Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جو چاہیں اللہ سے منوا لیں بس فجر کے وقت اٹھنا شرط ہے

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

فتح و کامیابی کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںنے عبقری سےبہت فائدہ پایا ہے۔ ایک عمل بتاتا ہوں جو بے حد زبردست ہے۔فجر کی نماز کے بعد اول آخر 11 بار درود پاک درمیان میں 11 بار سورہ مزمل پڑھیں۔ جب اس آیت اِنَّ لَكَ فِی النَّهَارِ سَبْحًا طَوِیْلًا پر پہنچیں تو اس کی ایک تسبیح پڑھیں پھر سورہ مکمل کریں ،پھر خدا کی کرم نوازی اپنی آنکھوں سے دیکھیں ۔یہ عمل کن فیکون کی تاثیر رکھتا ہے۔ میںنے دنیاکے جس معاملے میں کامیابی چاہی ہے اس عمل سے پائی ہے، یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں ۔
میٹھی گولی سے کڑوے مرض کا علاج
جس آنکھ میں تکلیف ہو اس کے مخالف پیر کے انگوٹھے کے ناخن میں آک کا دودھ بھر دیں ، آنکھ ٹھیک ہو جائے گی ۔ ان شاء اللہ ۔پھوڑے پھنسی کے خاتمہ کے لئے : جس جگہ پھوڑا یا پھنسی ہو تلوں کا تیل لے کر اس میں انڈے کی سفیدی ملا کر، متاثرہ جگہ لیپ کریں۔کھانسی سے نجات: کوزہ مصری آدھا پاؤ، منقی آدھا پاؤ ، مغز بادام ایک چھٹانک باریک کوٹ کر گولیاں بنا لیں جب بھی کھانسی آئے ایک گولی منہ میں رکھ لیں اور اسے چوسیں ، کھانسی میں بہت مفید ہے۔
آبلے کو آرام
نیا جوتا اکثر پاؤں میں آبلہ ڈال دیتا ہے رات کو سوتے وقت اس آبلے پر انڈے کی سفیدی لگا دیجئے ، درد اور آبلے کو آرام مل جائے گا۔
جوؤں سے نجات کے لئے
سرکہ میں پانی ملا کر سر پر اچھی طرح سے لگائیں اور کچھ دیر بعد سر دھو لیں چند روز ایسا کرنے سے جو ئیں مر جائیں گی۔
گڑ والے چاول سب سے پہلے مٹی کی ہنڈیا میں پکانے سے ہنڈیا جلدی نہیں ٹوٹے گی ۔
موٹاپا کم کرنے کا آزمودہ نسخہ
موٹاپا کم کرنے کے لئے نہار منہ چائے کی پتی کا قہوہ ایک لیموں کا رس نچوڑ کر پئیں او رایک بار دوپہر کے کھانے کے بعد پئیں ، ان شاء اللہ موٹاپا تیزی سے کم ہوگا۔پیاز کی چھبن : پیاز کے چھلکے اتار کر دو ٹکڑے کر کے تھوڑی دیر پانی میں بھگونے کے بعد کاٹیں تو اس کی چبھن آنکھوں میں پانی نہیں ہوتی۔ چائے کے داغ دور کرنے کے لئے :چائے کے داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لئے دودھ کو گرم کر کے اس سے ان کپڑوںکو دھو لیں ، داغ ختم ہو جائیں گے۔ ان شاء اللہ

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 526 reviews.