محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! معاش کے سلسلے میں میرے والد صاحب بیرون ملک رہتے ہیں ۔وہاں انہیں عبقری کے طبی روحانی ٹوٹکوں سے بہت فائدہ ہوتا، جس کے بارے میں وہ خود ہمیں بتاتے ہیں۔ایک مرتبہ انہوںنے عجیب واقعہ بتایا ۔
جناتی مخلوق سے محفوظ
میرے والد وہاں معدنی ذخائر میں کام کرتے ہیں،ایک مرتبہ ایک غار میں کام کررہے تھے ، کام کے دوران گہرائی میں غار میں جانا پڑتا تھا، جو جاتا تھاوہ ڈرتا تھا اور کہتا تھا کہ اندر کوئی غیر مرئی چیزیں ہیں ،وہاں جانے سے کئی لوگوں کی موت بھی واقع ہوچکی تھی۔ میرے والد سورہ کافرون پڑھتے گئے ا ور اس غار میں داخل ہو گئے۔ الحمد للہ میرے والد صاحب کی حفاظت ہوئی اور خیر و عافیت سے کام مکمل کر کے واپس آگئے۔دیکھنے والے سب حیران رہ گئے، یہ سب قرآن پاک کی برکتوں اور سورہ کافرون کی بدولت ہوا ہے۔
منزلیں آسان ہو گئیں
اس کے علاوہ وہاں کسی بھی کام کے لئے ٹرین سے سفر کرنا پڑتا ہے اور کئی دفعہ رش بھی ہوتا ہے ۔والد صاحب سورہ الم نشرح پڑھتے ہیں تو ان کی ٹرین فوری آ جاتی ہے اور رش میں ہوں تو رش کم ہو جاتا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کئی بار ایسا ہوا کہ کوئی سواری نہیں ہوتی تو سورہ الم نشرح پڑھنے سے کوئی غیبی نظام بن جاتا ہے اور سواری مل جاتی ہے۔ میرے لئے نئے راستے کھل جاتے ہیں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں