Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ماں اور بچہ موت کے منہ سے نکل آئے!۔۔۔درود پاک کی برکت سے

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

انسان اگر غور کرے تو اللہ نے دنیا کی ہر چیز میں سبق رکھا ہے جس سے انسان کو ئی حکمت کی بات سیکھ سکتا ہے۔ہماری زندگی میں بہت سے ایسے مواقع آتے ہیں جب اللہ ہمیں اپنی طاقت اور قدرت کا احساس دلاتا ہے، ایمان والوں کو ایسی نشانیوں سے مزید تقویت ملتی ہے۔میں نے بھی اپنی زندگی میں اللہ کی قدرت کے ایسے کچھ واقعات آنکھوں سے دیکھے ہیں۔ربیع الاول کی نسبت سے درود پاک کا ایک حیرت انگیزواقعہ لکھ رہا ہوں۔
کائنات کے راز
درود پاک کی عظمت تو ہر مسلمان کے دل میں ہے، مسلمان کا ایمان کمال تک اسی وقت پہنچتا ہے جب اس کے دل میں درود پاک کا عشق اور درود پڑھنے کی طلب ہوتی ہے۔درود پاک پڑھنے والے کی دنیا کی کوئی خواہش ادھوری نہیں رہتی۔ درودپاک پڑھنے والے کو رسول اللہ ﷺ کا خاص الخاص قرب ملتا ہے۔درود پاک پڑھنے والے کو روحانیت میں مقام اور بلندی ملتی ہے ۔اس پرکائنات کے وہ راز کھلتے ہیں جو کسی اور پر کھل ہی نہیں سکتے ۔ درود پاک کائنات کے خزانوں کی چابی ہے، درود پاک سے علم و حلم کے دروازے کھلتے ہیںا ور اللہ پاک انوکھے علوم عطا فرماتا ہے۔تمام اولیاء اور روحانی ہستیاںدرود پاک پڑھنے والے سے محبت کرتے ہیں، خوابوں میں ملاقات کرتے اور بشارتیں دیتے ہیں، درود پاک پڑھنے والے کی نظر سے پردے ہٹ جاتے ہیں اسے کشف ملتا ہے،اسے معرفت کے راز ملتے ہیں۔ درود پاک سے محبت کرنے والا کائنات کا سب سے خوش نصیب انسان ہوتاہے۔ درود پاک سے محبت کرنے والے کے سامنے دنیا کی ہر چیز مسخر ہو جاتی ہے، درود پاک پڑھنے والےکو سب سے بڑا انعام یہ ملے گا کہ اسے جنت میں نبی کریم ﷺ اور آل رسولؓ و اصحاب رسولؓ کا قرب ملے گا۔یہ ایک ایسا مبارک عمل ہے جس سے صرف آخرت ہی نہیں بلکہ دنیا بھی سنور جاتی ہے۔ درود پاک کی برکت کا آنکھوں دیکھا واقعہ پیش خدمت ہے ۔
بزرگ خاتون کی نصیحت نے زندگی بچا لی
ہمارے رشتہ دار میں ایک عورت حاملہ تھی۔ ان کی ڈلیوری کا وقت بھی قریب تھا۔ اچانک ان کا بلڈ پریشر بہت زیادہ ہائی ہو گیا، ساتھ ہی الٹیاں بھی شروع ہو گئیں۔ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے تو ڈاکٹر نے جواب دے دیا اورانہیں فوراً لاہور لے جانے کا مشورہ دیا۔ انہیں جھٹکے لگ رہے تھے اور ان حالت دیکھ کر کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ یہ زندہ رہیں گی۔ جب لاہور کے ایک بڑے ہسپتال میں لے کر پہنچے تو ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ماں اور بچہ دونوں کو خطرہ ہے ،ہم پوری کوشش کے بعد بھی کسی ایک کو بچا سکتے ہیں ، آپ لوگ دعا کریں ، اللہ اگر کوئی معجزہ کرے تو ہی کچھ ہو سکتا ہے۔
ہمارے ساتھ ایک بزرگ خاتون تھیں انہوںنے کہا کہ سب مل کر313 باردرود تنجیناپڑھیں۔سب نے درود تنجینا پڑھنا شروع کر دیا۔ ہم نے بھی ایک سو بار ہی پڑھا تھا کہ ڈاکٹر نے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں اور بچہ بھی نارمل ڈلیوری سے پیدا ہو ا۔ ماں اور بچہ دونوں خطرہ سے باہر ہیں ۔اللہ نے درودکی برکت سے خاتون کو نئی زندگی عطا کردی۔
نوٹ :درود تنجینا درود پاک کے کتابچوں میں عام مل جاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 560 reviews.