Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

نسلیں کبھی معذور اور اپاہج نہ ہوں گی

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !جس انسان کا کوئی راہنما نہ ہو جو اسے سچی راہیں بتائے اور ان پر چلنا سکھائے تو وہ زندگی بھربھٹکتا رہتا ہے ۔ جن پر اللہ کا کرم ہو جاتا ہے انہیں کوئی سچا راہنما مل جاتا ہے ورنہ کچھ لوگ اپنا وقت پورا کر کے دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ میری دل سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہر انسان کو دنیا آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔ میرے دل سے یہ دعا اس لئے نکلی ہے کہ میں نے خود بہت بھٹکی ہوئی زندگی گزاری ہے اب مجھے اللہ کے فضل سے تسبیح خانہ کا سچا در نصیب ہوا ہے۔آج کے دور میں ہر کسی کو دنیا سے ہی مطلب ہے اور آپ نے ہمیں دنیا اس انداز سے دی ہے کہ ہمیں اللہ اور اس کے حبیبﷺ سے جوڑ دیا ہے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی غلاموں میں شامل ہونے کی سعادت بخشی ہے۔ میرے ہاں بچے کی ولادت ہوئی تو وہ ابنارمل بچہ تھا جو کچھ دن بعد فوت ہو گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ آپ کا ہر بچہ ابنارمل ہی پیدا ہو گا ۔ میں بے حد پریشان تھا  مجھے اس وقت کسی نے عبقری رسالہ دیا۔ رسالہ پڑھتے ہوئے میری نظر سےایک تحریر گزری جس میں ہجویری محل کے روحانی نظام کا تذکرہ تھا ، میںنے فیصلہ کیا کہ میں اس جگہ ضرور جاؤں گا۔ مجھے امید تھی کسی اللہ والے نے یہ روحانی نظام بنایا ہے اس سے میرا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ مصروفیت کی وجہ سے کچھ دن نہ جا سکا، ایک دن دل پر اتنی اداسی چھائی اور میں سوچوں میں گم تھا کہ کیا میں کبھی باپ نہیں بنا سکتا میر ی نسل آگے نہیں بڑھ سکتی مجھے صحت مند اولا د نہیں مل سکتی ، اللہ کے خزانوں میں کیا کمی ہے ۔ میںاس دن کسی کو بتائے بغیر سیدھا ہجویری محل پہنچ گیا ، وہاں ایک انوکھا روحانی نظام دیکھ کر بہت تعجب ہوا ، میں نے وہاں خدمت والوں سے پوچھ پوچھ کر اعمال کیے اور برکت کے لئے کچھ دیر صفائی کی خدمت میں حصہ ملایا۔ جب میں واپس آیا تو دل میں ایک تسلی اور اطمینان تھا کہ بس اللہ پاک نے تیرے لئے فیصلہ کر دیا۔ میں گھر آیا ،پھر زندگی معمول کے مطابق گزرتی رہی پھر اللہ نے اولاد کی امید لگا دی۔ جب بھی میرے دل میں کوئی خوف آتا کہ اولاد ابنارمل ہو ئی تو کیا ہو گا تو فوراً میرے اوپر ایک سکون کی تجلی پڑتی اور میں بالکل مطمئن ہو جاتا۔ ڈلیوری سے کچھ دن پہلے بھی میں ہجویری محل گیاوہاں روحانی اعمال، نقش پر حاجات لکھنے کا عمل اور خدمت بھی کرکے آیا۔ اللہ نے جب مجھے اولاد دی تو وہ مکمل صحت مند تھی۔ میںنے شکرانے کے نفل پڑھے۔میرے دل میں تسبیح خانے کی عقیدت پیوست ہو گئی ، اب میرا بچہ دو سال کا ہے، اسے بھی اپنے ساتھ ہجویری محل لے کر جاتا ہوں۔ وہاں اعمال اور ہلکی پھلکی خدمت کرتا ہوں ۔اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر جمعرات تسبیح خانہ روحانی محفل میں شامل ہوتاہوں ۔ ہمیں یہاں سے زندگی کا حقیقی مقصد سمجھ آیا ہے، اللہ اور اس کے حبیبﷺ کے وعدوں کا یقین ملا ہے۔(عبد الرحمٰن، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 547 reviews.