محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میری بیٹی اٹھرا کے مرض میں مبتلا تھی‘اسے کئی بار امید لگی‘اولاد بھی ہوتی مگر بچے فوت ہو جاتے۔خوش قسمتی سے شوہر اچھا ملا انہوں نے اس متعلق کبھی ناگواری کا اظہار نہ کیا۔انہوں نے ملک کے معروف ہسپتالوں اور اسپشلسٹ ڈاکٹروں سے بھی علاج کروایامگر اس کے باوجود بھی مسئلہ حل نہ ہو سکا۔بیٹی مایوس ہو چکی تھی کہ کبھی وہ بھی ماں بنے گی مگرا ن حالات میں داماد حوصلہ دیتے رہتے۔وقت گزرتا گیا ‘شادی کے تقریباً چھ سال بعد شوہر کے رویہ میں بھی تبدیلی آنا شروع ہو گئی۔گھر میں نوک جھوک ہونا شروع ہو گئی۔تحقیق کروانے پر معلوم ہوا کہ شوہر کےدفتر میں کوئی عورت ہے جس سے وہ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں مگر اس خاتون کے بارے میں لوگوں کی اچھے رائے نہ تھی۔جب مجھے اس سارے معاملہ کی خبر ملی تو بہت پریشان ہوئی۔کچھ دنوں بعد بیٹی جب گھر رہنے کے لئے آئی تو اسے تسبیح خانہ لاہور میں موجود گوشہ طلسمات میں لے کر گئی۔وہاں جا کر کھجور کے تنے والا عمل‘چرخہ ‘بندش توڑ تالے والا عمل اور باقی تمام اعمال بھی کیے۔ٹھیک ایک ہفتہ بعد بیٹی کے شوہر پر نامحرم کے عشق کی بندھی پٹی اتر گئی اور وہ راہ راست پر آگیا۔بیٹی کی نیت سے تسبیح خانہ شب جمعہ کی محفل میں حاضری دیتی رہی اور گوشہ طلسمات میں موجود اعمال بھی کرتی رہی جس کی برکت سے بیٹی کو اللہ تعالیٰ نے صحت مند بیٹا عطا کیا ‘آج وہ اپنے گھر میں خوشحال زندگی گزار رہی ہے۔(شمیم بی بی‘ گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں