Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2010ء

رشتوں کے لیے شبانہ فردوس‘ لاہور۔ فوزیہ طاہر‘ صفورا کراچی‘ عنبرارم حیدرآباد‘ معصومہ لطیف‘ حنااشرف‘ گلنار‘ مصباح انجم‘ لبنیٰ۔ملک طاہر جواب:۔ آپ تمام خواتین نماز مغرب کی سنتوں کے بعد نفل ادا کریں تو ہر رکعت میں الحمدشریف کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔ سلام پھیرنے کے بعد اول و آخر گیارہ‘ گیارہ بار درودشریف کے ساتھ اکتالیس مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر بچوں اور بچیوں کی شادی کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل 40 روز جاری رکھیں۔ ناغے کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں مضبوط اعصاب میں ایک کمپنی میں ایمانداری اور ذمہ داری سے ملازمت کے فرائض انجام دے رہا ہوں۔ کچھ لوگوں نے میرے خلاف پس پردہ محاذ بنارکھا ہے۔ مجھے ان لوگوں کے منفی رویہ سے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ذہن کو ہروقت حاضر رکھنے کی کوشش میں بہت حساس ہوگیا ہوں۔ چھوٹی اور معمولی باتوں کا بہت اثر لے لیتا ہوں۔ (علی عمران، سندھ) جواب: صبح نہار منہ اور شام کو ایک ایک گلاس پانی پر 21 بار بسم اللہ شریف پڑھ کر دم کریں اور شمال رخ ہوکر یہ پانی تین گھونٹ میں پی لیں۔ یہ عمل انیس دن جاری رکھیں اس طرح کہ آخری دن یعنی انیسویں دن صبح شام اکیس بار کے بجائے پندرہ پندرہ بار بسم اللہ شریف پڑھی جائے۔ کام بگڑ جاتا ہے میرے شوہر سرکاری ملازم ہیں۔ میں بھی سکول میں ملازمت کرتی ہوں جو گھر سے دور ہے جس کی وجہ سے بہت دور کا سفر کرکے روزانہ آنا جانا پڑتا ہے۔ شوہر کی تنخواہ میں گھر کا گزارہ بمشکل ہوتا ہے۔ شوہر کے بڑے بھائی بیرون ملک ہیں اور انہیں وہاں بلوانے کی بہت کوششیں کررہے ہیں لیکن شوہر کا کام بنتے بنتے بگڑ جاتا ہے۔(فرحت جہاں، پشاور) جواب: نماز عشاءکے بعد 41 بار سورہ طلاق کی آیت نمبر 2 اور 3 اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر خیروبرکت اور معاشی رکاوٹوں کے دور ہونے کی دعا کیا کریں۔ صدمہ دو سال قبل میری قریبی عزیزہ کا انتقال ہوگیا جو مجھے بہت چاہتی تھیں۔ اس صدمے سے میری نیند اور دلی سکون رخصت ہوگیا۔ گھبراہٹ اور بے چینی نے گھیرلیا۔ اس کے بعد یہ حال ہوگیا کہ کسی کی بیماری کا سنتی ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ مجھے ہی یہ بیماری ہے۔(رخشندہ، حیدر آباد ) جواب: بہن پریشان نہ ہوں ہر نماز کے بعد پندرہ منٹ تک یَاحَفِیظُ یَاسَلَامُ پڑھتی رہا کریں الحمدللہ آپ کی بے چینی او ر رکاوٹیں باآسانی حل ہوجائیں گی۔ یقین کامل کے ساتھ عمل کریں ۔ یتیم لڑکی میں اپنے رشتے کی طرف سے فکرمند ہوں کیونکہ اب تک کوئی رشتہ نہیں آیا۔ بہت مایوس ہوچکی ہوں۔ برے خواب بھی آتے ہیں اکثر خواب میں ایک بوڑھے شخص کو دیکھتی ہوں جو مجھے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ نماز میںیکسوئی باقی نہیں رہی۔ جواب: نماز فجر کے بعد سورہ نساءکی پہلی آیت اکیس بار اور نماز عشاءکے بعد اسم یَا اَللّٰہُ یَالَطِیفُ 101 بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں۔ مایوس نہ ہوں اللہ کی ذات پر بھروسے کو قائم رکھیں۔ انشاءاللہ آپ کے حالات میں بہتری آجائے گی مسلسل دعا کرتی رہیں۔(نگین اقبال ،لاہور) کام میں رکاوٹ تعلیم اور ملازمت میں اپنے سلسلہ تعلیم کی طرف سے متفکر ہوں۔ چاہتا ہوں کہ پڑھائی کا سلسلہ جو رک گیا ہے پھر سے جاری ہوجائے۔ میں نے ایک نجی فرم میں بطور اکاونٹنٹ ملازمت شروع کی ہے۔ چاہتا ہوں کہ اس شعبے میں میری صلاحیت بھرپور طور پر کام کرے۔ میرے کاموں میں اکثر رکاوٹ رہتی ہے اور معاشی طور پر بھی پریشانیاں ہیں۔ (سلمان، فیصل آباد ) جواب: آپ کیلئے یاحیی یا قیوم کا ورد مناسب ہے۔ آپ نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد 101 بار یَاحَیُّی یَاقَیُّومُ کا ورد کیاکریں۔ رات سونے سے پہلے اندھیرے میں بیٹھ کر اندازاً دس منٹ تک ان اسماءکو متواتر پڑھنے کے بعد کسی سے بات کیے بغیر سو جائیں۔ بفضل الٰہی ہر معاملے میں آسانیاں قدرت کی طرف سے فراہم ہوں گی۔ بیماریوں کا گھر میر اخاندان آٹھ افرا د پر مشتمل ہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی بیمار رہتاہے ۔ علا ج اور احتیا ط کے با وجود کچھ عرصہ بعد کسی نہ کسی کو کوئی تکلیف لا حق ہو جا تی ہے ۔ میری تنخو اہ بہت زیا دہ نہیں ہے اور آدھی سے زیا دہ تنخواہ دوا اور بیما ری کے اخراجات میں ختم ہو جا تی ہے ۔ والدصاحب تو اب مستقل مریض بن گئے ہیں ۔ گھریلو پریشانیو ں کی وجہ سے ہر وقت دماغ الجھا رہتا ہے ۔ نو کری پر ہو تا ہو ں تو گھر کا خیال گر د ش کر تا رہتا ہے اور بے چین ہو کر گھر آتا ہو ں تو گھر کی فضا سے طبیعت بوجھل ہو جا تی ہے۔ ( الٰہی بخش ابڑو ، شکا ر پو ر ) جوا ب: چلتے پھر تے اٹھتے بیٹھتے ہر وقت دل ہی دل میں یَاسَلَامُ کا ورد کیا کریں۔ گھر کے تمام افرا د صبح و شام پانی پر تین مر تبہ یا سلام دم کر کے پی لیا کریں ۔ چھوٹے بچو ں کو کوئی بڑا شخص دم کرکے پانی پلا سکتا ہے ۔ وظیفے کی مدت 90دن ہے ۔ انشا ءاللہ حالات میں بہتر ی پیدا ہو جائیگی۔ شریک حیات شادی کو سات سال ہوگئے ہیں‘ اس عرصے میں شوہر کی بھرپور توجہ سے محروم ہوں۔ ان کا رویہ میرے ساتھ شریک حیات کا نہیں ہے۔ ان کے گھر والے بھی مجھے کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ گھر کا ہر فیصلہ میری ساس کی مرضی سے ہوتا ہے۔ کبھی تو یوں لگتا ہے کہ میں صرف گھر کے کام کاج کیلئے ہوں اور میری کوئی حیثیت نہیں ہے۔ میرے گھر والوں کو بھی اہمیت نہیں دیتے۔ اپنے گھر والوں پر بڑی سے بڑی رقم خرچ کردیتے ہیں لیکن میرے لیے یا بچوں کیلئے ان کے پاس رقم نہیں ہوتی حالانکہ وہ معاشی طور پر بہت مضبوط ہیں۔ (ثمرہ فردوس، مظفر گڑھ) جواب: بہن پریشان نہ ہوں نماز عشاءکے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ 41بار بسم اللہ شریف اور نماز فجر کے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ 101 بار یَااَللّٰہُ یَاکَرِیمُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پردم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیرلیا کریں۔ اس وظیفے پر کم از کم 90 دنوں تک عمل کریں۔ مختلف شکلیں میں ایک تعلیم یافتہ اور مضبوط اعصاب کی مالک عورت ہوں۔ نہ جانے میرے ساتھ کیا ہورہا ہے کہ عجیب و غریب احساسات و خیالات سے دوچار ہوں۔ مجھے مختلف اشیاءمیں عجیب و غریب شکلیں دکھائی دیتی ہیں۔ جہاں دیکھتی ہوں وہاں ایک شکل سی دکھائی دیتی ہے کبھی عورت اور کبھی کسی جانور کا چہرہ دکھائی دینے لگتا ہے۔ پورے دن جسم پر دباو سا محسوس ہوتا ہے اور رات کو خواب بھی منتشر اور پریشان کن دیکھتی ہوں۔ (رعناالیاس، شیخو پو رہ ) جواب: علی الصبح کسی کھلی ہوادار جگہ پر بیٹھ کر آہستگی سے گہری سانس لیں اور نکالا کریں۔ اس عمل کو 11 بار کریں اور بعدازاں پانی پر 100بار یَارَبُّ یَارَحِیمُ دم کرکے پی لیا کریں۔ غذا میں تیز نمک کے استعمال سے پرہیز کریں۔ انشاءاللہ ان احساسات کا غلبہ ختم ہوجائے گا۔ شادی اور مذہبی اقدار میں آپ کا ماہنامہ عرصہ سے پڑھ رہی ہو ں لیکن آج قلم اٹھانے پر مجبور ہوگئی ہوں۔ میں ایک ادارے میں اہم عہدے پر فائز ہو ں ۔ میرے کئی رشتے آئے لیکن چند وجو ہا ت کی بنا ءپر طے نہ ہوسکے۔ میں نمازِ پنجگانہ کی پابند ہوں اور زیادہ وقت عبادت میںگزارتی ہوں۔ میںچاہتی ہوں کہ میری شادی ایسے گھرانے میں ہو جو مذہبی اقدار کا حامی ہو۔ میں جس جگہ شادی کی خو اہش مند ہوں اس لڑکے کے والدین خاندان سے باہر شادی نہیں کر نا چاہتے جبکہ ہم دو نو ں والدین کی رضا مندی سے یہ رشتہ کرنا چاہتے ہیں ۔ مجھے اللہ کے کلام پر بڑا یقین ہے کوئی وظیفہ تلقین کر دیں تا کہ یہ معاملہ خو ش اسلو بی سے طے ہو جائے ۔ (ف ۔ حیدر آباد ) جو اب : رات کو سونے سے پہلے اول آخر گیا رہ گیا رہ بار درود شریف کے ساتھ تین سو مرتبہ ”یَاوَھَّابُ“ کا ورد کریں اور آنکھیں بند کرکے لڑکے کا تصور کرکے دم کردیں۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے مسئلے کے لیے دعا کریں۔ وظیفے کی مہلت90 دن ہے۔ ناغے کے دن شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔ نفسیا تی مسئلہ کافی دنوں سے میری طبیعت خرا ب رہتی ہے۔ کبھی کھانسی آنے لگتی ہے اور چند دنو ں کے بعد پیٹ میں بائیں طر ف درد محسو س ہو تاہے ۔ دوا بھی استعمال کر رہاہوں لیکن فائدہ نہیں ہو تا ۔ کام کرنے کو دل نہیں چاہتا ۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تم نفسیا تی مریض ہو ۔کہیں کسی نے جا ودو وغیرہ تو نہیں کرا دیا ؟ (محمد لطیف ، آزاد کشمیر ) جو اب: صبح سویرے سورج نکلنے سے پہلے شمال کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوجائیں اور پیرو ں سے چپل وغیرہ اتار دیں ایک مر تبہ یَاحَفِیظُ پڑھ کر ہا تھو ں پر دم کر کے چہرے پر پھیر لیں ۔ پھر اندازاً تین منٹ تک آنکھیں بند کیے خاموش کھڑے رہیں ۔ پھر ایک مر تبہ یَاحَفِیظُ پڑھیں ، ہاتھوںمیں دم کرکے چہرے پر ہا تھ پھیریں اور تین منٹ تک خاموش کھڑے رہیں۔ اس طرح کل پانچ مرتبہ یَاحَفِیظُ کا ورد کریں۔ عمل کی مدت 60 دن ہے ۔ ذہن قابو میں نہیں عمر کے تقاضے کی وجہ سے جذبا ت کا غلبہ رہتاہے اور ہر وقت خیالا ت میں گھرا رہتا ہو ں ۔ خیالات پر قابو نہ ہونے کی وجہ سے ذہن کنٹرو ل میں نہیں رہتا ۔ نتیجے میں ہر وقت بے کیفی طاری رہتی ہے ۔ جسمانی اعتبا ر سے کمزوری محسو س ہوتی ہے کسی کام میں دل نہیں لگتا۔چہرے کا رنگ ماند پڑ گیا ہے اور آنکھو ں کے گرد حلقے پڑ گئے ہیں ۔ بھوک کھل کر نہیں لگتی۔ زیادہ دیر کھڑے رہنے سے پنڈلیوں میں درد رہنے لگتا ہے ۔ بیٹھ کر تیزی سے اٹھو ں تو دل کی دھڑکن تیز اور بے ترتیب ہوجاتی ہے۔ ذہن پر قابونہ ہونے سے تعلیمی معاملات متا ثر ہوتے ہیں۔ امتحانات قریب ہونے کے باوجود پڑھنے کی طرف رجحان نہیں ہو تا ۔ (شمس الدین وقاص ) جواب: رات سونے سے پہلے کمرے میں اندھیرا کرلیں ۔ آنکھیں بند کرکے تصور کریں کہ آپ اپنے دل میں دیکھ رہے ہیں اس تصور کے ساتھ ہی دل ہی دل میں ” یَارَشِیدُ “ کا ورد کریں اورتصور کریں کہ دل روشن ہو گیا ہے اندازاً 10 منٹ تک اس ورد اور تصور کو جا ری رکھیں ۔ پھر کسی سے با ت کیے بغیر فوراً سو جائیں 60دن کے اس عمل سے ان شاءاللہ جملہ شکا یات دور ہو جائیں گی۔ تعلقات میں سرد مہری کئی سالوں سے ہما رے تعلقات ہمسائیوں سے اچھے نہیں ہیں ۔ہما ری کو شش ہے کہ ہم ان سے تعاون کریں ، اچھی طرح پیش آئیں اور ہم سے کوئی ایسی با ت نہ ہو جس سے انہیں تکلیف ہو لیکن وہ ان باتوں کوکوئی اہمیت نہیں دیتے۔ تعلقات میں سردمہری کی وجہ سے ہم گھر والے ذہنی دباﺅ کا شکار رہتے ہیں ہم چا ہتے ہیں کہ ہم سب اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں اور کسی کو کسی سے تکلیف نہ ہو۔ (م۔ع۔ق :سکھر) جواب : نما زفجر کے بعد سومرتبہ ”یَارَحِیمُ “ پڑھیں اور ہاتھ چہرے پر پھیرلیں اس عمل کو کم از کم تین ما ہ جا ری رکھیں۔ توجہ طلب مسئلہ میرا سینہ کمزور ہے جس کی وجہ سے چلتے ہوئے جھکا رہتاہے ۔ مسلسل جھکا رہنے کی وجہ سے پیٹھ پر کب سا دکھائی دیتاہے ۔ اس عیب کی وجہ سے میر ی شخصیت دب گئی ہے اور احساس کمتری کا شکارہوگئی ہوں۔ کو شش کر تی ہو ں کہ سیدھی رہوں لیکن کچھ دیر بعد خود بخو د کندھے اور سینہ جھک جاتا ہے ۔ (پروین اختر :کوئٹہ ) جوا ب : قرآن پا ک کی آیت ”اِلَی الاِبِلِ کَیفَ خُلِقَت “ (سورہ الغاشیہ)کا جب بھی مو قع ملے بار بار ورد کیا کریں اور جب بھی پانی پئیں پانی پر بھی یہی آیت دم کر کے پئیں ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 354 reviews.