Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

علامہ لاہوتی سے دوستی کےبعد غمناک گھرانہ خوشحال

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم علامہ لاہوتی صاحب السلام علیکم!میرے سارے مسئلےآپ کےسات موتیوں کے وسیلے سےحل ہوئے ہیں۔
ہم چھ سال پہلے کرائے کے گھر میں شفٹ ہوئے تھے ، اس گھر میں آنے کے بعد ہم پر مصائب ٹوٹ پڑے۔اس گھر میں انتہا سے زیادہ نقصان ہوتے تھے۔ اس سے پہلے کئی گھروں میں رہ چکے تھے لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا تھا، کبھی مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ میںنے اپنی بہن سے بات کی تو وہ کسی بابا جی کے پاس جاتی تھی ۔ ان کے ذریعےپتہ کروایا انہوں نے یہ بتایا کہ آپ کے گھر میں تین چیزیں ایسی ہیں جو آپ کو مار دینا چاہتی ہیں۔ اگر آپ یہاں سے جانے کی کوشش کریں گے تو یہ چیزیں آپ کو جانے نہیں دیں گی۔ پہلے تو میں نے یقین نہیں کیا لیکن پھر مجھے احساس ہو گیا جب ہمارے گھر میںپیسے بالکل نہیں رہتے تھے ، جہاں کہیں پیسے رکھتے چاہے لاک میں رکھیں، وہاں سے غائب ہو جاتے ، رزق بالکل ختم ہو چکا تھا۔ فقیروں جیسا حال ہو چکا تھا، گھر کی کوئی چیز پوری نہیں ہوتی تھی۔ گھر کے حالات کی وجہ سےبچے حدسے زیادہ بد تمیز ہوگئے ۔ خاوند مجھ سے اور بچوں سے بات کرنا گوارا نہیں کرتے تھے ، لڑائیاں بہت بڑھ گئیں۔
نہ گھر میں رہ سکتے نہ چھوڑ سکتے
اگر گھر چھوڑنے کی کوشش کرتے تو کوئی نہ کوئی مسئلہ آجاتااور کوئی چیز خواب میں آکر کہتی ہے تم یہ گھر نہیں چھوڑ سکتے ہیں اور مجھے ان بابا جی کی بات یاد آجاتی جنہوںنے کہا تھا کہ کوئی چیزیں ایسی ہیں جو تمہیں اس گھر کو چھوڑنے پر مار دیں گی یعنی گھر سے جانے نہیں دیں گے ۔ ہم ہر طرف سے بے بس ہو چکے تھے ، اس گھر میں رہ کر زندگی تنگ ہو چکی تھی اورگھر کو چھوڑ بھی نہیں سکتے تھے ۔گھر میں فاقے اور بچوں کی فیس کے بھی پیسے نہیں تھے۔ کسی نے میرے شوہر کو عبقری رسالہ دیا، شوہرنے تو نہیں پڑھا گھر میں لا کر رکھ دیا میںنے پڑھا اور اس میں سے دیکھ کر اپنے مسائل کے لئے آپ کو خط لکھا اور سات موتیوں والا کوپن پُر کر کے خط کے ساتھ بھیجا تھا۔آپ نے میرے لئے خاص اعمال میرے نام اور حالات کے مطابق تلقین کیے، جیسے ہی یہ اعمال شروع کیے پہلے دن ہی اس کے کمالات نظر آنا شروع ہو گئے۔پھر اکثر خواب میں دیکھتی کہ آپ مجھے کسی نہ کسی مسئلے سے نکال رہے ہیں اور اگر کوئی چیز مجھے خواب میں ڈراتی ہے تو میں آپ کو ہی آواز دیتی اور کہتی کہ علامہ لاہوتی کا میرے سر پر ہاتھ ہے اور وہ چیز غائب ہو جاتی۔ ایک ہفتہ کے اندر گھر کے غمناک حالات خوشحالی میں بدل گئے۔ دوبارہ ہمیں کسی چیز نے تنگ نہیں کیا اورہمارا ہر مسئلہ حل ہوا اور زندگی میں سکون آ گیا ہے۔ (سمیرا رفاقت، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 556 reviews.