Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

تھکاوٹ سے چُور جسم 1 کپ سےپر سکون

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا یہ مسئلہ تھا کہ میں جب بھی اپنی ہمت سے بڑھ کر کوئی کام کرتا تو گھر تھکا ٹوٹا آتا اور جسم کی حالت یہ ہوتی کہ پورا جسم درد سے بھرا ہوا ہوتا تھا۔ آنکھوں میں درد سر میں خصوصاً ٹانگوں کی پنڈلیوں اور کندھوں میں تو بے تحاشہ درد ہوتا، تو میںنے آپ کی محفل میں ہلدی کے کمالات سنے، اس کو استعمال کرنے کا ارادہ کیا۔جب ایسی صورتحال میں مبتلا ہوتا اور میرا جسم درد سے بھرا ہوا ہوتا تو میں گھر میں نیم گرم دودھ کر کے اس میں ایک چنے کے برابر ہلدی ملا کر گرم گرم دودھ چھوٹے چھوٹے گھونٹ پی کر لیٹ جاتا ہوںتو پانچ منٹ میں نیند آ جاتی ا ور صبح میں بالکل ترو تازہ اور چاق و چوبند اٹھتا ہوں یہ ٹوٹکہ میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔
طاقتور بننے کا قدرتی کیپسول
اس ٹوٹکے سے مجھے تھکاوٹ دور ہونے کے علاوہ جو کمال ملا وہ بہت حیرت انگیز تھا۔ میںنے چند دن میں محسوس کیا جو کام میں پہلے بڑی مشکل اور طاقت لگا کرکیا کرتا تھا وہ کام اب بہت آسانی سے کر لیتا ہوں۔ میرے جسم میں طاقت اتنی زیادہ ہو گئی تھی کہ مجھے خود بھی یقین نہیں ہورہا تھا۔ جسم میں صحت اور تندرستی بہت بڑھ گئی تھی۔یہ قدرتی ٹانک طاقت کا بےبہا خزانہ ہے۔ وزنی چیزیں اٹھانا اب میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے، میری ہڈیاں مضبوط میری کمر مضبوط میرا حافظہ مضبوط ہو گیا ہے، ہلدی دودھ کا نسخہ آب حیات ہے۔(شاہد، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 549 reviews.