محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!زندگی میں آنے والی مسلسل آزمائشوں اور پریشانیوں کی وجہ سے میں سخت ڈیپریشن اور ذہنی پریشانیوں کا شکار ہو چکی تھی۔دماغ ہر وقت الجھا رہتا‘کچھ زخم زندگی نے ایسے دئیے تھے جو ایک پل بھی ذہن سے نہ نکلتے تھے‘ ہر وقت سردرد کی تکلیف میں مبتلا رہتی تھی۔ایسے لگتا تھا جیسے میں بہت جلد پاگل ہوجائوں گی۔میں مسلسل کئی گھنٹے رویا کرتی‘زندگی کی کچھ تلخیوں کو سوچ سوچ کر بے حال ہو جاتی اور اسی وجہ سے مجھ سے کوئی بھی کام ٹھیک طریقہ سے نہیں ہوتا تھا۔
غموں اور پریشانیوں میں امید کی لہر
اسی دوران عبقری سوشل میڈیا پر ایسے مسائل سے نجات کا آپ کا ایک طبی نسخہ قہوہ کے بارے میں پڑھا۔سخت حالات کی وجہ سے نوکری کرنے پر مجبور تھی‘چناچہ میں یہ قہوہ بنا کر دفتر لے جاتی اور دن میں وقفہ وقفہ سے اسے پیتی رہتی۔جب اس قہوہ کا پہلا گھونٹ پیا پہلی بار پیا تو دل و دماغ کو ایسا سکون ملا جسے بیان نہیں کر سکتی۔جسم اور سر بھاری محسوس ہوتا تھا چند بار پینے سےایسے محسوس ہوا جیسے میرے سراور جسم میں کوئی لہر سی دوڑی، جس نے ہلکا پھلکا اور اتنا پُرسکون کر دیا کہ میں مطمئن ہو گئی۔برسوں کے بعد زندگی میں اتنا چین و سکون نصیب ہوا۔جب ایک کپ پی لیا تو ساری ذہنی پریشانیاں‘ ڈیپریشن اور بے چینی ایسے ختم ہوئی جیسے کسی قسم کا کوئی مسئلہ تھا ہی نہیں۔اس قہوہ کی خوشبو اتنی زبردست ہے کہ دفتر میں باقی لوگوں نے بھی پینا شروع کر دیا اور سب اس کےدلدادہ ہو گئے۔اگر یہ قہوہ مجھے کچھ عرصہ مزید نہ ملتا تو یقیناً اب تک میں پاگل ہو چکی ہوتی۔اس قہوہ کی وجہ سے مجھے ایک نئی زندگی ملی۔اب الحمدللہ پُرسکون اور مطمئن ہوں‘ آزمائشو ں اور تلخیوں میں جینے کا حوصلہ ملا ہے۔ لوگوں کے ساتھ میرا رویہ بھی بہت مثبت ہو گیا ہے‘الحمدللہ اب سکون کی زندگی گزار رہی ہوں۔
جینے سے جی بھرچکا ہے تو میرا مشورہ مان لیں
آخر میں قارئین سے بھی یہی درخواست کروں گی کہ اگر آپ بھی زندگی میں آنے والی آزمائشوں‘ پریشانیوں اور تلخیوں کی وجہ سے زندگی سے اکتا چکے ہیں‘ جینے سے دل بھر گیا ہے تو اس قہوہ کو بنا کر ضرورپئیں‘ ان شاءاللہ آپ ذہنی طور پر پُرسکون اور مطمئن ہو جائیں گے‘آزمائشوں اور مسائل سے نمٹنے کا حوصلہ اور ہمت پیدا ہو گی۔میری طرح آپ بھی شیخ الوظائف صاحب کو دن رات دعائیں دیں گے۔ قہوہ بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
ھوالشافی :لونگ چار عدد‘دار چینی کے دوبڑے ٹکڑے‘عناب 12 عدد‘ منقیٰ 8 سے 12 عدد۔ ان تمام کو ہلکا کوٹ کر چار کپ پانی میں ڈال کر رات بھر ڈھانپ کر رکھ دیں۔صبح پانی سمیت ان تمام اجزاء کو اتنا پکائیں کہ پانی اڑھائی کپ رہ جائے۔پھر اسے چھان کر کسی بوتل یا کپ وغیرہ میں ڈال لیں۔ایک کپ میں آدھا لیموں نچوڑ کر بغیر میٹھا شامل کیے پئیں۔لاجواب ذائقہ اور صحت کا بے مثال خزانہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں