Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ستمبر کے سولات

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

1)السلام علیکم قارئین ! مجھے میرے مسئلے کا حل بتا دیں۔میراایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں تینوں نافرمان ہیں۔میرا بیٹا بالکل بھی بات نہیں سنتا ، دل کرتا ہے گھر سے بھاگ جاؤں اور شوہر کو بھی کوئی فکر نہیں ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا یہ سب کیوں ہورہا، تربیت میں کہاں کمی رہ گئی میں چاہتی ہوں بچوں کی اچھی تر بیت ہو جائے ، وہ نیک ہو جا ئیں میں بہت پریشان ہوں ۔ اس کے لئے کوئی مجرب عمل بتا دیں ۔(زوبیہ ،لاہور)
2)السلام علیکم!میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے خاوند کی ساری زندگی نوکری میں گزری اور نوکری میں کوئی فائدہ نہیں ہوا ، میں چاہتی ہوں کہ ان کا کوئی ذاتی کاروبار ہو۔ انہوں نے کئی بار کوشش کی لیکن کاروبار نہ چل سکا اور تنگ آ کر چھوڑ دیا۔کوئی عمل یا وظیفہ بتا دیں جس سے ہمارا ذاتی مکان، ذاتی کاروبار اور رزق میں کشادگی ہو جائے۔( س،ر)
3)قارئین ہمارے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔ خاندان میں میرے تمام بہن بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں میں شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کی بیماری ہے۔ میں چاہتی ہوں مجھے اورمیرے گھر والوں کو اللہ کوئی دائمی مرض نہ لگائے ۔ اگر کسی کے پاس کوئی ایسا وظیفہ یا عمل ہو جس سے انسان بیماریوں سے بچا رہے خاص طور پر خاندانی بیماریوں سے بچا رہے تو ضرور بتا دیں۔میں سب کے لئے دعا کرتی ہوں اللہ سب کو صحت عطا فرمائے۔ آمین (نادیہ بشارت، سیالکوٹ)
4)السلام علیکم !میرے گھر اور خاص طورپر بیٹےپر کسی نے سخت بند ش لگائی ہے کہ وہ زندگی میں کامیاب نہ ہو سکے۔ بیٹا پڑھنے میں بہت لائق ہے۔ اچھا رزلٹ آیا جس کے بعد سے یہ بیمار ہو گیا۔ تب سے مکمل ٹھیک ہی نہیں ہوا پڑھائی میں دل نہیں لگتا،اکیڈمی جاتا تو اس کی سائیکل نہیں چلتی، راستے میں ہی خراب ہو جاتی ہے ، ایسا لگتا ہے کوئی اس کو کامیاب ہونے اور پڑھنے سے روک رہا ہے۔ (عذرا وسیم)
5)السلام علیکم! میری اہلیہ مجھ سے اور میرے سارے خاندان سے نفرت کرتی ہے ہر وقت مجھے اور میرے گھر والوں کو برا بھلا کہتی ہے۔ ہمارے درمیان میاں بیوی والاکو تعلق نہیں ہے۔ میںنے ہر طرح سے سمجھانے کی کوشش کر لی ہے لیکن وہ سمجھنے کو تیار نہیں، مجھے بتائیے میں کیا کروں کیا عمل کروں کہ ہماری طلاق ہونےسے بچ جائے(و،ا۔ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 563 reviews.