Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بال لمبے‘ گھنے‘ چمکدار اور مضبوط !قدرتی نسخے حاضر

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم قارئین السلام علیکم!گھنے ‘مضبوط اور چمکدار بال انسانی شکل وصورت میں خوبصورتی اور کشش میں اضافہ کرتے ہیں، اس کے برعکس بالوں کا گرنا، کم ہونا یا گنجا پن مردو عورت دونوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے اب متعدد علاج ہیں اسی طرح مارکیٹ میں رنگ برنگے تیل اور شیمپو موجود ہیں ‘اکثر میں ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو سر کی جلد کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔بالوں کے لئے جتنے بھی مہنگے مہنگے تیل‘ شیمپو وغیرہ آجائیں لیکن وہ بالوں کو اس حد تک فائدہ نہیں دے سکتے جس حد تک قدرتی جڑی بوٹیاں ‘فطری غذائیں اور ٹوٹکے دیتے ہیں۔
آج اس حوالےسے کچھ قدرتی اور فطری نسخے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں جس کی بدولت بالوںکو مضبوط‘ گھنا اور چمکدار بنا سکتے ہیں۔میں نے یہ نسخہ جات کئی لوگوں کو استعمال کروائے جن سے وہ بھر پور مستفید ہورہے ہیں۔

الجھے بالوں کا سلجھا علاج
بال بے رونق ہوں‘الجھے ہوں یا کمزور ہونے کی وجہ سے مسلسل ٹوٹ رہے ہوں‘ان تمام مسائل کے لئے انتہائی آزمودہ نسخہ تحریر کر رہا ہوں۔ایک مٹی کا کھلا پیالہ لیں‘ اس میں دو بڑے چمچ میتھی دانہ‘ دو بڑے چمچ کلونجی اور پانی ڈال کر رات بھر فریج سے باہر کہیں بھی بھگو کر رکھ دیں۔صبح ان اجزاء کو پیالہ میں سے نکال کر بلینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔اپنے بالوں کی ضرورت کے مطابق اس میں دہی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔اب اس آمیزے کو سر کے بالوں اور ان کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں۔اس آمیزے کو پنتالیس منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں۔پھر بالوں کو ہربل شیمپو کے ساتھ دھو لیں۔اس نسخہ کو ہفتہ میں تین بار اسی ترتیب کے ساتھ استعمال کریں۔ان شاءاللہ چند ہی دنوں میں بالوں کی رونق لوٹ آئے گی۔آپ کے بال چمکدار‘ مضبوط اور لمبے ہو جائیں گے‘ بالوں کی خشکی ختم اور ان کا ٹوٹنا ختم ہو جائے گا۔
صحت مند غذائیں انتہائی اہم
بالوں کو صحت مند رکھنے کے لئے صرف تیل اور نسخے وغیرہ ہی ضروری نہیں بلکہ اس ضمن میں غذائیں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیںجن کی اہمیت سے ہر گز انکار نہیں کیا جا سکتا۔بالوں کی صحت اور چمک کو بحال رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ چقندر کا استعمال کریں‘ آپ اسے بطور سلا د استعمال کرسکتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے سے آپ کسی دوائی یا سپلیمنٹ کی  ضرورت نہیں پڑے گی۔
بالوں کا جھڑنا بالکل ختم
ایسے افراد جن کے بال جھڑ رہے ہوں اور کسی بھی طرح سے ان کا علاج نہ ہو رہا ہو تو چار بڑے چمچ خالص سرسوں کا تیل‘ چار بڑے چمچ دہی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں۔اس آمیزے کو بالوں کی جڑوں تک لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔ جھڑتے بالوں کو روکنے کے لئے بہت ہی مفیدنسخہ ہے۔اس نسخہ کو ہفتہ میں دو بار ضرور استعمال کریںاور یہ پیسٹ ہمیشہ صاف بالوں میں یعنی بالوں کو دھو کر لگائیں ورنہ نقصان ہو گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 565 reviews.