Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہائی بلڈپریشر سے نجات (فقیر محمدیونس)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ میں چار اگست کو فالج کی بیماری کے سلسلے میں چیک اپ کرانے آیا تھا عبقری رسالہ کی افادیت کے بارے میں بات ہوئی تھی میں نے بلڈپریشر کے ایک نسخہ کی بات تھی جو میں نے استعمال کیا 15/11/07 سے آج تک دوبارہ بلڈپریشر نہیں ہوا۔پہلے میں نسخہ درج کردیتا ہوں نسخہ: خالص شہد لے کر صبح نہار منہ پانی ابال لیں اس سے آدھا گلاس لے کر نیم گرم ہونے دیں۔ دو چمچ شہد (یاحسب ذائقہ) حل کرکے آدھا لیموں درمیانی سائز کا نچوڑ لیں اور نوش فرمائیں کھانا دو گھنٹے بعد کھائیں۔ رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ نیم گرم حسب ذائقہ شہد (دوچمچ) حل کرکے پئیں تقریبا دو ہفتہ استعمال کریں انشاءاللہ ہائی بلڈپریشر نہیں ہوگا۔ 2005ءمیں مجھے فالج ہوا تھا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فالج بلڈپریشر سے ہے آرام آبھی جائے بلڈپریشر کی گولی پوری زندگی کھانا ہوگی۔ رات کو سوتے وقت دودھ میں شہد ملا کر اکثر استعمال کرتا رہتا تھا اس نسخہ کو اس لیے استعمال نہیں کیا کہ صبح نہار منہ لیموں کے ساتھ استعمال کرنے کا اضافہ لگا میں نے سمجھا کہ اسے استعمال کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اسلام آباد کے ایک ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا۔ ڈاکٹر کا نسخہ 15 یوم استعمال کرکے میں دوبارہ وہی نسخہ ہری پور کے میڈیکل سٹورسے لینے گیا تقریباً3بجے تھے ایک بزرگ بیٹھے ہوئے تھے شاید روٹی وغیرہ کھانے لگے ہونگے نسخہ دیکھ کر کہنے لگے بیٹا ایک ہفتے کا 700 روپے کا نسخہ ہے اور ساری دوائیاں بلڈپریشر کے متعلقہ ہیں اب اس کو چھوڑیں اب یہ نسخہ استعمال کریں (مندرجہ بالا) انشاءاللہ صحت نصیب ہوگی۔ میں نے کہا باباجی آپ نے یہ نسخہ عبقری سے لیا ہے اس نے کہا کہ عبقری کیا ہے میں نے کہا کہ ایک روحانی اور جسمانی شفا ءکا رسالہ ہے مگر میں اپنا آزمایا ہوا نسخہ بتارہا ہوں میں نے کسی رسالہ سے نہیں پڑھا۔ اس سے میرایقین بندھ گیا میں نے اللہ کو یاد کرکے استعمال کیا اور ایسے ٹھیک ہوا کہ کبھی بلڈپریشر ہوا نہیں اس کے بعد آج تک بلڈپریشر کی کوئی گولی کبھی نہیں کھائی۔ خاندان میں کئی ایک کو بتایا تقریباً سب ہی ٹھیک ہیں۔ اللہ عبقری لکھنے والے کو اسی طرح عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 371 reviews.