محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے آج سے آٹھ نو سال قبل آپ کا انمول خزانہ ملا تھا۔ اس عمل نے میری زندگی کی بہت بڑی پریشانی دور کر دی ۔ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ 1999 ء میں پسند کی شادی ہوئی ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہلے آٹھ سال بے حد خوشگوار اور قابل رشک گزرے ۔ اللہ نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں عطا کیں ۔
اچانک ساری خوشیاں لٹ گئیں
2007ء میں اچانک میری بیوی کا ذہنی توازن خراب ہو گیا اور وہ بلا وجہ مجھ سے طلاق مانگنے لگی ، مجھ پر دوسری شادی کا الزام لگانے لگی۔آخر میری بیوی مجھے چھوڑ کر اپنے گھر چلی گئی۔ وہ وہاں اپنے ماں باپ کے ساتھ رہنے لگی اور میں اسے ہر ماہ خرچہ بھیجتا رہا لیکن وہ بضد تھی کہ اس نے میرے ساتھ نہیں رہنا، میری بیوی کہنے لگی کہ میرے اندر کوئی چیز ہے میں اس سے شادی کروں گی کیونکہ وہ خواب میں مجھے بنگلہ گاڑی سونا پیسے وغیرہ دکھاتے ہیں لہٰذا مجھے طلاق چاہیے، عامل حضرات اور کئی علماء نے کہا کہ اس عورت پر طلاق والا جادو ہے، اس کا حل بہت مشکل ہے۔ میںنے اس کے علاج کے لئے لاکھوں روپے عاملین کو دیے لیکن سب بے سود ، ڈاکٹر اور سائیکالوجسٹ نے اس کو شیز وفرینیا جیسا مہلک مرض قرار دیا جو کہ تقریباً لا علاج ہے۔
آخر ایک دن میرے ایک دوست نے مجھے انمول خزانہ لا کر دیا، میں نے انمول خزانہ نمبر 1 صبح و شام 21 مرتبہ پڑھا جبکہ انمول خزانہ نمبر 2 لاکھوں کی تعداد میں پڑھ چکا ہوں اور اب بھی پڑھ رہا ہوں ۔ انمول خزانہ نمبر 2 میں روزانہ پانچ ہزار کی تعداد میں پڑھ لیتا ہوں۔ اس انمول خزانے نے وہ کمال کیا کہ میں بھی حیران میرےگھر والے بھی حیران میرے سسرال والے بھی حیران ہو گئے ، وہی بیوی جو کہ ہر وقت طلاق مانگتی تھی ، اس پر جو چیزیں حاوی تھیں سب ختم ہو گئیں اور میری بیو ی نے اپنے گھر والوں کو کہا کہ میںنے اپنے شوہر کے پاس جانا ہے، انہوںنے مجھ سے رابطہ کیا اور خود میری اہلیہ کو چھوڑ کر گئے ۔ اب اسے کوئی مسئلہ نہیں ہے اب پہلی کی طرح خوشحال رہ رہی ہے۔(شرافت، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں