Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دورد شریف ابدی خوشیوں کا راز (ع‘ م چودھری)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

اگر کوئی شخص عوام النا س میں اپنی مقبولیت یا کسی کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنے کا خوا ہش مند ہو تو یا بیوی اپنے خاوند کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنا چاہتی ہو تو اس درود شریف کو روزانہ 121مر تبہ پڑھے۔ انشاءاللہ کامیابی ہو گی۔ اولا د کو فرمانبر دار بنانے کےلئے اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کی اولاد ا سکی تابعداری کرے تو اسے چاہیے کہ نماز جمعہ کے بعد اس درود شریف کو 100 مر تبہ پڑھے ۔ انشا ءاللہ اولاد تا حیا ت مطیع و فرما نبر دار رہے گی ۔ درود شریف یہ ہے ۔ ” اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَاَزوَاجِہ اُمَّھَاتِ المُومِنِینَ وَذُرِّیّٰتِہ وَاَھلِ بَیتِہ کَمَا صَلَّیتَ عَلٰی اِبرَاھِیمَ وَاٰلِ اِبرَاھِیمَ اِنَّکَ حَمِید مَّجِید ط (خزینہ درود شریف ص نمبر304 ) رشتہ داروں اور ہمسا یو ں میں عزت پانے کےلئے جو شخص اس درود شریف کو کثرت سے پڑھتا رہے گا اسے اپنی قوم ، رشتہ دارو ں اور ہمسایو ں میں بے پنا ہ عزت اور شہرت ملے گی اور اگر یہ درود پا ک پڑھ کر کسی حاکم یا آفیسر کے سامنے جائے تو وہ اس کی عزت کرے گا ۔ درود شریف یہ ہے: ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیھِم صَلٰوہ دَائِمَہ مُستَمِرَّ ہ الدَّوَامِ عَلٰی مَرِّ اللَّیَا لِی وَالاَیَّامِ مُتَّصِلَہ الدَّ وَامِ لاَ انقِضَائَ لَھَا وَلاَ انصِرَامَ عَلٰی مَرِّ اللَّیَا لِی وَالاَ یَّا مِ عَدَدَ کُلِّ وَابِلٍ وَّ طَلٍّ ط ( گلدستہ درود شریف صفحہ نمبر 188-187 ) شفائے امراض اور کشف مہمات کےلئے صاحبِ مطالع المرات فرما تے ہیں کہ روایت ہے کہ ایک شخص کی کشتی بھنور میں پھنس گئی ۔ اس نے چند بار اس دوردِ معظم کو پڑھا اور حا ءالرحمہ کی تکرار کی یہا ں تک کہ اللہ تعالیٰ نے کشتی کو بھنور سے نجا ت دے دی ۔ شفا ءامراض ، حلِ مشکلات اور کشف مہمات کے لیے یہ درود پا ک اکسیرالاثر ہے ۔ 41 مر تبہ روزانہ یا 121 یا 313 مر تبہ 40 دن تک پڑھنے سے بفضلہ ہر مشکل آسان ہو جا تی ہے اور اگر مریض کو لکھ کر پلایا جا ئے یا اس کے سامنے بیٹھ کر 21 مر تبہ بہ تصور و خیا ل پڑھ کر اس پر دم کیا جائے ۔ حاءالرحمہ کو زیادہ تکرار کرنا چاہیے تو اس سے ان شاءاللہ چند یوم میں مریض صحت یا ب ہوجائے گا ۔ درود پا ک یہ ہے : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ حَائِ الرَّحمَہوَمِیمِیَ المُلکِ وَ دَالِ الدَّوَامِ السَّیِّدِ الکَامِلِ الفَاتِحِ الخَاتِمِ عَدَدَ مَا فِی عِلمِکَ کَائِن اَو قَد کَانَ کُلَّمَا ذَکَرَکَ وَ ذَکَرَہُ الذَّاکِرُونَ وَ کُلَّمَا غَفَلَ عَن ذِکرِکَ وَ ذَکَرَہُ الغَافِلُو نَ صَلٰوہ دَائِمَہ بِدَوَامِکَ بَاقِیَہ بِبَقَائِکَ لَا مُنتَھٰی لَھَادُونَ عِلمِکَ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیر (شرح دلائل الخیرات صفحہ نمبر 348 ) اگر کان میں درد ہو ! حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی کے کان میں گرانی ( یا درد ) ہو تو وہ اس درود شریف کو پڑھے ۔ اس کے ثواب اور اجر کے علاوہ بیما ری سے بھی نجات مل جائے گی ۔ درود شریف یہ ہے ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِی الاَوَّلِینَ وَالاٰخِرِینَ وَ فِی المَلَائِ الاَعلٰی اِلٰی یَومِ الدِّینِ ط(شفا ءالقلوب صفحہ نمبر 281 ) اگر کوئی شخص عوام النا س میں اپنی مقبولیت یا کسی کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنے کا خوا ہش مند ہو یا بیوی اپنے خاوند کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنا چاہتی ہو تو اس درود شریف کو روزانہ 121مر تبہ پڑھے ۔ ان شاءاللہ کامیابی ہو گی ۔ درود شریف یہ ہے : ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلٰوہ تُکرِمُ بِھَا مَثوَاہُ وَ تُشَرِّفُ بِھَا عُقبَاہُ وَتُبَلِّغُ بِھَا یَومَ القِیٰمَہ مُنَا ہُ وَ رِضَا ہُ ط ھٰذِہِ الصَّلٰوہ تَعظِیمًا لِحَقِّکَ یَا سَیِّدِنَا مُحَمَّدُ۔ اگر کسی پر نا حق الزام لگ جائے تو اگر کسی پر نا حق الزام لگ جائے تو اسے چاہیے کہ اس درود پاک کو 111 مر تبہ گیا رہ دن تک پڑھے انشاءاللہ وہ الزام سے بری ہو جائے گا اور نا حق الزام لگانے والا نقصان اٹھائے گا ۔ درود پا ک یہ ہے : ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَ بَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ اَفضَلِ مَمدُوحٍ م بِقَولِکَ وَ اَشرَفِ دَاعٍ لِلاِعتِصَامِ بِحَبلِکَ وَ خَاتَمِ اَ نبِیَآئِکَ وَ رُسُلِکَ صَلٰوہ تُبَلِّغُنَا فِی الدَّارَ ینِ عَمِیمَ فَضلِکَ وَ کَرَامَہ رِضوَانِکَ وَ وَصلِکَ (خزینہ درود شریف صفحہ نمبر 265 ) وساوس شیطانی سے محفوظ رہنے کےلئے اگر کوئی شخص اس درود شریف کو روزانہ 41 مرتبہ پڑھے اور اس پر مدا ومت کرے تو وہ شرِ دشمنان سے محفوظ رہے گا ۔ خطراتِ نفسانی اور وساوسِ شیطانی کے اثر سے محفوظ رہے گا ۔ اخلاق رذیلہ سے بچنے کے لیے بھی یہ درود شریف بہت عمدہ ہے ۔ درود پا ک یہ ہے ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ الطَّیِّبِینَ الکِرَامِ صَلٰوہ مَوصُولَہ دَائِمَہ الاِتِّصَالِ بِدَوَامِ ذِی الجَلَالِ وَالاِکرَامِ (شرح دلائل الخیرات )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 385 reviews.