قارئین!عبقری ہر ماہ ایسے طاقتور روحانی اعمال دے رہا جس کی برکت سے آپ سارا سال سورج اور چاند گرہن کے اثرات سے حفاظت میں رہیں گے اور محض اللہ کے نام کی برکت سے‘سارا سال‘وبائیں‘آفات و بلیات ان شاءاللہ آپ کے قریب نہیں آئیں گی۔2024ءکے سورج‘ چاند گرہن کے اثراتِ بد سے محفوظ رہنے‘ اپنی نسلوں کو محفوظ رکھنے‘ گھر کاروبار کو محفوظ رکھنے کیلئے اور نحس لمحات سے حفاظت کے لئے یہ عمل ماہ ستمبر 2024ء کیلئے چنا گیا ہے۔
دوران چاند گرہن میں کرنے والے خاص عمل
اس ماہ 18 ستمبر 2024ء کو چاند گرہن لگے گا جس کی تفصیل درج بالا تحریر میں بتا دی گئی ہے۔اس دوران درج ذیل اعمال کریں۔
برکت اور حفاظت:ایک بوتل میں پانی لیں‘بوتل کا ڈھکن کھلا رکھیں اور اول و آخر درود پاک کے ساتھ سترہ مرتبہ سورئہ فلق اور سترہ مرتبہ سورئہ ناس پڑھ کردم کردیں۔اس عمل کو گھر کھانے اور پینے کی چیزوں میں استعمال کریں اور گھر کی دیواروں پر چھڑکائو کریں۔عمل کا ہدیہ:اس ماہ قریبی مسجد کے پانی کا بل ادا کردیں یا کسی جگہ پر نلکا لگا دیں‘کسی سفید پوش کے گھر پانی کا بل دے دیں یا حسب توفیق لوگوں کو سبیل کے ذریعے ٹھنڈا میٹھا پانی پلا دیں۔
دوران چاند گرہن دعائے حزب البحر کے اسمائے الحسنیٰ یَااَللّٰہُ یَا عَلِیُّ یَا عَظِیْمُ یَا حَلِیْمُ یَا عَلِیْمُ کو 140 مرتبہ اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ پڑھیں‘اس دوران اپنی پریشانیوں‘مشکلات اورہر قسم کے مسائل کا تصور رکھیں۔عمل کے بعد سات عدد جنس مثلاً گندم‘جوار‘مکئی‘باجرہ‘ جو‘چاول‘مونگ کی دال وغیرہ ہر ایک حسب توفیق لے کر آپس میں ملا لیں اور پھر پرندوں یا قبرستان میں سات قبروں پر ڈال دیں۔یہ ہدیہ پورے گھر کے لئے ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں