشریح میں بتایا گیا ہے کہ خرچ کرنے سے مراد ہے اپنے گھر والوں، رشتے داروں، دوستوں اور مستحق افراد کی ضروریات پوری کرنا، انہیں تحفے دینا۔ ریسرچ کے مطابق ایسے لوگ زیادہ خوش پائے گئے جو جتنی رقم اپنی ذات پر خرچ کرتے ہیں اس سے زیادہ دوسروں پر خرچ کرتے ہیں اس سے ان افراد کو حقیقی مسرت ملتی ہے۔ ایک ملتی جلتی مارکیٹنگ ریسرچ بوسٹن کی ایک فرم نے اپنے ملازموں پر کی۔ اس سے بھی یہی معلوم ہوا کہ جن لوگوں نے دوسروں کو اپنے منافع اور بونس میں شریک کیا، وہ زیادہ خوش پائے گئے۔ الہامی احکامات میں بتایا گیا ہے کہ خوشی کو قربانی میں تلاش کرو۔ جدید مادی فلسفہ اپنی ذات مقدم رکھنے کو کہتا ہے۔ حرص خوشی نہیں لاتی، عذاب میں مبتلا کرتی ہے۔ یہی وہ راز تھا جو گوتم بدھ نے پایا۔ لیکن کنزریومزم نے اسی حرص کو دانشمندی کا دوسرا نام بنادیا ہے۔ پاکستان نے پچھلے آٹھ برسوں میں ایک حقیر اقلیت کی مسلسل پھیلتی ہوئی حرص بھی دیکھی اور اس کی تباہ کاری بھی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 457 reviews.