Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بیٹی کا پیدائشی مرض ٹھیک ہو گیا!

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، مجھے عبقری سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ میری بیٹی جب سے پید اہوئی ہے اس کو بہت ساری الرجیاں ہیں‘ اب وہ 18سال کی ہو چکی ہے لیکن ابھی تک اس کا علاج نہ ہوسکا۔ اُس کی الرجی کے لیے 2انجیکشن ہیں۔ اگر اس کو بہت زیادہ مسئلہ ہوجائے تو اُس کا اندر سوج جاتا ہے اور اُس کی سانس بند ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، سب سے پہلے اُس کے گلے میں خراش شروع ہوتی ہے‘ پھر یہ انجیکشن لگانے سے عارضی آرام ملتا ہے۔ رمضان شروع ہونے میں دو دن تھے اور میری بیٹی کو الرجی نکل آئی‘ میری ایک جاننے والی خاتون نے مجھے عبقری کا یہ نسخہ بتایا۔ ھوالشافی:سوکھا دھنیا، پودینہ سوکھااور زیرہ50,50گرام لے کران سب کا پائوڈر بنا کر ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔ میں نےیہ نسخہ بنا کر بیٹی کو دیالیکن میں نے جلد ی میںپائوڈر نہیں بنا یا تھا بلکہ ویسے ہی یہ تینوں چیزیں مکس کرکے استعمال کروائی تھیں۔ بیٹی نے بتایا کہ اُس کی خارش کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔چند دن استعمال کرنے سے الحمدللہ وہ ٹھیک ہوگئی۔یہ بظاہر معمولی سا نسخہ جو کہ گھر میں عام استعمال ہونے والی چیزوں سے تیار ہو تا ہے، میری بیٹی کی پیدائشی بیماری اس سے ٹھیک ہو گئی۔ہم سب گھر والوں کے لیے یہ ایک معجزہ تھا۔ ہم اس کے لئے کہاں نہیں گئے اور کس ڈاکٹر سے علاج نہیں کرویا لیکن کسی سے بھی اس کا علاج نہ ہو سکا ، ہمیں کہیں تسلی اور اطمینان نہ ملا ، اس کے ساتھ ہی ہم نے 313مر تبہ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ  آپ کو ہدیہ کیا ۔اس سے علاج میں بہت مدد ملی ۔عبقری کو اللہ ہمیشہ اس خدمت خلق کے لئےقبول کیے رکھے۔آمین۔(رباب، کراچی )

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 542 reviews.