Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

دن میں 3 باریہ پڑھتی ہوں مستقبل کی خبریں مل جاتی ہیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

قارئین السلام علیکم ! بعض اوقات پیچیدہ بیماری کا علاج مہنگے علاج کی بجائے چھوٹے سے ٹوٹکے سےہو جاتا ہے، کیونکہ اگر بیماری کی اصل وجہ کا علاج ہو جائے تو وہ جڑ سے ختم ہو جاتی ہے۔جس میں قدرت نے علاج رکھا ہے وہ ہماری نظر میں عام سی چیز بھی ہو سکتی ہے۔ میں اپنے گھریلو ٹوٹکے اور روحانی عمل تحریرکر رہی ہوں ۔اللہ انہیں دوسروں کے لئے نفع کا ذریعہ بنائے ۔
فوری خون روکنے کا ٹوٹکہ
میری والدہ کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ جب بھی ہمیں چوٹ لگتی تو وہ خون روکنے کے لئے چوٹ کی جگہ پرفوری ہلدی لگا دیتی تھیں اور اب بھی یہ ٹوٹکہ ہمارے استعمال میں ہے،ایسا کرنے سے خون فوری رک جاتا ہے۔
سر درد کا علاج : میرے سر میں جب بھی درد ہوتا ہے میں  دوائی نہیں کھاتی بلکہ بادام کھاتی ہوں سردرد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میرے والد کا آزمودہ دم:میرے والد صاحب کسی کو بھی کوئی تکلیف ہو تو اسےدم کرتے ہیں وہ درد فوراً یا کچھ دیر میں ٹھیک ہو جاتا ہے ۔یہ بہت بار کا آزمودہ اور پرتا ثیر عمل ہے۔دم میں وہ پورے یقین سے 7 بار افحسبتم اور اذان کا عمل اور 7 بارسورہ توبہ کی آخری دو آیا ت پڑھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں ، اللہ کے حکم سے سب صحت یاب ہو جاتے ہیں
ڈسٹ الرجی دور اور چہرہ پر رونق
میںنے جب سے عبقری سے زیتون کا تیل کے فوائد سنے ہیں ، میںنے اس کا استعمال شروع کر دیا ہے، الحمد للہ مجھے بہت فائدہ ہوا ۔ میںڈراپر میں زیتون کا تیل ڈال کر رکھ لیتی ہوں اور دن میں چند بار ناک میں اور ناف میں ڈال لیتی ہوں ۔اس سے یہ ہوا کہ مجھے چار سال سے ڈسٹ الرجی تھی وہ ٹھیک ہو گئی ہے ، اگر ہو بھی جائے تو پہلے کی طرح سنگین نہیں ہوتی اور مجھے آرام آ جاتا ہے ۔
ناف میں تیل لگانے سے میرے ہونٹ نہیں پھٹتے اور چہرے پر ایک رونق رہتی ہے۔ ایک انوکھی بات یہ کہ اس سے چہرے کے فالتو بال بھی جھڑجاتے ہیں ۔
ناخنوں کا بڑھنا اور جنات کے حملے
جب بھی جادوئی حملے ہوں ، دل گھبرائے اور طبیعت خراب ہو تو میں سورۃ رحمن کی تلاوت سنتی ہوں ، میری طبیعت میں بہت افاقہ ہوتا ہے اور بہت سکون ملتا ہے ۔
جن پر جادو جنات کے حملے ہوتے ہیں ان کو چاہیے کہ اپنے ناخن ضرور کاٹیں ، میرا آزمایا ہے جب بھی ناخن بڑھتے ہیں ، میری طبیعت خراب ہو جاتی ہے اور جناتی حملے زیادہ ہو نے لگتے ہیں ، عجیب سی بے چینی اور کیفیت ہوتی ہے۔ جب میں ناخن کاٹتی ہوں تو طبیعت میں سکون آجاتا ہے۔ پھر جب سے میںنے ناخن کاٹ کر ان پراِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کی ایک تسبیح پڑھنے کا عمل سنا ہے اس سے تو جسم کے انگ انگ سے بیماریاں نکل جاتی ہیں ۔
سردیاں آنے والی ہیں ، سردی کم لگے اس کے لئے ایک مجرب نسخہ ہے، اگر پیروں کو ڈھانپ کر رکھا جائے تو سردی کم لگتی ہے۔ اس لئے پیرکو ڈھانپ کر رکھنے یا جرابیں پہننے سے سردی نہیں لگتی ۔
غیب کی دنیا کھل گئی
میں دن میں کسی بھی وقت 3 بار انمو ل خزانہ نمبر ۲ "يا لَطِيْفًا بِخَلْقِهٖ، يا عَلِيْمًا بِخَلَقِهٖ، يا خَبِيْرًا بِخَلْقِهٖ، اُلْطُفْ بِيْ يَا لَطِيْفُ، يَا عَلِيْمُ، يَا خَبِيْرُ"پڑھ لیتی ہوں اور روزانہ چند بار سورہ اخلاص بھی پڑھتی ہوں ، اس سے مجھے کوئی واقعہ پیش آنے سے پہلے خواب میں اشارہ مل جاتا ہے اور بتا دیا جاتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے ۔ میرا وجدان کہتا ہے کہ یہ صرف ان دو اعمال کی بدولت ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 531 reviews.